عمران خان پر تنقید

Shahidlogs سے

شخصیت اور نجی زندگی

خواتین سے ناجائز مراسم اور بدکاری

عمران خان نجی زندگی میں زانی اور بدکار شخص کے طور مشہور ہیں۔ [1]

عمران خان بارہا مختلف خواتین کے ساتھ اپنے ناجائز مراسم کا اعتراف کر چکے ہیں۔

سیتا وھائٹ نے عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کے عمران خان سے ناجائز تعلقات تھے جس کے نتیجے میں ان کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جس کا نام ٹیریان وھائٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کئی آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں وہ مختلف خواتین سے انتہائی نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔

حریم شاہ کی عمران خان کے دور حکومت وزیراعظم ھاؤس کے دروازوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھیں۔

عمران خان کی آڈیو لیکس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنسی عمل میں غیر فطری طریقوں سے لذت پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ [2]

اسی پر تفصیلی صفحہ عمران خان زانی اور بدکار

قول و فعل اور بیانات میں تضاد

عمران خان نے جولائی 2019ء میں نواز شریف کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن جب عمران خان خود جیل گیا تو اپنے لیے گھر سے کھانا منگوانے کے لیے باقاعدہ پیٹیشن دائر کی۔ [3]

عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام پر کئی سال تک سیاست کی۔ یووان ریڈلی کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس بھی کی اور اپنی حکومت بننے کی صورت میں سب سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کا اعلان کیا۔ لیکن جب اسکی حکومت بنی تو ڈاکٹر عافیہ کو عمران خان نے مکمل طور پر نظر انداز کیا اور دورہ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کا نام تک نہیں لیا۔ [4]

عمران خان کہتا تھا کہ میری حکومت آئی تو کبھی نہیں کہونگا مجھے فوج کام نہیں کرنے دے رہی تھی۔ لیکن جب حکومت چلی گئی تو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اس نے بھی اپنی ہر ناکامی کا ملبہ فوج کے سر ڈال دیا۔ [5] [6]

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دعوی تھا کہ میں ٹیکس کلیکشن بڑھاؤنگا۔ لیکن شبر زیدی کے مطابق جب میں نے جنوبی پنجاب اور کے پی سے ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی۔ تو 40 ایم این اے شاہ محمود قریشی، کچھ اسد قیصر اور 20 سینیٹر فاٹا کے آئے اور ٹیکس عائد نہ کرنے کا کہا۔ یوں پی ٹی آئی خود ہی ٹیکس دینے میں سب سے پہلی رکاؤٹ بنی۔ [7]

اس پر تفصیلی صفحہ عمران خان کے قول و فعل اور بیانات میں تضاد

گندی زبان اور گالم گلوچ

عمران خان گالم گلوچ اور بدزبانی کے عادی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ اس نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر پروان چڑھایا۔

عمران خان کو مولانا فضل الرحمن کو 'ڈیزل' اور جنرل فیصل نصیر کو 'ڈرٹی ہیری' کہتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی وہ تمام مخالفین کو الٹے سیدھے ناموں سے پکارنے کے عادی ہیں۔

عمران خان نے اپنی کیبنٹ میٹنگ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو گالی دی جو ان تک پہنچ گئی تھیں۔ جس کے بعد سعودی عرب ناراض ہوگیا تھا۔

عمران خان پر الزام ہے کہ اس نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر عام کیا اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم عمران خان کے تمام سیاسی مخالفین کو غلیظ گالیاں دیتی ہے۔

اسی موضوع پر تفصیلی صفحہ عمران خان کی گندی زبان

جھوٹ، منافقت اور دوغلاپن

عمران خان کو جاننے والے اسے جھوٹا اور منافق کہتے ہیں۔ [8]

عمران خان نے کہا کہ سائفر دراصل جنرل باجوہ کے نام میری حکومت گرانے کا پیغام تھا جس کے بعد میری حکومت گرائی گئی۔ سچ یہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد اس سے پہلے کی چل رہی تھی۔

عمران خان نے شیریں مزاری اور اسد عمر سے ایک پرایس کانفرنس کروائی جس میں دعوی کیا کہ سائفر ہم سے کئی دن تک چھپایا گیا تھا۔ جب کہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ جس دن سائفر ملا اسی دن عمران خان کی خدمت میں پیش کر دیا گیا۔

ایک انٹرویو میں عمران خان کہتے ہیں میں نے باجوہ کے کہنے پر اپنی حکومتیں گرائیں۔ [9] اس پر سلیم صافی نے لکھا کہ باجوہ سے ملاقات کے پانچ ماہ بعد اسمبلیاں توڑ دیں جب کہ وہ ریٹائرڈ بھی ہوچکے تھے؟ [10]

عمران خان نے اس بات پر پچاس جلسے کیے کہ امریکہ نے میری حکومت گرائی ہے۔ لیکن جب بھی امریکی آفیشلز یا مغربی اینکرز سے بات کی ایک بار بھی ان سے یہ سوال نہیں کیا کہ آپ لوگوں نے میری حکومت کیوں گرائی؟

وہ عوام کو مسلسل اکساتے رہے کہ امریکہ نے سائفر بھیج کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ لیکن خود جب ان پر کیسز بنے تو امریکہ حتی کہ امریکی اراکین کانگریس سے اعلانیہ پاکستان میں مداخلت کرنے اور جلد الیکشن کروانے یعنی حکومت مقررہ مدت سے پہلے گرانے کے مطالبے کرتے رہے۔ اس دوغلے پن پر عمران خان پر کافی تنقید ہوئی۔

اسی پر تفصیلی صفحات

عمران خان کے جھوٹ

عمران خان کی منافقت اور دوغلا پن

احسان فراموشی

عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ انتہائی احسان فراموش ہیں۔ [11]

نعیم الحق عمران خان کے قریب ترین ساتھی تھے۔ لیکن جب وہ وفات ہوئے تو عمران خان نے ان کے جنازے تک میں شرکت کرنا گوارا نہیں کیا نہ کبھی ان کی قبر پر دعا کرنے گئے۔

جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پارٹی کو اوپر اٹھانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ نہ صرف عمران خان کی پارٹی کی فنڈنگ کی بلکہ بڑی تعداد میں الیکٹبلز کو بھی پارٹی میں شامل کروایا۔ لیکن اقتدار ملنے کے بعد عمران خان نے دونوں سے نظریں پھیر لیں۔ حتی کہ ان کو پارٹی سے بھی نکال دیا گیا کیونکہ وہ پنجاب کے وزارت اعلی کے امیدوار تھے۔ جب کہ عمران خان کو پنجاب میں عثمان بزدار جیسا کوئی کٹھ پتلی چاہئے تھا۔

اسی پر تفصیلی صفحہ عمران خان احسان فراموش

دیگر

عمران خان کافی وہمی اور توہم پرست مشہور ہیں۔ اسی سلسلے میں اس کے روابط بشری بی بی سے ہوئے جس نے مبینہ طور پر ان کو یقین دلایا کہ اگر وہ اس سے شادی کر لے تو وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد عمران خان نے تمام فیصلوں بشری بی بی کی پیشن گوئیوں اور فال کی روشنی میں ہی ہوتے رہے۔ مشہور ہے کہ اس کا لندن کا آفیشل دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بشری بی بی کی فال کا ہی نتیجہ تھا۔

سابق پی ٹی آئی راہنما فیصل واؤڈا کے مطابق عمران خان کو تین مولیوں نے خراب کیا جو اس کو اپنے خواب سنایا کرتے تھے اور یہ ان پر یقین کر کے چلتا تھا۔ [12] بشری بی بی کی فرمائش پر عمران خان نے قبروں کو سجدے بھی کیے۔ [13]

فض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ عمران خان بشری بی بی کے اشاروں چلتا تھا اور بشری بی بی کا دعوی تھا کہ وہ رحمت اللہ نامی جن سے ہدایات لیتی ہیں۔ [14]

عمران خان خود کو ایک نڈر لیڈر کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اپنے کارکنوں کو خوف کا بت توڑنے کا کہتے ہیں۔ لیکن خود پر حملے کے بعد وہ گھر میں محصور ہوگئے۔ ہر جگہ اس کو اپنی قتل کی سازش نظر آنے لگی۔ [15] اسی کو جواز بنا کر عالتوں میں حاضر ہونے اور پولیس کو گرفتاری دینے سے انکار کرتا رہا۔ ان کا دعوی تھا کہ پولیس انکو گرفتار کر کے قتل کر دے گی۔ نگران حکومت نے جب پولیس آپریشن کی دھمکی دی تو کارکنوں کو ہیومن شیلڈ کی طرح استعمال کر کے عدالت گیا۔ سر پہ ایک بالٹی نما آہنی ڈبا پہننا شروع کیا جس کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق بنا۔

جاوید میانداد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان کا نام پلئیرز نے 'میٹر' رکھا ہوا تھا۔ وہ میٹر جو پیسوں سے چلتا ہے۔ [16]

اسد عمر نے عدالت میں عمران خان کی طرف ہاتھ بڑھایا تو عمران خان نے اس کی طرف دیکھے بغیر محض دو انگلیاں آگے کیں۔ اس عمر اسکا سالوں پرانا ساتھی اور رفیق تھا۔ [17]

عمران خان اکثر اپنے پرستاروں کو جھڑک دیتے ہیں اور ان سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے۔ [18] ایک تقریر کے دوران ایک بڑی عمر کی خاتون نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا تو اس کو بری طرح جھڑک دیا۔ [19]

عمران خان کی شخصیت میں یہ چیز نوٹ کی جاسکتی ہے کہ وہ ہمیشہ داد و تحسین کا طلب گار رہتا ہے۔

سابق پی ٹی آئی راہنما فردوش عاشق اعوان کے مطابق عمران خان ڈرگز کے عادی ہیں۔ فوج کے سپاہ سالار سے وعدہ کیا تھا کہ نشہ چھوڑ دونگا۔ لیکن صرف تین ماہ بعد دوبارہ کرنا شروع کر دیا۔ [20]

سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر کے مطابق عمران خان اپنے گلوز میں کوکین لے کر باھر جاتا تھا اور پلئیرز کی چیکنگ اتنی خاص نہیں ھوتی تھی۔ قاسم عمر کے شکایت کرنے پر عمران خان نے اسکو کرکٹ سے نکلوا دیا تھا۔ [21]

عمران خان اپنی بیٹی ٹیریان کو بیٹی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوا۔ جس پر اسکو بےغیرت قرار دیا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ کسی اور کا کیا ہوگا؟

عمران خان کی طرز سیاست پر تنقید

یوٹرن لینا

عمران خان پر سب سے مشہور اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جاتا ہے۔ [22] یا ایک موقف اپناتے ہیں پھر خود ہی اس کی تردید کر دیتے ہیں یا اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتے ہیں۔ سیاسی مخالفین اس کو یوٹرن کا نام دیتے ہیں۔ اس کے دفاع میں عمران خان کہتے ہیں دنیا کا ہر عظیم لیڈر یوٹرن لیتا ہے۔ [23]

عمران خان جب حکومت میں تھے تو پی ڈی ایم کی فوج مخالف مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ہم فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں ورنہ باقی مسلمان ممالک کی طرح تباہ ہوچکے ہوتے۔ [24] لیکن جب حکومت گئی تو فوج کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم چلائی اور وہی سارے الزامات فوج پر لگانے شروع کر دئیے جو پی ڈی ایم لگاتی تھی۔

مثلاً جب اقتدار میں تھے تو جنرل باجوہ کو سوبر، سلجھا ہوا اور بہترین جنرل قرار دیتے رہے۔ لیکن جوں ہی حکومت ہاتھ سے گئی تو اسی جنرل باجوہ کو میر جعفر اور میر صادق قرار دینے لگے۔

تحریک عدم اعتماد میں فوج کو غیر جانبدار رہنے پر کہا کہ 'نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے'۔ بعد میں بیانیہ تبدیل کیا اور کہا کہ فوج نے ہی میری حکومت گرائی ہے اور فوج کو سیاسی معاملات میں نیوٹرل رہنا چاہئے۔

عمران خان نے پچاس سے زائد جلسے اس پر کیے کہ میری حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔ لیکن جب امریکہ کو منانے کے لیے لابنگ فرمز ھائر کیں تو اپنے اس موقف سے پھر گیا اور کہا کہ میری حکومت امریکہ نے نہیں بلکہ جنرل باجوہ نے گرائی تھی۔ [25]اس کے بعد کچھ اور لوگوں پر الزمات لگائے۔ [26]

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لیا تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔ لیکن جب اسکی حکومت ختم ہوئی تو اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لینا کوئی حل نہیں ہے۔ [27]

تفصیلی صفحہ عمران خان کے یوٹرن

اسلامی ٹچ

عمران خان کی ایک تقریر کے دوران قاسم سوری نے جھک کر ان کے کان میں کہا کہ خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ بھی دے دیں۔ جس کے بعد عمران خان نے تقریر میں اسلامی رنگ بھر دیا۔ یہ سیاست کے لیے مذہب یا اسلام کے استعمال کی ایک بدترین مثال تھی۔ [28]

عمران خان نے بارہا ایسے کلمات بھی کہے ہیں جن کو گستاخانہ کہا جاتا ہے۔

اس پر تفصیلی صفحہ عمران خان اسلامی ٹچ

وعدے پورے نہ کرنا

عمران خان نے الیکشن سے پہلے اس نے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔ [29]

عمران خان احتساب کے دعوے کرتے رہے لیکن یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس نے ن لیگ اور پی پی پی کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک بھی کیس نہیں بنایا نہ ہی پہلے سے بنے ہوئے کیسز میں سے کسی کو انجام تک پہنچایا۔

عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ میں آؤنگا تو 90 دن میں کرپشن ختم کردونگا۔ لیکن اس کے دور میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا۔ [30] [31]

انتشار، تشدد اور گالم گلوچ کی سیاست

عمران خان سیاست سے زیادہ انتشار کرتے ہیں۔ دنگے فسادات آئے دن لانگ مارچ اور دھرنے کرتے ہیں۔ اس نے ملک میں تقسیم اور نفرت پیدا کی۔

زمان پارک میں عمران خان پنجاب اور جی بی پولیس کو ایک دوسرے کے سامنے لایا۔ [32]اسی طرح عمران خان کے پی اور پنجاب پولیس کو بھی ایک دوسرے کے سامنے لاچکا ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بھی آمنے سامنے لاچکا ہے۔ [33]

ایک ویڈیو میں ایک پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے لیے اپنا چھوٹا سا بچہ مروانے کا دعوی کرتا ہے۔ [34]

عمران خان پر الزام ہے کہ اس نے سیاست میں ایک فحش کلچر متعارف کروایا۔ [35] پی ٹی آئی کی ایکٹیوسٹ عاشی خان نے نواز شریف کو فحش گالیاں دیں جس کو پی ٹی آئی نے خوب وائرل کیا۔ [36]فرانس میں بھی پی ٹی آئی کے مظاہرے میں بےہودہ ناچ گانا ہوا۔ [37]

اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی سیاست

تحریک عدم اعتماد میں شکست کا ذمہ دار عمران خان نے جنرل باجوہ کو قرار دیا اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بہت بری مہم شروع کی۔ [38] 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ملک بھر میں فوجی اور سرکاری تنصیبات پر منظم حملے کے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ان کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔ [39]

عمران خان اور اس کی جماعت نے پاکستانی فوج کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پروپیگنڈا مہم چلائی۔ اس میں بےپناہ جھوٹ بولا گیا۔ [40]

عمران خان کا سوشل میڈیا سنبھالنے والے مشوانی کو پکڑا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ٹویٹر پر چند ایسے بڑے اکاؤنٹس بھی چلا رہا تھا جن سے فوجی قیادت کو ننگی گالیاں دی جارہی تھیں۔

فوج کے علاوہ عمران خان نے عدلیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کو بھی بارہا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی پولیس اور ججوں کو دھمکیاں دیتی ہے۔ ان پر متعدد کیسز ہیں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ پولیس کو دھمکیاں دے چکے ہیں حتی کہ پولیس افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کیں اور اپنے کارکنوں کو پولیس کے خلاف اکسایا۔

اس پر تفصیلی صفحہ عمران خان کی اداروں کے خلاف جنگ

سیاسی بلنڈرز

سیاسی مبصرین کی رائے میں عمران خان میں درست سیاسی فیصلے کرنے کی اہلیت نہیں ہے اور کوئی نہ کوئی بلنڈر کر جاتے ہیں۔ [41]

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ پارلیمنٹ کے بجائے سائفر کی مدد سے کرنے کی کوشش کی جو سیاسی غلطی تھی۔

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینا بھی سیاسی بلنڈر کہلاتا ہے۔

اسی طرح اپنی ہی صوبائی حکومتیں توڑنا بھی سیاسی بلنڈر تھا جس کا پی ٹی آئی کو نقصان ہوا۔

9 مئی کو فوجی تنصیابات پر حملے کروانا اس امید پر کہ فوج میں بغاؤت ہوجائیگی عمران خان کی زندگی کا سب سے بڑا سیاسی بلنڈر کہلاتا ہے۔

اس پر تفصیلی صفحہ عمران خان کے بلنڈرز

دیگر

کئی پی ٹی آئی راہنماؤں کے مطابق عمران خان کے سیاسی فیصلے بشری بی بی کے زیر اثر رہے۔ خاص طور پر عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب لگوانا اور جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانا۔

غریدہ فاروقی نے چئیرمین تحریک انصاف کی پرسنل گروپ چیٹ لیک کی جس میں واضح تھا کہ تحریک انصاف کا زیادہ تر بیانیہ عادل راجہ ترتیب دے رہا تھا اور عادل راجہ کی ٹویٹس خود چئیرمین تحریک انصاف شئیر کر رہے تھے۔ [42]

عمران خان ساری سیاست جھوٹ اور ٹرولنگ کے زور پر کررہے ہیں۔ وہ جھوٹ بول کر اور ٹرول کر کے اداروں اور مخالفین کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک کے کئی اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے لیکن آج تک کسی الزام کے حق میں کوئی ثبوت کسی عدالت میں یا کسی پبلک فورم پر پیش نہیں کیا۔

عمران خان نے ارشد شریف، ظل شاہ اور عمار فاروق کی لاش پر سیاست کی۔ ارشد شریف کی والدہ نے درخواست دائر کی جس میں عمران خان کو نامزد کیا کہ وہ ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہے اور اسکی لاش پر سیاست کی۔ ظل شاہ کی والدہ نے بھی میڈیا پر آکر بیان دیا کہ ظل شاہ کی موت کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہیں۔ انہوں نے اس کی لاش سے کھیلا۔

عمران خان پر تنقید پر کی جاتی ہے کہ اس نے سیاسی مخالفین سے انتقام لیا۔ محسن بیگ پر ایف آئی اے کا چھاپہ پڑوایا۔ پھر اس پر تشدد کروایا۔ بحوالہ محسن بیگ کا انٹرویو جاوید چودھری کے ساتھ۔

چودھری منظور نے واقعہ بیان کیا کہ جس وقت فریال تالپور جیل آئی سی یو میں ایڈمٹ تھیں۔ تو عمران خان نے آدھی رات کو اسلام آباد کمشنر کو فون کیا کہ اس کو جیل لے کر جائیں۔

رانا ثناءاللہ پر جھوٹا کیس بنایا۔ حنیف عباسی کی ہتھکڑیوں میں تصاویر منگوائیں۔ یہ اعلان کیا کہ جیل سے اے کلاس سہولیات ختم کرونگا اور نواز شریف وغیرہ کے اے سی اترواؤنگا۔

عمران خان نے اپنی حکومت میں نواز شریف کے صاحبزادوں کو پاکستان نہیں آنے دیا۔

عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین سے جیلوں میں حاصل سہولیات واپس لینے کی کوشش کی اور بارہا اسکا اعلان بھی کیا۔ [3]

عمران خان کی حکومت پر تنقید

معاشی تباہی

عمران خان کی حکومت کو متعدد معاشی ماہرین ایک تباہ کن دور قرار دیتے ہیں۔ ان کے دور میں کرپشن، مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ ہوا۔ ان کی خارجہ پالیسی اور دہشتگردوں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ [43]

عمران خان کی حکومت نے 52 ارب ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ لیا۔ [44] روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی اور ڈالر 187 تک پہنچا۔ جس کی وجہ سے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ [45]

عمران خان کے دور میں ہونے والی اس معاشی تباہی کا ذمہ دار آئی ایم ایف معاہدے کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس معاہدے میں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے کیا کہ ڈالر کو مارکیٹ پر آزاد چھوڑا جائیگا، نیز پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی نہیں دی جائیگی۔

عمران خان کے دور میں سٹیل مل بند رہی۔ جب کہ پی آئی اے اور ریلوے کے خسارے میں اضافہ ہوا۔ غلام سرور نے پی ٹی آئی پائلٹوں کی ڈگریاں جعلی قرار دیں جس سے بہت سے ملکوں نے پی آئی اے کو بین کیا۔ [46]

سٹیٹ بینک کو قانون سازی کے ذریعے ریاست کی گرفت سے آزاد کیا جس کا نقصان ہوا۔

عمران خان نے اور پی ٹی آئی راہنماؤوں نے بارہا یہ اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔ نیز موجودہ مہنگائی آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہے جو مزید بڑھے گی۔ [47]

سفارتی محاذ پر ناکامی

عمران خان کی حکومت میں انڈیا نے کشمیر کو خود میں ضم کر لیا۔ عمران خان کچھ نہ سکا۔ [48]

عمران خان نے ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے اردگان کو او آئی سی طرز پر مسلمان ممالک کا ایک ادارہ بنانے کا مشورہ دیا۔ مہاتیر نے کانفرنس بلوا لی۔ اس پر سعودی عرب ناراض ہوگیا۔ سعودی عرب کے دباؤ پر عمران خان نے کانفرس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے ملائشیا اور ترکی بھی ناراض ہوگئے۔[49]

عمران خان نے روس کا دورہ عین اس وقت کیا جب وہ یوکرین پر حملہ کرنے والا تھا۔ عمران خان کو اپنے پاس بیٹھا کر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کر دیا اور عمران خان اس پر احتجاج تک نہ کر سکا۔

عمران خان نے جلسوں جلوسوں میں امریکہ اور مغرب کو تڑیاں لگائیں۔ جس کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے۔

عمران خان نے سی پیک پر کام سست کر دیا جس پر چین ناراض ہوا۔ [50]

کرپشن

عمران خان اور اس کی بیوی بشری بی بی پر کرپشن اور بدعنوانی کے متعدد الزامات ہیں۔ [51]

عمران خان کی حکومت میں پاکستان کرپشن کی عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلا گیا۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے کوڑیوں کے مول تحائف خرید کر انتہائی مہنگے داموں بیچے۔ اس میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا اور کم از کم 6 سے 7 ارب روپے کی کرپشن کی۔ [52]

حکومت برطانیہ نے ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی رقم ضبط کر کے حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ عمران خان نے وہ رقم ملک ریاض کی طرف سے کراچی بحریہ میں عدالت کی طرف سے کیے گئے کئی سو ارب روپے جرمانے میں ایڈجسٹ کی اور بدلے میں سینکڑوں کنال زمین ملک ریاض سے تحفے میں وصول کی۔ [53]

عمران خان کی بیوی بشری بی بی نے عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ساتھ ملکر بےپناہ کرپشن کی۔ بلیو ورلڈ کے مالک چودھری سعد نذیر نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ عثمان بزدار نے ریونیو رپورٹ جاری کرنے کے لئے 28 کروڑ مانگے اور زلفی بخاری کے والد نے گھر بلا کر (ارتغرل بلانے کی اجازت دینے پر) 4 کروڑ رشوت مانگی۔ [54]

عمران خان اور بشری بی بی کی مبینہ فرنٹ مین فرح گوگی کے مختلف اکاؤنٹس میں 14 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی فرح گوگی کے دفاع میں عمران خان نے باقاعدہ قوم سے خطاب کیا تھا اور یہ کہا تھا ک اس اثاثے اس کی انکم سے زائد ہیں تو وہ کونسی پبلک آفس ہولڈر ہے۔ [55]

اسی پر تفصیلی صفحہ عمران خان کی کرپشن

بدانتظامی

عمران خان کی حکومت نے چینی کی پیدوار کا غلط تخمینہ لگایا اور چینی مل مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ساتھ ہی اس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی۔ لیکن اس عمل سے ملک میں اچانک چینی کی قلت پیدا ہوگئی اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ [56]

عمران خان نے ن لیگ کی حکومت میں قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی کا 15 سالہ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ جس کے کچھ ہی عرصے میں قطر سے ہی انتہائی مہنگی گیس خریدنی پڑی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا۔ [56]

سال 2019ء میں پی ٹی آئی حکومت نے دعوی کیا کہ گندم ہمارے ٹارگٹ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے۔ جب کہ گندم ٹارگٹ سے 7 لاکھ ٹن کم پیدا ہوئی تھی۔ لہذا گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی اور ساڑھے چھ لاکھ ٹن گندم برآمد کر لی گئی۔ جس کے نتیجے میں اچانک ملک میں آٹے اور گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ جس کے بعد حکومت نے مہنگے داموں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔ [56]

دہشتگردوں کو واپس لانا

عمران خان کو مخالفین 'طالبان خان' بھی کہتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ افغان طالبان کے علاوہ وہ ٹی ٹی پی کے لیے بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ وہ ٹی ٹی پی کا پاکستان میں دفتر کھلوانے کے حق میں تھے اور ان کے خلاف آپریشنز کے مخالف تھے۔

اپنے دور حکومت میں اس نے ہزاروں مفرور ٹی ٹی پی جنگجؤوں کو واپس پاکستان میں لابسایا۔ [57] [58] [59] اس کے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے حملوں کی ایک نئی لہر آئی۔ ان کے علاوہ سینکڑوں کو جیلوں سے رہا کیا۔ [60] سوات سے فوج کو نکال دیا گیا اور گریژن خالی کر دیا۔ جس کے بعد سوات میں دوبارہ حالات خراب ہوگئے۔ [61]

دیگر

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے چند وکلاء کے ساتھ ملکر ایک کارڈیالوجی ہسپتال پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ لیکن عمران خان نے اپنے بھانجے کو سزا نہیں ہونے دی۔

عمران خان کے دور میں کئی ایسے کام ہوئے جو فوج نے کر کے دئیے لیکن اسکا کریڈٹ عمران خان لیتا رہا۔ جیسے ریکوڈک کا جرمانہ معاف کروانا، ترکی کا جرمانہ معاف کروانا اور کئی ممالک سے پاکستان کے لیے امداد کا حصول۔

پی ٹی آئی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ہماری رولنگ غلط تھی۔ [62]

اسی موضوع پر تفصیلی صفحہ عمران خان کی حکومت پر تنقید

عمران خان پر پاکستان دشمنی کے الزامات

افواج پاکستان کے خلاف مہم

تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد عمران خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پروپیگنڈا مہم چلوائی۔ [40]عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنی فوج سے متنفر کر دیا۔ پھر باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے 9 مئی کو اپنی گرفتاری پر ملک بھر میں اپنے کارکنوں کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کروائے۔

پاکستان کے خلاف مغرب سے مدد

عمران خان نے امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو سے درخواست کی کہ پاکستان میں مداخلت کرے۔ [63]

عمران خان نے ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی دفاعی امداد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مشروط کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے حامی صحافی اور یوٹیوبر معید پیرزادہ نے امریکن اراکین کانگریس سے درخواست کی کہ 'میں امریکہ کی چین، روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف پالیسیوں کا حامی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف ایسی سختی کیوں نہیں کرتا؟'۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے معید پیرزادہ کے اس بیان کو پزیرائی بخشی اور کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔

انہی اراکین کانگریس سے پی ٹی آئی امریکہ کے راہنما نے پاکستان کو دئیے جانے والے 3 ارب ڈالر روکنے کا مطالبہ کیا۔

زلمے خلیل زاد بہت بڑا پاکستان دشمن سمجھا جاتا ہے جو کھل کر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آیا۔ پی ٹی آئ راہنما فواد چودھری نے اس پر خلیل زاد کو مبارک باد بھی پیش کی۔ [64]

غیر ملکی ایجنسیوں سے روابط

سابق پی ٹی آئی راہنما فیصل واؤڈا کا دعوی ہے کہ عمران خان کے ارد گرد کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے غیر ملکی ایجنسیوں سے تعلقات ہیں۔ پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ فالونگ میجر عادل راجا کی ہے جو خود کو 'انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن' کا نمائندہ کہتے ہیں۔ اس این جی او کے بارے میں ارشد شریف نے انکشاف کیا تھا کہ یہ انڈین ایجنسی را کا قائم کردہ پاکستان مخالف ادارہ ہے۔

عمران خان نے معید یوسف کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لگایا جو حسین حقانی کا سٹوڈنٹ اور سی آئی اے کا بندہ کہلاتا ہے۔

پی ٹی ایم اور مکتی باہنی سے مماثلت

عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ شیخ مجیب بھی ہماری طرح حقیقی آزادی کی بات کر رہا تھا۔ [65] عمران خان کی اس تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں نے شیخ مجیب کی تصاویر اپنی پروفائل پر لگا دیں۔

عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی کئی لحاظ سے مکتی باہنی اور پی ٹی ایم کےساتھ مماثلت ہے۔ جو دونوں پاکستان دشمن تحریکیں کہلاتی ہیں۔

پی ٹی آئی بلکل پی ٹی ایم کی طرح 'دہشتگردی کے پیچھے وردی' کے نعرے بھی لگاتی ہے۔ پی ٹی ایم کی طرح انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف مدد بھی طلب کرتی ہے۔

ملک میں انارکی پیدا کرنا

عمران خان نے پاکستان میں انارکی یا انتشار پیدا کی۔ جس سے ملک مسلسل عدم اسحکام کا شکار رہا۔ عمران خان نے اداروں اور عوام میں تقسیم پیدا کی۔

یہودی ایجنٹ

حکیم محمد سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے رہے۔ [66] عمران خان کی بیوی اور سسرال گولڈ سمتھ خاندان سے ہے جو اسرائیل کے بانیان میں سے ہے۔

پی ٹی آئی کے بہت بڑے صحافی اور دانشور معید پیرزادہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔

احمد قریشی نے نامی صحافی نے دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔[67]

انڈیا کے ایک پروگرام میں ایک اینکر نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کے رشتے داروں کی کچھ یہودی کمپنیاں آپ کے کینسر ہسپتال میں انسانوں پر کچھ تجربات کرنا چاہتی تھیں؟ تو عمران خان نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ [68]

اسی پر تفصیلی صفحہ عمران خان یہودی ایجنٹ

آئی ایم ایف معاہدہ ناکام بنانے کی کوشش

پی ٹی آئی کے شوکت ترین کی ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری سے کہہ رہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہنا ہے کہ ہم آپ کوبروقت پیسے واپس نہیں کر سکیں گے۔ (یعنی ڈیل ناکام کروانی ہے) جس پر ایک نے کہا کہ اس سے پاکستان کو نقصان نہیں ہوگا؟ جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ 'یہ جس طرح چیئرمین (عمران خان) اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں وہ؟'۔ [69]

شوکت ترین نے اپنی اس آڈیو کو اصلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'گھر میں بیٹھ کر کی گئی گفتگو کو ٹیپ کرنا اور پھر اس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہے۔ [70]

پاک چین دوستی کو نشانہ بنانا

پی ٹی آئی راہنما شہباز گل نے پاک چین تعلقات پر بارہا تنقید کی۔ [71]

اسی طرح پی ٹی آئی کے بہت بڑے وی لاگر عادل راجا نے بارہا چین کو اپنے وی لاگز اور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موضوع پر تفصیلی صفحہ عمران خان کی ملک دشمنی

دیگر

کیری پیکر نامی آسٹریلوی بزنسمین نے 1977ء میں آئی سی سی کے متوازی کرکٹ کا ایکا ادارہ بنایا جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو بھاری معاؤضے کے عوض اپنا بورڈ کو چھوڑ کر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی۔ مختلف ٹیموں کے پچاس کھلاڑیوں نے اس کی حامی بھری جن میں عمران خان بھی شامل تھا۔ ان کھلاڑیوں پر بعد میں کچھ عرصہ پابندیاں بھی لگیں۔ [72]

عمران خان پر یہ تنقید بھی کی جاتی ہے کہ 1992ء ورلڈ کپ میں اسکی ذاتی کارکردگی صفر رہی۔ ٹیم کی پرفارمنس بھی بدترین رہی محض قسمت سے سیمی فائنل تک پہنچے۔ جہاں انضمام کا تکا نہ لگتا تو ہار چکے تھے۔ [73]

لاہور میں قائم یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ کی سابق سپرٹنڈنٹ افشاں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے کوئی لوگ ادارے کی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں کرنے میں ملوث تھے۔ ان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی شامل ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی بچیوں کو لے کر گئی تھیں۔ شکایت کرنے پر پی ٹی آئی حکومت نے افشاں کو ہراساں کیا۔ [74] [75]

پی ٹی آئی کے سابق راہنما اکبر ایس بابر نے سال 2014ء میں الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی جس میں اس نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے اپنی الیکشن مہم کے لیے صرف اوور سیز پاکستانیوں سے نہیں بلکہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے ہیں جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ [76]

کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں جنرل حمید گل لایا۔ جنرل پاشا اور جنرل ظہیرالسلام عباسی کی مدد اسکو حاصل رہی۔

ن لیگ اور پی پی پی کا دعوی ہے کہ عمران خان کو 2018ء الیکشن میں جتوانے میں جنرل باجوہ اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ جماعتیں عمران خان کو 'سیلیکٹڈ' کہہ کر پکارتی تھیں۔

2014ء کے دھرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی راہنما اعجازالحق نے کہا کہ 2 ریٹائرڈ شخصیات نے کہا کہ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے جن پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائی جائیں گی جس کے نتیجے میں کچھ لاشیں گریں گی اور پھر دھرنا کامیاب ہوجائیگا۔ ان دونوں شخصیات نے یہ بھی کہا کہ لاشوں کے اگلے دن نوازشریف حکومت ختم ہوجائے گی۔ [77]

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد اسلام آباد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ان کا پہلا نکاح غیر شرعی تھا، عمران اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے دورانِ عدت نکاح کیا۔ [78]

اس کیس پر عمران خان کے وکیل نے یہ بیان بھی دیا کہ دوران عدت نکاح کوئی قابل سزا جرم نہیں۔ جب کہ قرآن میں اس کے حوالے سے واضح حکم موجود ہے۔ [79]

اسی پر تفصیلی صفحہ عمران خان دوران عدت نکاح

توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے کہا کہ جھوٹا کیس ہے۔ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور میں ایک منٹ میں اڑا دونگا۔ لیکن عدالت میں ان کے وکلاء مسلسل صرف کیس لٹکانے کے ہتکھنڈے ہی استعمال کرتے رہے۔ [80]

عمران خان نے نیب کی جانب سے گرفتاری روکنے کے لیے خود کو بائیومیٹرک روم میں بند کر لیا تھا۔ جس کی وجہ سے شیشہ توڑ کر کنڈہ کھولنا پڑا۔ [81]

معروف صحافی محسن بیگ نے دعوی کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کیے گئے میڈیکل میں اس کی ٹانگ کی رپورٹ اس سے بہت مختلف ہے جو عمران خان بتایا کرتا تھا۔ [82]

عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وعدے توڑنے کے عادی ہیں۔ مثلاً قوم سے نوکریوں، گھروں، احتساب اور گورنر ھاؤسز کو یونیورسٹیز بنانے کا وعدہ کیا۔ لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

عمران خان کہتا ہے باجوہ کا نام نہیں لیتا تھا کیونکہ آرمی چیف تھے بدنام نہ ہوں۔ لیکن جنرل عاصم منیر کے خلاف اس سے بڑی مہم چلائی۔ [83]

عمران خان اپنے قریب ترین ساتھیوں کے جنازوں تک میں نہیں گیا۔ لیکن لطیب کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ہوئی تو خود ان کے گھر پہنچ گیا۔ کیونکہ لطیف کھوسہ پر اپنے کیسز کے لیے اس نے تکیہ کیا ہوا تھا۔ [84]

برے وقت میں عمران خان کبھی اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کے کام نہیں آتے۔ [85]

عمران خان پر مشہور اینکر مہدی حسن نے سوال کیا کہ اپنے دور میں آپ نے اپوزیشن اور پریس کو قید کیا۔ جب وہی آپ کے خلاف ہورہا ہے تو آپ کو اعتراض کیوں ہے؟ [86] مہدی حسن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے امریکہ پر جو الزام لگایا تھا اس سے اب وہ پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

عمران خان نے ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا جیسا لیڈر ہوں۔" [87]

عمران خان کسی سے اپنا کھانا شئیر نہیں کرتا۔ [88]

عمران خان نے صحافی کے ایک سیدھے سوال کا جواب نہیں دیا جس میں ان پوچھا کہ جو کچھ آپ تقریروں میں کہتے ہیں وہ عدالت میں کیوں نہیں کہتے؟ [89]

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے لیے جنرل باجوہ دوسری بار ایکسٹینشن دینے کی پیشکش کی۔ [90] ایسے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان نے پرویز الہی کی مدد سے ججوں کو خریدنے کی بھی کوشش کی۔

عمران خان پی ٹی وی حملہ کیس میں بھی اشتہاری رہے۔ کبھی عدالت جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2002 کے الیکشن میں مجھ پر قرضہ چڑھا ہوا تھا۔ جس کو اتارنے کے لیے میں کرکٹ پر جوا کھیلا اور 20 لاکھ روپے کمائے۔ [91]

جنرل فیض کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک نجی محفل میں عمران خان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان جیسا کم نسل اور کم ظرف انسان نہیں دیکھا۔ [92]

عمران خان کے وکلاء نے عمران خان کا کیس لڑنے کے لیے چندہ مانگ لیا۔ عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ مانگ کر کھانے کا عادی ہے۔ [93]

ایک ویڈیو میں پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد عمران خان بھاگتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ [94]

عمران خان کے حوالے سے مشہور ہیں کہ وہ کھانے کی میز پر کسی کو کھانے کی پیشکش نہیں کرتے۔ [95]

کچھ لوگ عمران خان کو سائیکوپیتھ قرار دیتے ہیں۔ [96]

عمران خان نے ایک تقریر میں پارٹی چھوڑنے والوں کو دھمکی دی کہ آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کرینگے اور سکول میں آپ کے بچوں کو لوگ برا بھلا کہینگے۔ [97]

عمران خان نے بارہا اعتراف کیا کہ اس سے سائفر گم ہوگیا تھا۔ [98]

جس دن عمران خان گرفتار ہوا اس دن بھی وہیل چئیر پر تھا۔ لیکن گرفتاری کے بعد کبھی وہ وہیل چئیر پر نہیں بیٹھا۔

حوالہ جات

  1. عمران خان زانی اور بدکار
  2. عمران خان غیر فطری جنسی عمل [1]
  3. 3.0 3.1 جیل گھر کے کھانے پر پابندی کا فیصلہ
  4. ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے عمران خان کا دوغلا پن
  5. ناکامی کا ملبہ فوج کے سر
  6. ہر فیصلہ میری مرضی سے ہوتا ہے
  7. پی ٹی آئی ٹیکس دینے میں رکاؤٹ
  8. عمران خان کے جھوٹ
  9. باجوہ کے کہنے پر اپنی صوبائی اسمبلیاں توڑیں
  10. سلیم صافی کا سوال اسمبلیاں توڑنے پر
  11. عمران خان احسان فراموش
  12. تین مولیوں کے خواب
  13. قبر کو سجدہ
  14. رحمت اللہ نامی جن
  15. قتل کے متعدد پلاٹس
  16. عمران خان کو پلئیرز میٹر کہتے تھے
  17. اسد عمر سے بےرخی
  18. پرستاروں سے گھن کھانا
  19. خاتون کو جھڑک دیا
  20. عمران خان نشے کا عادی
  21. قاسم عمر گلوز میں کوکین
  22. عمران خان کے یوٹرن
  23. عمران خان کے چند مزاحیہ بیانات
  24. فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں عمران خان
  25. میری حکومت امریکہ نے نہیں باجوہ نے گرائی
  26. تحریک عدم اعتماد پر مسلسل یوٹرن
  27. عمران خان کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینا کے حوالے سے دوغلا موقف
  28. عمران خان کا اسلامی ٹچ
  29. ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ
  30. 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا دعوی
  31. کرپشن پر عمران خان کے وعدے
  32. پنجاب اور جی بی پولیس آمنے سامنے
  33. پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے
  34. پی ٹی آئی کارکن کا اپنا بچہ مروانے کا بیان
  35. عمران خان کے جلسوں میں ناچتی لڑکیاں
  36. عاشی خان کی نواز شریف کو گالیاں
  37. فرانس مظاہرے میں بےہودہ ناچ
  38. پی ٹی آئی پروپیگنڈہ مہم
  39. سانحہ 9 مئی کی ذمہ دار پی ٹی آئی
  40. 40.0 40.1 پی ٹی آئی کی پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم
  41. عمران خان کے بلنڈرز
  42. عمران خان کے پرسنل وٹس ایپ گروپ کی چیٹ
  43. عمران خان کی حکومت پر تنقید
  44. عمران خان کا لیا گیا بیرونی قرضہ
  45. عمران خان کے دور میں روپے کی ناقدری اور مہنگائی
  46. پی ٹی آئی کے وزیر ہوابازی کا پائلٹس کے حوالے سے بیان
  47. عمران خان اور شیخ رشید کے پاکستان دیوالیہ ہونے کے اعترافات
  48. کشمیر کاز پر ناکامی
  49. جاوید چودھری کا کالم سعودی عرب کی عمران خان سے ناراضگی
  50. عمران خان کے دور میں سی پیک پر کام سست ہوا
  51. عمران خان کی کرپشن
  52. توشہ خانہ سکینڈل
  53. القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے؟
  54. عثمان بزدار کی کرپشن
  55. عمران خان فرح گوگی کے دفاع میں
  56. 56.0 56.1 56.2 عمران خان کے دور میں چند مشہور کرپشن سکینڈلز
  57. عمران خان کا ٹی ٹی پی کو واپس لانا
  58. دہشتگردوں کو دوبارہ پاکستان میں آبادکاری
  59. دہشتگردوں کو واپس لانے کا اعتراف
  60. دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کرنا
  61. عمران خان کا دہشتگردوں کو واپس لانے کا اعتراف
  62. اسد قیصر کا بیان
  63. عمران خان کی ٹڈ لیو سے درخواست
  64. فواد چودھری کی زلمے خلیل زاد کو مبارک باد
  65. شیخ مجیب ہیرو عمران خان
  66. حکیم محمد سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد کی عمران خان کے بارے میں پیشن گوئیاں
  67. احمد قریشی کا دورہ اسرائیل اور تحریک انصاف پر الزامات
  68. کینسر کے مریضوں پر تجربات
  69. شوکت ترین کی آڈیو لیک
  70. شوکت ترین کی آئی ایم ایف کے حوالے سے کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک
  71. شہباز گل کی چین پر تنقید
  72. کیری پیکر سیریز میں شمولیت
  73. 1992ء ورلڈ کپ میں عمران خان کی بدترین کارکردگی
  74. کاشانہ سکینڈل
  75. میرے کپڑے اتروائے گئے
  76. پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
  77. 2014 دھرنا اعجازالحق کے انکشافات
  78. مفتی سعید کا بیان
  79. دوران عدت نکاح کے حوالے سے پی ٹی آئی وکیل کا موقف
  80. توشہ خانہ کیس لٹکانے کی کوشش
  81. اسلام آباد ھائی کورٹ میں گرفتاری نہ دینا
  82. عمران خان کی ٹانگ کی میڈیکل رپورٹ
  83. عمران خان جنرل باجوہ کا نام نہیں لیتے تھے
  84. لطیف کھوسہ کے پوچھنے پہنچا
  85. ساتھیوں کا نہیں پوچھتے
  86. مہدی حسن کا سوال
  87. میں نیلسن منڈیلا جیسا ہوں
  88. کھانا شئیر نہیں کرتا
  89. صحافی کے سوال کا جواب
  90. جنرل باجوہ کو دوسری ایکسٹینشن کی پیشکش
  91. کرکٹ پر جوا کھیلا
  92. عمران خان کم نسل کم ظرف
  93. عمران کے وکلاء نے چندہ مانگ لیا
  94. پنجاب یونیورسٹی عمران خان بھاگتے
  95. عمران خان کسی کو کھانے کی پیشکش نہیں کرتے
  96. عمران خان سائیکوپیتھ
  97. پارٹی چھوڑنے والوں کو دھمکیاں
  98. سائفر گم کرنے کا اعتراف