عمران ریاض

Shahidlogs سے

جھوٹی خبریں

عمران ریاض نے بلال ورک پر تشدد کی جھوٹی خبر پوسٹ کی۔ جب سچائی سامنے آئی تو معذرت کیے بغیر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [1]

صابر شاکر اور عمران ریاض سمیت پی ٹی آئی کے بڑے اکاؤنٹس نے خبر چلائی کہ متفاح اسمعیل نے بیان دیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز پی ڈی ایم ممبرز اور میڈیا میں بانٹے گئے۔ مفتاح اسعمیل نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا۔ [2]

عمران ریاض 3 سال قبل کرونا کے باعث ملتوی ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی سکرین شاٹ شئیر کر کے دعوی کیا کہ یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔ [3]

عمران ریاض نے عمران خان حکومت کی 2019 کے احتجاج پر تشدد کی تصاویر شئیر کر کے پروییگنڈا کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ [4]

صحافتی بدیانتی اور منافقت

عمران ریاض جب پی ٹی آئی کی فوج مخالف مہم کا حصہ نہیں تھا تب لاپتہ افراد پر اس کاموقف کچھ اور تھا۔ [5] لیکن جب وہ اس مہم کا حصہ بن گیا تو اپنے سابقہ بیانیے سے یوٹرن لے کر کہا مجھے پتہ نہیں تھا اور معذرت خواہ ہوں۔ [6]

عمران ریاض نے دعوی کیا کہ صحت کارڈ کا آغاز سب سے پہلے عمران خان کے دور میں سنا۔ جب کہ صحت کارڈ کا آغاز نواز شریف کے دور میں ہوچکا تھا جسکی میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی تھی۔ [7]

عمران ریاض نے حکومتی رُکن شیخ روحیل اصغر کی تقریر پر ردعمل دیا کہ مذہب کے نام پر سیاست کا دھندا شروع کردیا ہے۔ خود موصوف وہی کام وزیراعظم شہباز شریف کی صدر میکرون ساتھ تصاویر پر پراپیگنڈا کر کے کیا اور لوگوں کو اکسایا۔ [8]

2018 میں سیاسی لڑائی میں رینجرز کو حالات پر قابو پانے کیلئے بلانے والے عمران ریاض نگران حکومت کے رینجر فورس کو حالات پر قابو پانے کے لیے بلانے کے اقدام کو گھٹیا قرار دیا۔ [9]

ریاست دشمنی

عمران ریاض ذومعنی الفاظ اور بیانات کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں سب سے نمایاں ہیں۔ [10]

کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عمران ریاض ہی پی ٹی آئی کے فوج مخالف ٹرینڈ سیٹ کرتے ہیں۔ [11]

ایک سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ریاض خان کی برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ یہ تب ہوئی جب یہ کہا جا رہا تھا کہ اسکی حالت ٹھیک نہیں۔ [12]

دیگر

جاوید اختر لنڈ نامی آزاد امیدوار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی کہ مجھے زبردستی الیکشن جتوایا گیا پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں۔ جب کہ سچ یہ ہے کہ فارم 47 کے مطابق جاید اختر لنڈ پی پی 286 سے تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ اس نے محض جھوٹ بول کر یہ پروپیگنڈا ویڈیو بنائی۔ عمران ریاض نے بغیر تصدیق کیے یہ خبر آگے چلا دی۔ [13]

عاشر عظیم سمیت کئی لوگوں کا دعوی ہے کہ عمران ریاض کو کبھی اٹھایا ہی نہیں گیا۔ اس نے سارا محض ڈرامہ کیا تھا۔ [14]

حوالہ جات