عمران ریاض
جھوٹی خبریں
عمران ریاض نے بلال ورک پر تشدد کی جھوٹی خبر پوسٹ کی۔ جب سچائی سامنے آئی تو معذرت کیے بغیر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [1]
صابر شاکر اور عمران ریاض سمیت پی ٹی آئی کے بڑے اکاؤنٹس نے خبر چلائی کہ متفاح اسمعیل نے بیان دیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز پی ڈی ایم ممبرز اور میڈیا میں بانٹے گئے۔ مفتاح اسعمیل نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا۔ [2]
صحافتی بدیانتی اور منافقت
عمران ریاض جب پی ٹی آئی کی فوج مخالف مہم کا حصہ نہیں تھا تب لاپتہ افراد پر اس کاموقف کچھ اور تھا۔ [3] لیکن جب وہ اس مہم کا حصہ بن گیا تو اپنے سابقہ بیانیے سے یوٹرن لے کر کہا مجھے پتہ نہیں تھا اور معذرت خواہ ہوں۔ [4]
ریاست دشمنی
عمران ریاض ذومعنی الفاظ اور بیانات کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں سب سے نمایاں ہیں۔ [5]
کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عمران ریاض ہی پی ٹی آئی کے فوج مخالف ٹرینڈ سیٹ کرتے ہیں۔ [6]
ایک سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ریاض خان کی برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ یہ تب ہوئی جب یہ کہا جا رہا تھا کہ اسکی حالت ٹھیک نہیں۔ [7]
دیگر
جاوید اختر لنڈ نامی آزاد امیدوار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی کہ مجھے زبردستی الیکشن جتوایا گیا پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں۔ جب کہ سچ یہ ہے کہ فارم 47 کے مطابق جاید اختر لنڈ پی پی 286 سے تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ اس نے محض جھوٹ بول کر یہ پروپیگنڈا ویڈیو بنائی۔ عمران ریاض نے بغیر تصدیق کیے یہ خبر آگے چلا دی۔ [8]
عاشر عظیم سمیت کئی لوگوں کا دعوی ہے کہ عمران ریاض کو کبھی اٹھایا ہی نہیں گیا۔ اس نے سارا محض ڈرامہ کیا تھا۔ [9]