عمران خان کے جھوٹے دعوے اور وعدے

Shahidlogs سے

شاہزیب خانزادہ پر کیس کرنے کا دعوی

توشہ خانہ کی گھڑیوں اور قیمتی تحائف بیچنے پر شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام کیا۔ جس پر عمران خان نے ہرجانے کا کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اُسی توشہ خانہ میں نااہل قرار ہوئے اور سزا پائی۔ بجائے عدالت کو مطمئن کرتے صحافی کیخلاف ہی ہرجانے کا دعوی کرنے کا اعلان کیاجو آج تک پورا نہیں کیا۔ [1]

200 ارب ڈالر واپس لانے کا دعوی

عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت میں آنے کی صورت میں سوئس بینکوں میں پڑا پاکستانیوں کا 200 ارب ڈالر واپس لائنگے۔ [2]

وزیراعظم ھاؤس اور گورنر ھاؤس کو یونیورسٹیز بنانے کا دعوی

عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت میں آکر گورنر ھاؤسز اور وزیراعظم ھاؤس کو یونیورسٹیز میں تبدیل کرونگا۔ [3] [4]

مہنگائی کے ذمہ داروں کا خاتمہ کرنے کا دعوی

عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کا خاتمہ کرینگے۔

50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ

عمران خان نے کہا تھا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں وہ 50 لاکھ گھر بنائنگے۔

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ

عمران خان یہ بھی کہا کرتے تھے کہ اقتدار ملنے پر وہ لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینگے۔

کمرشل جہازوں میں سفر کا وعدہ

عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت میں آنے کی صورت میں وہ کمرشل جہازوں میں سفر کیا کرے گا۔ لیکن حکومت میں آنے کے بعد ہمیشہ خصوصی طیاروں میں سفر کیا۔ زیادہ تر ائر فورس کا جہاز زیر استعمال رکھا۔ بنی گالہ سے وزیراعظم ھاؤس کا چند کلومیٹر کا سفر بھی ہیلی کاپٹر میں کرتے رہے۔ [5]

دیگر

عمران خان سے جب اس کی کارکردگی یا نوکریوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں لیکن عوام مجھے سپورٹ کرتے ہیں آپ سروے کر لیں۔ [6]

حوالہ جات