صفحۂ اول
شاہد لاگز ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے جہاں پر آپ کو مختلف موضوعات پر معلوماتی مضامین، فہرستیں، تبصرے اور مباحثے ملتے ہیں۔ ہمارا مقصد مختلف ایشوز پر بکھری ہوئی معلومات کو اکھٹا کرنا اور سچ تک پہنچنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم آپ سب کا ہے جس میں آپ سب حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ یہاں کسی بھی مضمون میں کوئی بھی اضافہ یا کمی کر سکتے ہیں۔ آپ کو کسی موضوع پر معلومات جمع کرنی ہیں تو وہ آپ تخلیق بھی کر سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ان تمام موضوعات کا احاطہ کیا جائے جن کے بارے میں لوگ سچ جاننا چاہتے ہیں۔
اس وقت درج ذیل موضوعات پر کام ہو رہا ہے۔
1۔ افغانستان کی پاکستان میں مداخلت
عام طور پر پاکستان پر الزام لگتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس صفحے پر آپ کو پوری تاریخ ملے گی کہ افغانستان نے کب کب اور کیسے کیسے پاکستان میں مداخلت کی اور پاکستان کو کتنا نقصان پہنچایا۔
بلوچستان میں ظلم اور محرومی کے حوالے سے بہت زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنی ہی ریاست کے خلاف جنگ میں الجھایا جا رہا ہے۔ اس صفحے پر اسی حوالے سے حقائق جمع کیے جا رہے ہیں۔