پاک فوج کی قربانیاں

Shahidlogs سے

15 اکتوبر 2023

بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والا سپاہی عبدالحکیم وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ [1]

22 اگست 2023

وزیرستان کے علاقے تیرزہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار عبدالقدیر، لانس نائیک وحید اور سپاہی محسن، دستگیر، جناد علی، سجاول، وسیم عباس، شاہنواز، حسن اور وقار شامل ہیں۔ [2]

15 ستمبر 2013

میجر جنرل ثناء اللہ پاک افغان سرحد کے قریب اپر دیر میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے۔ [3]

حوالہ جات