پاک فوج کی قربانیاں

Shahidlogs سے

6 نومبر 2023

اورگزئی ایجنسی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کرنل حسن حیدر سمیت پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔ [1]

3 نومبر 2023

بلوچستان میں پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔ گھات لگائے حملے میں پاک فوج کے 14 جوان شہید ہوگئے۔ [2]

28 ستمبر 2023

حوالدار عبدالستار پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آپ کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ آپ اپنے پیچھے والدین بیوہ اور بچے چھوڑ کر گئے ہیں۔ [3]

28 اکتوبر 2023

جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں دو جوان سپاہی بنارس خان (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع اورکزئی) اور سپاہی عبدالکریم (عمر: 23 سال، ساکن ضلع خیبر) شہید ہوگئے۔ [4]

15 اکتوبر 2023

بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والا سپاہی عبدالحکیم وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ [5]

22 اگست 2023

وزیرستان کے علاقے تیرزہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار عبدالقدیر، لانس نائیک وحید اور سپاہی محسن، دستگیر، جناد علی، سجاول، وسیم عباس، شاہنواز، حسن اور وقار شامل ہیں۔ [6]

15 ستمبر 2013

میجر جنرل ثناء اللہ پاک افغان سرحد کے قریب اپر دیر میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے۔ [7]

حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]