"تحریک عدم اعتماد" کے نسخوں کے درمیان فرق

Shahidlogs سے
(«اپریل 2022ء میں پی ڈی ایم اتحاد نے ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مدد سے عمران خان کی حکومت گرا دی اور خود اقتدار میں آگئی۔ حکومت گرنے کے بعد عمران خان نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکہ کے حکم پر جنرل باجوہ کی مدد سے گرائی گئی ہے۔ اس کے بعد پی ٹی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
'''1 مارچ 2022'''
شیخ رشید نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا تحریک عدم اعتماد ٹھس ہوچکی ہے اور ہمارے ممبرز پورے ہیں۔ <ref>[https://urdu.92newshd.tv/about/thryk-dm-atmad-aane-se-phle-hy-ths-ho-chky-shykh-rshyd شیخ رشید تحریک عدم اعتماد ٹھس]</ref>
اپریل 2022ء میں پی ڈی ایم اتحاد نے ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مدد سے عمران خان کی حکومت گرا دی اور خود اقتدار میں آگئی۔ حکومت گرنے کے بعد عمران خان نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکہ کے حکم پر جنرل باجوہ کی مدد سے گرائی گئی ہے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف ایک بہت بڑی سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے اس کو ایک بےبنیاد الزام قرار دیا۔ لیکن پی ٹی آئی کی مہم جاری رہی جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد اس بات پر یقین کرنے لگی اور اپنی فوج سے متنفر ہوگئی۔
اپریل 2022ء میں پی ڈی ایم اتحاد نے ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مدد سے عمران خان کی حکومت گرا دی اور خود اقتدار میں آگئی۔ حکومت گرنے کے بعد عمران خان نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکہ کے حکم پر جنرل باجوہ کی مدد سے گرائی گئی ہے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف ایک بہت بڑی سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے اس کو ایک بےبنیاد الزام قرار دیا۔ لیکن پی ٹی آئی کی مہم جاری رہی جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد اس بات پر یقین کرنے لگی اور اپنی فوج سے متنفر ہوگئی۔



نسخہ بمطابق 09:05، 27 فروری 2024ء

1 مارچ 2022

شیخ رشید نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا تحریک عدم اعتماد ٹھس ہوچکی ہے اور ہمارے ممبرز پورے ہیں۔ [1]


اپریل 2022ء میں پی ڈی ایم اتحاد نے ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مدد سے عمران خان کی حکومت گرا دی اور خود اقتدار میں آگئی۔ حکومت گرنے کے بعد عمران خان نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکہ کے حکم پر جنرل باجوہ کی مدد سے گرائی گئی ہے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف ایک بہت بڑی سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے اس کو ایک بےبنیاد الزام قرار دیا۔ لیکن پی ٹی آئی کی مہم جاری رہی جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد اس بات پر یقین کرنے لگی اور اپنی فوج سے متنفر ہوگئی۔

سال 2018ء کے انتخابات میں عمران خان نے اکثریت حاصل کی۔ عمران خان کو 155 سیٹیں ملیں۔ پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں کل 342 سیٹس ہوتی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے کم از کم 172 سیٹیس درکار ہوتی ہیں۔ عمران خان نے کچھ چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ ملایا۔ یوں وہ 178 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب رہے۔ لیکن یہ ایک کمزور حکومت تھی جو محض 6 سیٹوںکی برتری پر کھڑی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کے خلاف عمران خان نے 6 مارچ کو ملیسی میں جلسہ کیا جو ڈونلڈ لو اور اسد مجید کی میٹنگ سے بھی پہلے کا تھا۔

8 مارچ کو اپوزیشن راہنماؤوں نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد لانی چاہیے۔ عمران خان کے خلاف تمام اپوزیشن پارٹیوں نے پی ڈی ایم یعنی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے ایک اتحاد بنا لیا۔ پی ڈی ایم تقریباً ڈیڑھ سال سے دھرنے اور ریلیاں کر رہی تھی۔

مارچ 2021ء میں پاکستان کے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیا۔ عمران خان نے ان کے لیے بھرپور مہم چلائی لیکن عبدالحفیظ شیخ اپنی سینٹ کی سیٹ ہار گئے۔ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی یہ الیکشن جیت گئے۔ یہ عمران خان حکومت کے لیے ایک دھچکا تھا کہ ان کا وزیرخزانہ الیکشن ہار گیا جب کہ وہ خود اس کےلیے مہم چلا رہے تھے۔ اس شکست پر اپوزیشن مطالبہ کرنے لگی کہ عمران خان کو استعفی دے دینا چاہئے۔ وہ نیشنل اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر عمران خان نے خود ہی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں صرف دوسری بار تھا کہ کسی نے خود ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہو۔ ووٹنگ ہوئی تو عمران خان کو پورے 178 ووٹ ملے۔ لیکن ایک سال گزرا تو پانسہ پلٹ چکا تھا۔ 8 مارچ کو اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا۔ 10 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں ریڈ کی اور اپوزیشن کے کئی لوگوں کو پکڑ کر لے جایا گیا۔ اس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کا موقف تھا کہ یہ ضروری تھا اور جے یو آئی نجی لشکر لے کر آئی تھی۔ جس کی اجازت نہیں ہے۔ اس وقت پاک فوج نے کہا کہ ہم نیوٹرل رہیں گے۔ اس پر عمران خان کو بہت غصہ آیا اور اس نے اپنی تقریر میں کہا کہ 'صرف جانور نیوٹرل ہوتے ہیں۔'

یہ عمران خان کے لیے جھٹکا تھا کیونکہ یہ مانا جاتا تھا کہ وہ آرمی کی سپورٹ سے ہی اقتدار میں آئے اور ان کی سپورٹ سے ہی اپوزیشن کا مقابلہ کر رہے تھے۔ پھر 18 مارچ کو عمران خان کو ایک اور جھٹکا لگا۔ ان کے اپنی ہی پارٹی کے لوگ باغی ہوگئے۔ راجہ ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز باغی ہوچکے ہیں پی ٹی آئی سے۔

یہ سب سن کر عمران خان نے جواب میں کہا کہ سندھ ھاؤس ھارس ٹریڈنگ کا مرکز بن چکا ہے۔ کچھ لوگوں نے سندھ ھاؤس پر حملہ بھی کیا۔ اگلے دن 19 مارچ کو عمران خان نے کہا کہ جو این ایز باغی ہوچکے ہیں وہ واپس آجائنگے۔ 20 مارچ کو ایم این ایز کو پیشکش کی کہ واپس پارٹی میں آجائیں ہم تمہیں معاف کردینگے۔ 21 مارچ کو باغی این این ایز نے معافی کی پیشکش مسترد کر دی۔ رمیش کمار نے دعوی کیا کہ باغی ایم این ایز 35 ہوگئے ہیں۔

باغی ایم این ایز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ جس کے جواب میں ان ایم این ایز نے کہا کہ ہم نے تو پارٹی نہیں چھوڑی۔ 23 مارچ کو مشکلات اور بڑھ گئیں جب عمران خان کے اتحادیوں نے بھی اس کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ایل کیو، ایم کیو ایم پی اور باپ پارٹی نے کہا کہ ہم اب پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کرینگے۔ عمران خان نے انکو روکنے کے لیے مختلف طرح کی پیششکیں کیں۔ پی ایم ایل کیوں پنجاب کی وزارت اعلی پر مان گئے۔ ایم کیو ایم کو گورنر شپ اور شپنگ کی منسٹری کی پیشکش کی۔ لیکن ایم کیو ایم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ آخری بال تک کھیلیں گے۔

اس کے بعد عمران خان نے بیرونی سازش کا نعرہ لگایا اور اپنے کارکنوں کو بتانے لگا کہ چونکہ میں نے روس کا دورہ کیا تھا تو اس پر امریکہ کو غصہ آیا ہے اور انہوں نے میری حکومت گرائی ہے۔ اپوزیشن والے سارے امریکہ سے ملے ہوئے ہیں۔ یو ایس سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور اپوزیشن نے اس دعوے کو بکواس قرار دیا۔

پھر 3 اپریل کا دن آیا جس دن ووٹنگ ہونی تھی۔ ڈپٹی سپیکر نے بیرونی سازش اور آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر تحریک عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔ جس کا کوئی ٹھوس ثبوت کسی کے پاس نہیں تھا۔ اس رولنگ کے بعد عمران خان نے صدر پاکستان کو خط لکھا کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ عارف علوی نے فوراً یہ کر دیا۔

اس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عطا بندیال نے سوموٹو ایکشن لیا۔ 7 اپریل کو سپریم کوٹ کے 5 ججز نے فیصلہ سنایا کہ عمران خان کی حکومت نے جو کیا ہو غیر آئینی اقدام ہے۔ اسمبلی بحال ہوگئی اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا گیا۔ 9 اپریل کو ووٹنگ کی گئی۔ عمران خان یہ تحریک عدم اعتماد کا ووٹ ہار گیا۔ پی ڈی ایم نے 174 ووٹ حاصل کیے۔

یہ پاکستان میں پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت سے گئے۔ فوج غیر جانبدار تھی اور عدلیہ نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی۔

دیگر

مارچ میں کئی تقاریر میں عمران خان نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ یہ عدم اعتماد میرے خلاف کریں۔ مجھے موقع ملا ہے کہ میں اب ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤنگا۔ یہ کپتان کے ٹریپ میں آگئے ہیں۔ [2]

عمران خان کہتا ہے مجھے جولائی سے پتہ چلنا شروع ہوا تھا کہ میری گورنمنٹ گرانے والے ہیں۔ تبھی ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل نہیں کرنا چاہتا تھا کہ سب سے مشکل ٹائم میں اس کو ہونا چاہئے۔ [3]

عدم اعتماد 6 فروری کو اسمبلی میں پیش ہوچکی تھی۔

شاہ محمود، اسد عمر اور پرویز خٹک اتحادیوں کے منت ترلے کر رہے تھے۔

امریکہ نے سازش ہی کرنی تھی تو وہ سائفر کے ذریعے عمران خان اور پی ٹی آئی کے زریعے پیغام بھیجتا؟

عمران خان نے سائفر کی کہانی میں بار بار تبدیلیاں کیں۔ [4]

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چلیں مان لیتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس پر سازش نہیں کی ہوگی۔ لیکن وہ روک تو سکتی تھی نا۔ [5]

حوالہ جات