پاکستانی میڈیا

Shahidlogs سے

جھوٹی اور من گھڑت خبریں

شاہین صہبائی

پی ٹی آئی کے حامی اینکر شاہین صہبائی نے دعوی کیا کہ عمران خان کے بیٹے لندن کے 10 بڑے وکیلوں اور 50 این جی اوز کے ساتھ ملکر عمران خان کا کیس لڑنے والے ہیں۔ لیکن کچھ اور صحافیوں نے اس خبر کو غلط قرار دیا۔ [1]

شاہین صہبائی اور شہباز گل نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی راہنما فرخ حبیب کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ان کی یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ [2]

شاہین صہبائی نے ایک ویڈیو شیئر کی کہ سیکیورٹی فورسز پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کر رہی ہیں۔ وہ ویڈیو 2009ء سوات آپریشن کی ثابت ہوئی۔ [3]

سمیع ابراہیم

پی ٹی آئی کے حامی اینکر سمیع ابراہیم ایک پروگرام میں دعوی کرتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان سے کچھ لوگ ملاقات کرکے چیزیں بہتری کی طرف لا رہے ہیں۔ اس کے چند دن بعد انہی الفاظ میں کہتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان کی کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ [4]

حامد میر

حامد میر نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ کشمیر پر انڈیا کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے نہیں کرنے دی۔ اس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا کہ اگر آپ یہ بات جانتے تھے تو آپ انہی دنوں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر تنقید کیوں کرتے رہے اور باجوہ کا کہیں نام نہیں لیا؟ [5]

حامد میر نے ارسلان نسیم کو 13 سال کا لڑکا قرار دے کر باقاعدہ اس پر پروگرام کر ڈالا۔ وہ ارسلان نسیم 20 سال کو جوان ثابت ہوا۔ [6] حامد میر کے اپنے بھائی عامر میر نے اس کی یہ خبر جھوٹی قرار دی۔ [7]

حامد میر نے ایک پروگرام میں دعوی کیا کہ صدر ایوب خان نے محترمہ فاطمہ جناح پر غداری کا الزام لگایا تھا۔ اس دعوے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ [8]

عمران ریاض

عمران ریاض نے ٹویٹس کیں کہ جنرل باجوہ کے بارے میں جولائی 2020ء میں مجھے پتہ چلا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر اقرالحسن نے اعتراض کیا کہ اگر یہ سچ ہے تو انہی دنوں آپ لوگ جنرل باجوہ کے قصیدے کیوں پڑھ رہے تھے؟ [9]

عادل راجہ

یوٹیوبر عادل راجہ نے ایک ٹویٹ میں وسیم بادامی کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا۔ اس پر اے آر وائی نے اس کی کافی انسلٹ کی۔ [10]

سوشل میڈیا صارف فرحان ورک نے سانحہ 9 مئی کے بعد صرف تین میں بولے گئے عادل راجا کے 17 جھوٹ سکرین شاٹس کے ساتھ لگائے۔ [11]

عادل راجا نے نئے کور کمانڈر لاہو کے تعئناتی کے حوالے سے جھوٹی خبر ٹویٹ کی۔ [12]

مبشر زیدی

عمران خان کی گرفتاری پر مبشر زیدی نے ٹویٹ کی کہ اس کو یونیورسٹی بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سچ یہ تھا کہ اس کو ملک ریاض کو 190 ملین پاؤنڈ بخشنے پر گرفتار کیا گیا۔ [13]

صابر شاکر

صابر شاکر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں بظاہر فوجیوں کے حصار میں ایک شخص اپنا گریبان پھاڑ کر کہہ رہا ہے کہ میں پریس کانفرنس نہیں کرونگا۔ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو چھ سال پرانی ہے اور یہ فوجی نہیں کوسٹ گارڈ والے ہیں۔ یہ شخص ایک سمگلر تھا جس کے پاس 1400 کلو چرس پکڑی گئی تھی۔ اس پرانی ویڈیو پر ڈبنگ کی گئی تھی۔ [14]

معید پیرزادہ

معید پیرزادہ نے انگلش اور اردو سب ٹائٹل میں مریم نواز کے سیکرٹری کو جج دلاور بنا کر ٹویٹ کی۔ جب پتہ چلا کہ یہ جج دلاور نہیں ہیں تومعافی مانگے بغیر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔ [15]

ہارون رشید

پی ٹی آئی کے حامی صحافی ہارون رشید نے دعوی کیا کہ عمران خان نے اپنے دور میں 21 یونیورسٹیاں بنائیں۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر نام پوچھے تو وہ ان کی فہرست جاری نہ کر سکے۔ [16]

دیگرجھوٹی خبریں

اینکر اور یوٹیوبر وجاہت سعید خان نے خبر دی کہ جنرل باجوہ نے سکریو ڈرائیور کے ذریعے پاکستانی میزائل کی رینج اسرائیل کم کی۔ اسکا خوب مذاق بنا اور کسی پاکستانی میزائل کی رینج کم نہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ایسی ہی خبر عادل راجا نے دی تھی۔ [17]

اسد علی طور نے شیخ رشید پر تشدد کی کہانی سنائی۔ لیکن اس نے دعوی کیا کہ انٹرویو سماء ٹی وی کے دفتر میں ہوا۔ جب کہ انٹرویو شیخ رشید کے بھتیجے کے گھر ہوا ہے۔ اس غلطی نے اسد طور کی باقی کہانی کا پول بھی کھول دیا۔ [18]

ڈان نے خبر شائع کی کہ سٹریٹیجک پلاننگ ڈیوژن نے ملیر ایکسپریس ھائی وے کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جب کہ اس سڑک کے لیے تمام مطلوبہ این او سیز مل چکی تھیں۔ [19]

طارق متین نے عطا تارڑ کی 9 مئی سانحے کے بعد 19مئی 2023 کو پاک فوج ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی پُرانی ریلی کی وڈیوز 15 جنوری 2024 کو شئیر کی اور اسکو الیکشن مہم قرار دیا۔  [20]

یوتھیا صحافی رانا عظیم نے دعوی کیا تھا کہ جوں نواز شریف کو پارٹی صدارت ملے گی وہ شہباز شریف کو اسمبلیاں توڑنے کا کہہ دینگے۔ [21]

صحافتی بددیانتی

پی ٹی آئی کے حامی اینکر اور صحافی خاور گھمن نے ٹویٹ کی کہ ملک ریاض کا پیسہ عمران خان نے نہیں رکھا بلکہ سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔ یوں تاثر دینے کی کوشش کی گویا کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ اس پر لوگوں نے نشاندہی کی کہ وہ پیسہ برطانیہ نے پاکستان نے دیا تھا جو عمران خان نے ملک ریاض پر سپریم کورٹ کے جرمانے میں ایڈجسٹ کر دیا۔ [22]

اقرار الحسن ایک ٹویٹ میں نواز شریف کے عدلیہ کی جانب سے ناہلی کا دفاع کرتے ہیں۔ جب کہ ایک اور ٹویٹ میں وہ عمران خان کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ اختیار صرف عوام کے پاس ہونا چاہئے۔ [23]

جنرل باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد اوریا مقبول جان نے اسکی تعریف میں ایک کالم لکھا جس میں ایک خواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ حضورﷺ کی منشاء سے آرمی چیف بنے ہیں۔ پھر جب وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ میں عمران خان کے خلاف ہوا تو اسی خواب کی بنیاد پر اس نے عمران خان کو گستاخ قرار دے دیا۔ [24]

صدیق جان عمران خان کی حکومت میں فائز عیسی کے خلاف کرپشن کیس کی حمایت کرتے رہے۔ لیکن جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی اور انکے حامی جج مظاہر نقوی کی کرپشن پر کیس بنا تو اسکو انتقامی کاروائی قرار دینے لگے۔ [25]

اقرار الحسن نے ن لیگ اور پی پی پی کے ملنے پر تنقید کی تھی۔ پھر پی ٹی آئی کے جے یو آئی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ [26]

عمار فاروق کی موت پر مہر بخاری نے ٹویٹ کی اور ایک رپورٹ شئیر کر کے کہا اس کی موت سٹریس سے ہی ہوئی۔ لیکن اس کی اصل بیماری 'خسرہ' کا ذکر گول کر گئیں۔ کیونکہ پی ٹی آئی اس وقت یہی پروپیگنڈہ کر رہی تھی۔ [27]

کسی دور میں احمد نورانی عمران خان کو 5 بچوں کی ماں کو ورغلا کر شادی کرنے والا اور القادر کیس میں کرپشن کا ذمہ دارا قرار دیتے تھے۔ پھر ہواؤں کا رخ دیکھ کر اس نے اس موقف سے یوٹرن لے لیا۔ [28]

سمیع ابراہیم ایک ٹویٹ میں احسن اقبال کو شرم دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ نواز شریف کو رہا کروانے اور ججوں پر دباؤ ڈالنے عدالت گئے تھے تبھی آپ کو عدالت میں گھسنے نہیں دیا گیا۔ لیکن بلکل یہی عمل کرنے پر سمیع ابرہیم عمران خان کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ [29]

مصطفی نواز کھوکھر کے کزن نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ لیکن میڈیا نے اس پر خاموشی اختیار کی۔ [30]

پی ٹی آئی کے حامی صحافی شاہین صہبائی نے ٹویٹ کی کہ عمران ریاض کو کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا اور اس پر ان کے وکیل تک نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس پر عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے جواب دیا کہ یہ بلکل جھوٹ ہے اور شاہین صہبائی صرف مشہوری چاہتے ہیں۔ عمران ریاض سے روزانہ سینکڑوں لوگ مل رہے ہیں۔ [31]

جیو نیوز نے خبر چلائی کہ مولانا نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان قرار دے دیا۔ جیو کی وہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور انکو تردید جاری کرنی پڑی۔ [32]

سیاسی جانبداری

ایاز امیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے اڈیالہ جیل سے حکم آیا ہے کہ میں الیکشن میں حصہ لوں۔ اس پر تنقید ہوئی کہ اس کا مطلب ہوا کہ آپ روز اؤل سے سیاسی طور پر غیر جانبدار نہیں تھے۔ [33]

دولت و اثاثے

ابصار عالم نے انکشاف کیا کہ کامران خان بول ٹی وی سے 2 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔ [34]

عمران ریاض کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ ارب پتی ہیں۔ ان کا ایک بہت بڑا فارم ھاؤس بھی ہے۔ جب کہ کچھ عرصہ پہلے ان کے بھائی پر رینٹ کی گاڑی چوری کرنے کا الزام لگا تھا۔ [35]

کرپشن اور بدعنوانی

بول ٹی وی کے حوالے سے منصور علی خان نے انکشاف کیا کہ اس نے انکو کیش میں تنخواہ دینے کی شرط رکھی تھی۔ جسکا مطلب ہے وہ چینل بلیک منی سے چل رہا تھا اور بول سے ساڑھے سات سو ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس بچایا جاتا تھا۔ [36] شعیب شیخ پر الزام ہے کہ وہ پورن ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ سے اربوں روپے کماتا ہے۔ اسی کمائی سے بول چینل چلا رہا تھا۔

صابر شاکر نے اس وقت کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ مل کر ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیہ رابعہ یاسمین کو اے پی پی میں گریڈ 19 کی نوکری دلوائئ۔ اسکے بعد رابعہ یاسمین کو اے پی پی سے ڈیپوٹیشن پر بی پی ایس 19 پر نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کرویا جو کہ قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے۔ [37]

اینکر آفتاب اقبال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھاری ٹیکس چوری کی اور 26 کروڑ روپے جرمانے کی تفصیلات شئیر ہوئیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ اربوں روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ [38] [39]

ڈاکٹر فرحان ورک نے سوشل میڈیا پر ایک ڈاکومنٹ شائع کیا جس کے مطابق ڈاکٹر معید پیرزادہ پی ٹی آئی حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ سے بھی پیسے لیتے رہے ہیں۔ [40] فلسطین اسرائیل جنگ میں معید پیرزادہ اسرائیل کو سپورٹ کرتے رہے۔ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔ [41]

ایک سوشل میڈیا انفلوئنسز احسن چھٹہ نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی نے کئی بڑے اینکرز اور صحافیوں کے اکاؤنٹس دس اور پندرہ لاکھ روپے ماہانہ پر خریدے ہوئے ہیں اور ان کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ [42]

آصف ہاشمی پر الزام ہے کہ متروکہ وقف املاک کی اربوں کی پراپرٹی ریوڑیوں کی صورت میں بانٹ دی۔ مشہور اینکر جنید سلیم کو بھی کمشنر لاہور کے دفتر کے ساتھ انصاف اخبار کے لیے کمرشل پراپرٹی الاٹ کی گئی تھی۔ [43]

دیگر مجرمانہ سرگرمیاں

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جویریہ شیخ نے الزام لگایا کہ جمیل فاروقی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میرا ریپ کرنے کی کوشش کی تھی۔ [44]

مشہور اینکر اور صحافی رانا عظیم بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ جس کے بعد لیسکو نے ان پر مقدمہ درج کرادیا۔ [45]

ایاز امیر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ [46]

صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو ڈمبلز مار کر قتل کر دیا۔

سلمان علوی نے اپنی بیوی کو قتل کیا۔

سمیع ابراہیم کھسروں سے پیسوں کے تنازع پر مار کھا چکا ہے۔

کاشف عباسی کی بیوی مہر بخاری ملک ریاض کے ساتھ ایک پلانڈ پروگرام کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

دیگر

صدیق جان نے ارشد شریف سے لڑائی میں اس پر لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ [47]

سیف اعوان نے دعوی کی کہ ایک خاتون اینکر کا ایک ہی وقت میں تحریک انصاف کے ایک سینیٹر اور عمران کابینہ کے ایک وزیر سے چکر رہا۔ ان تینوں کی ایک دو نہیں 15 ویڈیو ہیں۔ وزیر فرار ہے اور سینیٹر روپوش ہے۔ اینکر چینل بدل چکی ہیں۔ [48]

حامد میر نے پیمرا ترمیمی بل کی مخالفت کی جس میں جھوٹی خبر پر سزا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ [49]

ھنی البیلا کا ایک آپریشن تھا،میجر سرجری تھی۔ ھنی البیلا کی ایک کمٹمنٹ تھی اسٹیک ڈرامے کے سلسلے میں وہ پوری کرنے فیصل آباد گئے۔ اس بات پر آفتاب اقبال نے ھنی البیلا کو بے عزت کرکے پروگرام سے نکال دیا تھا۔ اس وقت ھنی البیلا کو آپریشن کروانے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی۔ [50]

جب عمران خان کی حکومت تھی تو پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبر مخدوم شہاب الدین قمر جاوید باجوہ کے گن گاتا تھا۔ [51]

پرنٹ میڈیا حکومتوں کو بلیک میل کر کے زبردستی اشتہارات لیتا ہے تاکہ پیسے کما سکے۔ پھر آزادی صحافت کے دعوے بھی کرتے ہیں۔ [52]

حامد میر نے کبھی بلوچ دہشتگردوں تنظیموں کے ہاتھوں معصوم لوگوں کے قتل عام پر انکی مذمت نہیں کی۔

حسن نثار نے ایک پروگرام میں کہا کہ عمران خان کو مسلسل پندرہ سال حکومت کرنے دیا جاۓ اس ملک میں کوئی شخص اگر جمہوریت کا نام لے اسے فائرنگ سکواڈ سے گولیاں مار کر ہلاک کر دینا چاہیے اور بلٹس کا خرچہ بھی مقتول کے گھر والوں سے لیا جائے۔ [53]

پاکستان میں لفافہ صحافت عام ہے۔ ایک معروف یوٹیوبر احسن چھٹہ کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی بڑے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے ٹویٹر اکاؤنٹس پی ٹی آئی نے خرید رکھے ہیں۔ جن کو وہ ماہانہ لاکھوں روپے دیتے ہیں۔ ان میں حریم شاہ، سہیل احمد عزیزی، وینا، افتاب اقبال اور ریما شامل ہیں ہیں۔ اقرار الحسن کا اکاؤنٹ بھی ایک ڈیوائس سے پی ٹی آئی چلاتی ہے۔ [54]

معروف نیوز اینکر پرسن و سینئر صحافی معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں بیمار والد سے کروڑوں روپے کی جائیداد کی اہم دستاویزات پر زبردستی انگوٹھے لگوانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ [55]

حسن نثار نے اپنے بیٹے کو عاق کیا ہے۔

گوادر پورٹ پر مبینہ طور پر صدیق جان کو بدتمیزی کرنے پر ارشد شریف نے چپیڑیں ماریں تھیں۔

احمد نورانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی جس میں وہ شراب فروخت کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ [56]

احمد نورانی کے حوالے سابق کیری پیکر سریز کے ڈائرکٹر رابرٹسن کو بار بار فون کرنے پر عمران خان نے کہا کہ یہ میرے خلاف ن لیگ کی پروپیگنڈے کی مکروہ کوشش ہے۔ [57]

عمران خان کے حامی دانشور اور تجزیہ کار حسن نثار نے ایک پروگرام میں کہا کہ عمران خان تو ہے پلے بوائے (زانی) حاجرہ کو کیا ضرورت تھی اس کے پاس جانے کی۔ [58]

ایک سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ریاض خان کی برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ یہ تب ہوئی جب یہ کہا جا رہا تھا کہ اسکی حالت ٹھیک نہیں۔ [59]

عادل راجا نامی یوٹیوبر نے لندن کی عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے ایک حاضر سروس پاکستانی افسر کو بدنام کیا ہے۔ [60]

صدیق جان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ججوں کو برا بھلا کہا اور پھر اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [61]

یاسر شامی نے دانیہ شاہ سے عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز پیسوں کے عوض خرید کر ویوز کی لالچ میں وائرل کردی تھی۔ اب وہ عدالت کو اس کیس میں مطلوب ہے۔ [62]

حوالہ جات

  1. عمران خان کے کیسز شاہین صہبائی
  2. شاہین صہبائی کی فرخ حبیب کے حوال سے جھوٹی خبر
  3. شاہین صہبائی نے سوات کی پرانی ویڈیو شئیر کی
  4. اینکر سمیع ابراہیم کی قلابازی
  5. حامد میر کی کشمیر پر ڈیل کی جھوٹی خبر
  6. حامد میر کی ارسلان نسیم پر جھوٹی خبر
  7. عامر میر نے حامد میر کی خبر جھوٹ قرار دی
  8. حامد میر فاطمہ جناح پر غداری
  9. عمران ریاض کا جنرل باجوہ اور اسرائیل کے حوالے سے جھوٹ
  10. عادل راجا وسیم بادامی
  11. عادل راجا کے 17 جھوٹ
  12. کور کمانڈر لاہور کی تعئناتی کی خبر
  13. مبشر زیدی کا عمران خان کی گرفتار پر جھوٹ
  14. سمگلر کی 6 سال پرانی ویڈیو
  15. معید پیرزادہ کی جسٹس دلاؤر پر جھوٹی ٹویٹ
  16. عمران خان نے 21 یونیورسٹیاں بنائیں
  17. پاکستانی میزائل کی رینج کم
  18. اسد علی طور کا شیخ رشید پر جھوٹ
  19. ڈان خبر ملیر ایکسپریس وے
  20. طارق متین عطار طارڑ کی پرانی ویڈیو
  21. رانا عظیم نواز شریف اسمبلیاں توڑ دیں
  22. خاور گھمن کی ملک ریاض کے حوالے سے ٹویٹ
  23. اقرار الحسن کی منافقت
  24. اوریا مقبول جان کا خواب اور منافقت
  25. صدیق جان کی مظاہرنقوی پر منافقت
  26. پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی ملاقات خوش آئند
  27. مہر بخاری عمار فاروق کی موت
  28. احمد نوارنی کا یوٹرن
  29. سمیع ابراہیم کی منافقت ججوں پر دباؤ
  30. مصطفی نواز کھوکھر کے کزن کے ہاتھوں بیوی کا قتل
  31. عمران ریاض سے متعلق شاہین صہبائی کی جھوٹی خبر
  32. یہودی ایجنٹ جھوٹی خبر جیو
  33. ایاز امیر پی ٹی آئی کارکن
  34. کامران خان کی 2 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ
  35. عمران ریاض کا فارم ھاؤس
  36. بول ٹی وی کیش میں تنخواہ
  37. صابرشاکر کی بیوی کی نوکری
  38. افتاب اقبال کی ٹیکس چوری
  39. آفتاب اقبال کروڑوں کی ٹیکس چوری
  40. ڈاکٹر معید پیرزادہ بینظیر انکم سپورٹ
  41. معید پیرزادہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی
  42. اینکرز کے ٹویٹرز اکاؤنٹس پیسوں پر
  43. آصف ہاشمی متروکہ وقف املاک
  44. جمیل فاروقی پر ریپ کا الزام
  45. رانا عظیم بجلی چوری
  46. ایاز امیر ملازمہ جنسی زیادتی
  47. صدیق جان ارشد شریف لڑائی
  48. خاتون اینکر کا پی ٹی آئی راہنماؤں کے ساتھ چکر
  49. حامد میر پیمرا ترمیمی بل ایکٹ
  50. افتاب اقبال ہنی البیلا
  51. مخدوم شہاب الدین قمر جاوید باجوہ کی تعریفیں
  52. پرنٹ میڈیا کا فراڈ
  53. جمہوریت کا نام لینے والے کو قتل کرو
  54. ٹویٹر اکاؤنٹ ماہانہ پیسوں پر
  55. معید پیرزادہ بیمار والد کے انگوٹھے
  56. احمد نورانی شراب بیچتے
  57. احمد نورانی کے رابرٹسن کو فون
  58. حسن نثار عمران خان پلے بوائے
  59. عمران ریاض کی برٹش ھائی کمیشن سے ملاقات
  60. عادل راجا کا لندن عدالت میں اعتراف
  61. صدیق جان ججوں کو گالیاں
  62. یاسر شامی عامر لیاقت ویڈیو