پاکستان میں مختلف عہدوں پر ملنے والی تنخواہیں اور مراعات

Shahidlogs سے

صدر پاکستان

تنخواہ ساڑھے بارہ لاکھ روپے ور لاکھوں روپے کا الاؤنس الگ

انٹرٹینمنٹ الاؤنس 50،000 ہزار روپے ماہانہ

پہلی دفعہ صدر بننے پر ایکوپمنٹ الاؤنس 20،000 روپے ماہانہ

صدر پاکستان اور انکی فیملی کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سفر بلکل مفت ہے۔ جتنی دفعہ چاہیں جب چاہیں کر سکتے ہیں۔

اس سفر میں اپنے 3 ملازمین کو بھی سرکاری خرچے پر لے کر جاسکتے ہیں۔

صدر پاکستان 4 ماہ تک پیڈ لیو لے سکتے ہیں۔ ان کو ماہانہ 57000 روپے دئیے جائنگے۔

صدر پاکستان، ان کے اہل و عیال اور ان کے مہمانوں کے لیئے اشیا خورد و نوش اور تمباکو پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بھی معاف ہوتا ہے اور تاحیات معاف رہتا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد

سابق صدر پاکستان کو فری سرکاری گھر ملتا ہے۔ وہ چاہے تو سرکاری پیسوں پر کرائے کا گھر بھی لے سکتے ہیں۔

گھر جب بھی تبدیل کرنا ہو شفٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے ملتے ہیں۔

سابق صدر کو ماہانہ 2000 یونٹ بجلی فری ہے۔

سابق صدر کے لیے گیس بلکل فری ہوتی ہے۔ اسکا کوئی بل نہیں ہوتا۔

سابق صدر پاکستان کے لیے ماہانہ 75000 روپے کا ٹیلی فون فری ہے۔

سابق صدر اور ان کی پوری فیملی پاکستان یا پاکستان سے باہر کہیں بھی سرکاری خرچے پر اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

سابق صدر گورنمنٹ کے گیس ھاؤسز یا سرکٹ ھاؤسز میں فیملی سمیت مفت قیام کرسکتے ہیں۔

سابق صدر کا ماہانہ کار الاؤنس 66000 روپے ملتا ہے۔

سابق صدر کی پنشن، ھاؤس رینٹ، کار الاؤنس وغیرہ پر مکمل ٹیکس معاف ہوتا ہے۔

سابق صدر اپنی تنخواہ کا 85٪ یعنی تقریباً 10 لاکھ روپے ماہانہ پنشن تاحیات لے گا۔ جس میں ہر سال اضافہ ہوگا۔

سابق صدر، انکی اہلیہ اور بچوں کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ دنیا میں کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان


ریٹائرمنٹ کے بعد

سابق چیف جسٹس کو 10 لاکھ روپے ماہانہ پینشن دی جاتی ہے جو اس کی تنخواہ کا 85٪ ہوتی ہے۔

سابق چیف جسٹس کو ماہانہ 3 ہزار کالز مفت ہوتی ہیں۔

سابق چیف جسٹس کے لیے ماہانہ 2000 یونٹ بجلی فری ہے۔

سابق چیف جسٹس کے لیے ماہانہ 300 لیٹر پٹرول مفت ہے۔

سابق چیف جسٹس کے لیے ایک ڈرائیور اور اردلی کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

سابق چیف جسٹس کے لیے ایک 24 گھنٹے کا گارڈ بھی سرکاری خرچ پر ڈیوٹی دیتا ہے۔