عمران خان کی کرپشن

Shahidlogs سے

ذاتی کرپشن

القادر ٹرسٹ کیس

حکومت برطانیہ نے ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی رقم ضبط کر کے حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ عمران خان نے وہ رقم ملک ریاض کی طرف سے کراچی بحریہ میں عدالت کی طرف سے کیے گئے کئی سو ارب روپے جرمانے میں ایڈجسٹ کی اور بدلے میں سینکڑوں کنال زمین ملک ریاض سے تحفے میں وصول کی۔ [1]

القادر یونیورسٹی نہٰں بلکہ ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر ہے۔ جس میں طلباء کی تعداد محض 37 ہے۔ لیکن اسکی کمائی 281 ملین روپے ظاہر کی گئی۔ [2]

بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین نے 450 کنال زمین کے ساتھ القادر ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 28 کروڑ روپے بھی ڈالے جبکہ ٹرسٹ کی سوہاوہ کے قریب عمارت کی تعمیر پر 28 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار روپے الگ سے خرچ کیے۔ملک صاحب نے فرنیچر اور دیگر اشیا کے لیے 51لاکھ 49 ہزار اور 6 لاکھ 48 ہزار 500 کے کمپیوٹرز بھی الگ سے لیکر دئیے۔ [3]

توشہ خانہ سکینڈل

عمران خان نے توشہ خانہ سے کوڑیوں کے مول تحائف خرید کر انتہائی مہنگے داموں بیچے۔ اس میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا اور کم از کم 6 سے 7 ارب روپے کی کرپشن کی۔ [4]

توشہ خانہ سکینڈل کا انکشاف کرنے والے صحافی رانا ابرار کے مطابق توشہ خانہ سے ایک سونے کی کلاشنکوف اور چیچنیا کے وزیراعظم نے ایک پلاٹینیم پلیٹڈ پسٹل جس کی تصویر زیر نظر حوالے میں دیکھی جاسکتی عمران نے چرائی ہے اور اس کی انٹری نہیں کی ہے۔ توشہ خانہ میں اور ملائیشیا سے ملنے والی ایک گاڑی کی بھی انٹری نہیں ہے۔ [5]

توشہ خانہ کیس نیب بنا رہا ہے۔ جس میں کئی چیزیں واضح ہیں۔ جیسے کمیٹی نہیں بنائی گئی تھی۔ واپس جو رقم آئی ہے وہ کیش کی شکل میں آئی ہے۔ توشہ خانہ کے سامان کے لیے پیسے کسی اور کے اکاؤنٹ سے پیسے جمع ہوئے ہیں۔ [6]

توشہ خانہ کیس ابھی نیب کے پاس ہے جس میں نیازی کی گرفتاری ہونی ہے جعلی رسیدیں ، تحائف باہر سے غائب کرنا ، کم قیمت پر فروخت ، فروخت کی اصل مالیت چھپانا ان سب پر نیازی کا الگ سے ٹرائل ہو گا۔

بنی گالہ کرپشن

جمائما نے کہا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ پراپرٹی میرے نام پر خریدی جو میں نے طلاق کے بعد اسکو واپس کر دی۔ یعنی یہ کوئی تحفہ وغیرہ نہیں تھا۔ عمران خان نے یہ اس لیے کیا تاکہ گوشواروں میں ظاہر نہ کرے۔ [7] [8]

عمران خان نے ریڈ زون میں بنائے گئے اپنے گھر کو اپنی حکومت میں ریگولرائز کر دیا اور 12 لاکھ 6 ہزار سی ڈی اے کو جرمانہ ادا کیا۔ [9]

شوکت خانم ہسپتال میں کرپشن

میڈیا پر موجود رپورٹس کے مطابق عمران خان نے شوکت خانم میموریل کے نام پر موصول شدہ رقوم سے دو آف شور کمپنیوں کی مدد سے رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کی اور بھاری نقصان اٹھایا۔ [10]

عمران خان شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ بھی نہیں کرنے دیتا۔

شوکت خانم کے بارے میں عمران خان نے خود کہا تھا کہ اس کے لیے سالانہ 9 ارب روپے کی فنڈنگ آتی ہے۔

غریدہ فاروقی نے اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ [11]

اسلام آباد میں مہنگا ترین فلیٹ

ریڈ زون میں واقع کانسٹیٹیشنل ون ایک مہنگا ترین علاقہ ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی نوکری کے آخری دن اس غیر قانونی پلازے کو ریگولرائز کر دیا[12] [13] حالانکہ یہ جگہ سیون سٹار ہوٹل کے لیے مختص تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس پلازے میں عمران خان، علیمہ خان اور ثاقب نثار کے بطور رشوت لیے گئے اپنے فلیٹس موجود ہیں۔

ٹیلی تھون کرپشن

عمران خان نے تین بار ٹیلی تھون کر کے سیلاب زدگان کے لیے 15 ارب روپے جمع کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن اس رقم کا کہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ وہ کہاں رکھی گئی اور کہاں خرچ کی گئی۔

ابراج گروپ کرپشن

'دی کی مین' نامی کتاب کے مطابق عمران خان نے اپنی حکومت میں ابراج گروپ کے عارف نقوی سے دو ملین ڈالر رشوت لی۔ [14]

سونے کا لوٹا

مبینہ طور پر کرتار پور والا گردوارہ کے افتتاح پر سکھوں نے عمران خان کو سونے کا ایک لوٹا دیا اور وہ لوٹا سرکاری خزانے میں دینے کے بجائے پنڈی سے پیتل کا لوٹا لے کر صرافہ بازار سے اس پر سونے کا پانی چڑھا کر دے دیا گیا۔ ایک سونے کی کلاشنکوف بھی غائب ہے اور ملائشیا سے ملی لگثری گاڑی بھی توشہ خانہ میں انٹر نہی ہوئی۔ [15]

ارشد شریف کا انکشافات

مرحوم ارشد شریف نے انکشاف کیا تھا کہ زلفی بخاری عمران خان کا فرنٹ مین ہے اور عمران خان کے خفیہ اکاؤنٹس چلاتا ہے۔ [16]

ہیلی کاپٹر کرپشن

عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ھاؤس تک ہیلی کاپٹر میں جایا کرتے تھے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے دعوی کیا کہ یہ گاڑی سے سستا 54 روپے فی کلومیٹر پڑتا ہے۔ تاہم سینٹ کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے تین سال آٹھ ماہ اور 23 دن کے دور اقتدار میں ہیلی کاپٹر کا جو استعمال کیا اور وی وی آئی پی مشنز کے ان دوروں کا کل اوقات کار 1579.8 گھنٹوں پر محیط رہا جس پر مجموعی طور پر 43 کروڑ 44لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہوئے۔ [17]

مریم اورنگزیب کی جانب سے مہیا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس ہیلی کاپٹر پر جون 2018 سے مارچ 2022 کے دوران کل 984 ملین یعنی 98 کروڑ خرچ ہوئے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال و مرمت پر 51 کروڑ اور فلائٹ کے دوران اخراجات پر 47 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ [18]

عمران خان نے صرف کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر 166 گھنٹے استعمال کیا۔ جس کا 34 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچہ بنتا ہے۔ تب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے۔ اس پر تفتیش رکوانے کے لیے کے پی اسمبلی سے باقاعدہ بل پاس کروایا کہ عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا حساب نہ لیا جائے۔ [19]

بی ایم ڈبلیو گاڑیاں

پی ٹی آئی کے کچھ اکاؤنٹس نے دعوی کی نواز شریف اور مریم نواز توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو گاڑیاں لگے گئی۔ ایک صارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ دونوں بی ایم ڈبلیوں گاڑیاں عمران خان کے زیر استعمال رہیں۔ جن میں سے ایک وہ اپنے ساتھ زمان پارک لے گئے تھے۔ [20]

ٹکٹ بیچنے کے انکشافات

پی ٹی آئی راہنما اعجاز چودھری کی ایک آڈیو لیک ہوئی جس سے معلوم ہوا کہ عمران خان ٹکٹ لینے کے خواہشمندوں سے زمان پارک میں صرف ملاقات کا ایک کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ [21]

خاندان اور ساتھیوں کی کرپشن

تین ارب ڈالر سکینڈل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف کہ عمران خان کی حکومت میں 600 افراد اور اداروں کو 3 ارب ڈالر صفر شرح سود پر دئیے گئے۔ اس کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ بعض شخصیات کو 15 ارب تک قرضہ دیا گیا۔ قرض لے کر مشینری درآمد کی گئی جو استعمال ہی نہیں ہوئی۔

عمران خان کے حکم پر گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے زیرو انٹرسٹ ریٹ پر پی ٹی آئی کے حامی تاجروں اور دوستوں کو 3 ارب ڈالر قرضہ دے دیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب پاکستان دنیا سے ایک ایک پائی بھاری سود پر مانگ رہا تھا۔ [22]

قرض لینے کے فوراً بعد سب سے پہلے 'ہسکول' نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا اور رضا باقر کی فرم اس کی مشیر مقرر ہوئی۔   

عائلہ ملک کرپشن

عائلہ ملک پی ٹی آئی کے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں یہ ذکر ہے کہ عائلہ ملک کو فارن فنڈنگ کے 70 لاکھ روپے گئے ہیں۔

عظمی خان کرپشن

عمران خان کی بہن عظمی خان نے نواں کوٹ لیہ میں 5216 کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے 13 کروڑ میں خریدی جس کی مالیت 6 ارب روپے تھی۔ کیونکہ اس کا بھائی وزیراعظم تھا۔ [23] [24]

علیمہ خان کرپشن

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکہ میں 450 ملین روپے کی پراپرٹی کا انکشاف ہوا۔ [25] [26]

سال 2017ء میں علیمہ خان نے اپنی آف شور کمپنیوں سے اظہار لاتعلقی کیا تھا۔ علیمہ خان نے جون 2018ء میں امریکہ میں پانی جائداد ظاہر کی۔ ہو نیوجرسی میں چار منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں۔ وہ جائداد اس وقت 3 ملین ڈالر کی ہے۔ [27]

بشری بی بی اور فرح گوگی کرپشن

عمران خان کی بیوی بشری بی بی نے عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ساتھ ملکر بےپناہ کرپشن کی۔ بلیو ورلڈ کے مالک چودھری سعد نذیر نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ عثمان بزدار نے ریونیو رپورٹ جاری کرنے کے لئے 28 کروڑ مانگے اور زلفی بخاری کے والد نے گھر بلا کر (ارتغرل بلانے کی اجازت دینے پر) 4 کروڑ رشوت مانگی۔ [28]

ایک رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کے سابق شوہر اور بچوں نے دوران حکومت 1 ارب 34 کروڑ کے تحفے وصول کیے۔ جب کہ زمین اور مکان کی شکل میں 1 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ وصول کیے۔ احمد مجتبی اور اس کے فرنٹ مین نے 5 ارب 21 کروڑ وصول کیے۔ [29]

عمران خان اور بشری بی بی کی مبینہ فرنٹ مین فرح گوگی کے مختلف اکاؤنٹس میں 14 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی فرح گوگی کے دفاع میں عمران خان نے باقاعدہ قوم سے خطاب کیا تھا اور یہ کہا تھا ک اس اثاثے اس کی انکم سے زائد ہیں تو وہ کونسی پبلک آفس ہولڈر ہے۔ [30] اس پر عمران خان پر کافی تنقید ہوئی کہ اس طرح تو وہ لوگ جو اپنے ملازموں کے ناموں پر اربوں روپے کی جائدادیں یا پیسے بینک اکاونٹس میں رکھتے ہیں پھر ان سے بھی سوال نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ ہو بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوتے۔

عمران خان کی فرنٹ مین قرار دی جانے والی فرح گوگی، احسن جمیل گجر اور ان کے پارٹنرز کے ملک بھر میں 102 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے۔ ان اکاؤنٹس میں کل ساڑھے 14 ارب روپے پڑے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے اثاثوں میں 2017 سے 2020 تک 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فرح گوگی 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کیا ہے۔ فرح گوگی عمران خان کی جاری کردہ ایمنسٹی سکیم کا بھی فائدہ اٹھا چکی ہیں۔ [31]

مریم وٹو کرپشن

عمران خان نے اپنی سالی مریم وٹو کو ایچ آئی سی میں مراعات سمیت 16 لاکھ کی نوکری دی جب کہ وہ رہتی دبئی میں تھی۔ [32]

پارٹی اور حکومت میں کرپشن

ممنوعہ فنڈنگ کیس

رپورٹس کے مطابق سابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے انڈیا سے 2 لاکھ ڈالر اور اسرائیل سے 29 لاکھ 63 ہزار ڈالر کی رقوم وصول کی گئیں۔ نیز عمران خان نے خیراتی ہسپتال کے نام پر موصول شدہ یہ رقوم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں رکھیں۔ پھر ان کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔ [33]

بی آر ٹی کرپشن

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی پشاور میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 4 ارب 72 کروڑ 29 لاکھ روپے کی کرپشن اور خردبرد کا انکشاف کیا ہے۔ [34] اس کے علاوہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں تاخیر کی گئی جس سے اس کی لاگت دگنی ہوگئی۔ [34]بی آر ٹی میں کئی ملین ڈالرز کی کرپشن پر الجزیرہ نے بھی سٹوری کی۔ [35]

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب روپے کی خردبرد اور کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔ [36]

مالم جبہ کرپشن

پی ٹی آئی حکومت نے مالم جبہ کی 270 ایکڑ زمین غیر قانونی طریقے سے لیز پر دی۔ [37]

عثمان بزدار کرپشن

عثمان بزدار نے 5 سال پہلے اپنے اثاثے 7 لاکھ 62 ہزار روپے بتائی تھی۔ عمران خان کی حکومت میں وزیراعلی پنجاب رہنے کے بعد اس نے اپنے جو اثاثے ظاہر کیے انکی مالیت 2 ارب روپے بنتی ہے۔ [38]

عثمان بزدار دبا کر پیسے کھا رہا تھا۔ میں نے عمران خان کو بتایا تو اس نے کہا ٹھیک ہوجائیگا۔ میں سوال کرتا ہوں کہ جس بزدار کو عمران خان نے پنجاب جیسا صوبہ دے دیا کیا عمران خان عثمان بزدار کو شوکت خانم ہسپتال کےچیف ایگزیکٹیو بنائنگے؟ [39]

پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے حال ہی میں سپین میں 40 کروڑ روپے کی جائدایں خریدیں۔ ان کے علاوہ ایک نائب قاصد نواز بھٹی اور ایک بےروزگار طالب علم مظہر عباس کے نام پر رحیم یار خان شوگر ملزم کے 48 کروڑ کے شیئرز سامنے آئے ہیں۔ جو بعد میں چوہدری مونس الٰہی کے نام پر منتقل کیے گئے۔ [40]

پنڈورا پیپرز کے مطابق اسی مونس الہی کا لندن میں 54 لاکھ پاؤنڈ کا فلیٹ ہے۔ [41]

ارشاد بھٹی کے انکشافات

ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی حکومت میں پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریٹ 20 ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک چل رہا ہے۔ [42]

پرویز خٹک کے انکشافات

پی ٹی آئی کے سابق راہنما اور وزیراعلی کےپی پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ شہرام ترکئ کے والد لیاقت ترکئ کو سینٹر بنانے کےلئے عمران خان نے ان سے 50 کروڑ کا فنڈ شوکت خانم کے نام پر لیا جو عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ھوا۔ [43]

ارشد جبار قریشی کے انکشافات

تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اشرف جبار قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف پر کرپشن کے الزامات 110% سچ ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی کی فائلوں کے اندر جو لوگ کریشن کر رہے ہیں ان کی لسٹیں ہیں اور یہ کرپٹ عناصر کون کون تھے سب عمران خان صاحب کے علم میں تھے۔ [44]

کرپشن کی عالمی رینکنگ

عمران خان کی حکومت میں پاکستان کرپشن کی عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلا گیا۔

رنگ روڈ سکینڈل

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں 2 ارب 6 کروڑ روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ [45]پٹرولیم سکینڈل

عمران خان کی حکومت میں پٹرولیم کا تقریباً 1 ہزار ارب روپے کا سکینڈل بنا تھا۔ لیکن کسی پر کیس بنا نہ ذمہ داروں کا تعئن کیا گیا۔

آٹے کا سکینڈل

عمران خان کی حکومت میں آٹے کا سکینڈل بنا تھا۔ بیک وقت آٹا امپورٹ اور ایکسپورٹ کیا گیا۔ بھاری کرپشن کے انکشافات ہوئے۔

شوگر سکینڈل

عمران خان حکومت میں چینی ایکسپورٹ کا سکینڈل بنا۔ شوگر مل مالکان نے اربوں روپے کمائے اور ملک میں چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ لیکن اس میں بھی کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔

عمران خان کی نظر میں کرپشن

بشری بی بی کی کرپشن پر ردعمل

عمران خان کو جب اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر نے اس کی بیوی اور فرح گوگی کی کرپشن کی رپورٹ پیش کی تو عمران خان نے ناراض ہوکر اس کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹوا دیا۔

ملک ریاض کی کرپشن پر

برطانیہ نے ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض کے پاس 500 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی رقم برآمد کی۔ عمران خان کو پیشکش کی گئی کہ آپ کیس دائر کریں تو یہ ساری رقم حکومت پاکستان کو مل جائیگی۔ لیکن عمران خان نے شہزاد اکبر کو بھیج کر 190 ملین پاؤنڈ کی ڈیل بنائی اور وہ رقم بھی ملک ریاض کو واپس کردی اور اسکی طرف سے سپریم کورٹ جرمانہ جمع کروا دیا۔ پھر ملک ریاض پر کرپشن یا منی لانڈرنگ کا کوئی کیس بھی نہیں بنایا۔

جنرل عاصم باجوہ کی مبینہ کرپشن

عمران خان کی حکومت میں ان کے معاؤن خصوصی جنرل عاصم سلیم باجوہ پر کرپشن کے الزامات لگے۔ جن اس نے استعفی پیش کیا۔ عمران خان نے انکا استعفی قبول نہیں کیا اور بیان دیا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا انھیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ [46]

فرح گوگی کی کرپشن کی صفائی

فرح گوگی پر اربوں روپے کے کرپشن کے الزامات لگے۔ عمران خان نے نہ صرف ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اسکی بلیک منی کو وائٹ کیا بلکہ ٹی وی پر آکر اسکی صفائی بھی پیش کی۔

نواز شریف کے کروڑوں چندے پر خاموشی

نوے کی دہائی میں جب نواز شریف نے لندن پراپرٹیز 5 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ یا 2 کروڑ 45 لاکھ روپے میں خریدیں تب عمران خان کو شوکت خانم کے لیے 50 کروڑ روپے چندہ بھی دیا تھا۔ عمران خان نے نواز شریف سے 2 کروڑ 45 لاکھ کا حساب مانگا لیکن 50 کروڑ کا کبھی نہیں پوچھا کہ یہ رقم کہاں سے آئی تھی؟ [47]

فیض حمید ٹاپ سٹی کرپشن

سال 2017ء میں جنرل فیض پر ٹاپ سٹی میں کرپشن کا الزام لگا۔ 2018ء میں عمران خان وزیراعظم بنے تو قمر موئز یا ٹاپ سٹی کے بجائے جنرل فیض کے ساتھ کھڑے رہے۔ قمر موئز پٹتے رہ گئے۔

مونس الہی کرپشن پر

عمران خان نے دعوی کیا کہ پنڈورا پیپرز میں آئے 700 پاکستانیوں کی تفتیش کرینگے بشمول اپنے قریبی ساتھیوں کے۔ لیکن انہوں نے اس پر کبھی عمل نہیں کیا۔ کیونکہ اس میں مونس الہی پھنس سکتا تھا۔ پنڈورا میں جس کی 33 ملین ڈالر کی کمپنی اور منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود تھے۔ [48]

جاوید آفریدی کرپشن

عمران خان نے جاوید آفریدی کو جی ایم گاڑیاں امپورٹ کرنے پر ٹیکس میں خصوصی چھوٹ دی جس کے لیے شوکت ترین نے کسٹم قوانین میں تبدیلی کی۔ جاوید آفریدی پر الزام ہے کہ اس نے 400 گاڑیوں کی انڈر انوائسنگ کر کے مزید 1 ارب 10 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری بھی کی۔ مجموعی طور پر جاوید آفریدی کی کمپنی نے 10 ہزار سے زائد گاڑیاں منگوائیں۔ [49]

شکیل خان کے الزامات پر ردعمل

شکیل خان نے گنڈاپور پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ جس کے جواب ین گنڈاپور نے بھی شکیل خان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے۔ شکیل خان نے مطالبہ کیا کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ لیکن عمران خان نے اس پر کوئی تحقیقات نہیں کروائیں۔ [50]

دیگر

عمران خان نے خود تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وزیراعظم چوری کرتا ہے تو نیچے چوریاں ہوتی ہیں۔ [51]

شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کے وزیروں اور اراکین اسمبلی نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ [52]

عمران خان نے ملک ریاض کے بارے میں کہا تھا کہ وہ سب کو کانا کر دیتے ہیں۔ لیکن روف کلاسرا نے ایک پروگرام میں کہا کہ ملک ریاض کہا تھا کہ سب سے سستا عمران خان ثابت ہوا۔ جو 400 کنال زمین، کروڑوں روپے اور مہنگی جیولری لی۔ اس پر سوال ہونا چاہئے کہ جس ملک ریاض کے بارے میں آپ یہ کہتے رہے اس کے پاس اپنی بیوی بھیج کر آپ اس سے تحفے کیسے لے سکتے ہیں؟ [53] [54]

حوالہ جات

  1. القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے؟
  2. القادر ٹرسٹ کی کمائی
  3. ملک ریاض کے تحائف کی تفصیل
  4. توشہ خانہ سکینڈل
  5. سونے کی کلاشنکوف اور پلاٹینیم کی پسٹل
  6. سلیم صافی کے انکشافات
  7. بنی گالہ پراپرٹی جمائمہ کے نام پر خریدی
  8. بنی گالہ گھر جمائمہ کا تحفہ نہیں تھا
  9. ریڈ زون میں اپنا گھر ریگولرائز کر دیا
  10. شوکت خانم کے نام پر کرپشن
  11. غریدہ فاروقی شوکت خانم منی لانڈرنگ
  12. ریڈ زون میں واقع پلازے میں عمران خان کا فلیٹ
  13. اسلام آباد مہنگا ترین فلیٹ
  14. عارف نقوی سے 2 ملین ڈالر کی رشوت
  15. سونے کا لوٹا
  16. زلفی بخاری عمران خان کا فرنٹ مین
  17. ہیلی کاپٹر پر خرچہ
  18. ہیلی کاپٹر استعمال مریم اورنگزیب
  19. کے پی اسمبلی ہیلی کاپٹر بل
  20. بی ایم ڈبلیو گاڑیاں
  21. ٹکٹ لینے والوں سے ملاقات کا ایک کروڑ
  22. بغیر سود 3 ارب ڈالر قرضہ
  23. علیمہ خان لیہ زمین کرپشن
  24. عمران خان کی بہن عظمی خان کی کرپشن
  25. حلیمہ کی امریکہ میں پراپرٹی
  26. علیمہ خان 450 ملین روپے پراپرٹی
  27. علیمہ خان کی آفشور کمپنیاں
  28. عثمان بزدار کی کرپشن
  29. اربوں روپے کے تحفے اور کرپشن
  30. عمران خان فرح گوگی کے دفاع میں
  31. فرح گوگی کی کرپشن
  32. مریم وٹو [1]
  33. عمران خان فارن فنڈنگ اطہر من اللہ
  34. 34.0 34.1 بی آر ٹی میں کرپشن اور خرد برد کا انکشاف
  35. بی آر ٹی کرپشن پر الجزیرہ کی سٹوری
  36. بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب کرپشن
  37. مالم جبہ سکینڈل کیا ہے؟
  38. عثمان بزدار کے اثاثے 7 لاکھ سے 2 ارب
  39. عارف حمید بھٹی نے عثمان بزدار کی کرپشن
  40. مونس الہی کی کرپشن
  41. مونس الہی کا لندن میں فلیٹ
  42. ارشاد بھٹی پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر
  43. 50 کروڑ کا فنڈ ذاتی اکاؤنٹ میں
  44. پی ٹی آئی کے جبار قریشی کے کرپشن کا اعتراف
  45. رنگ روڈ کرپشن سکینڈل
  46. عاصم سلیم باجوہ پر کرپشن کے الزامات کی صفائی
  47. شوکت خانم کے لیے 50 کروڑ کا چندہ
  48. پنڈورا کی تحقیقات نہیں کیں
  49. جاوید آفریدی کی کرپشن
  50. شکیل خان اور گنڈاپور کرپشن
  51. وزیراعظم چور ہو تو نیچے چوری ہوتی ہے
  52. کے پی میں اربوں کی کرپشن شیر افضل مروت
  53. ملک ریاض سے رشوت
  54. عمران خان ملک ریاض سے نام مانگتے