پی ٹی آئی کی احتجاج کی کالیں
11 اپریل 2022
عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔ عمران خان نے دعوی کیا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ کال ناکام رہی اور حکومت نہیں گرائی جاسکی۔ [1]
25 مئی 2022
عمران خان کی اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی۔ حکومت کو 6 دن کا ٹائم دیا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا۔ ڈی چوک سے پہلے مارچ روک دیا گیا اور حکومت تحلیل نہیں ہوئی۔ [2]
9 جون 2022
عمران خان نے مہنگائی کے لیے احتجاج کی کال دی۔ عمران خان نے پورا ملک بند کرنے کی اپیل کی۔ لیکن یہ کوشش ناکام رہی۔ [3]
22 جولائی 2022
عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں حمزی شہباز کی جیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی۔ اس احتجاج میں بھی زیادہ لوگ نہیں نکلے۔ حمزی شہباز کے خلاف عمران خان کی مدد عدلیہ نے کی۔ [4]
22 اگست 2022
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کے لیے پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔ لیکن اس کا زور صرف زمان پر میں پولیس پر حملوں محدود رہا۔ [5]
27 ستمبر 2022
عمران خان نے احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا زیادہ انتظار نہیں۔ جب جلد فائنل کال دونگا۔ [6]
21 اکتوبر 2022
عمران خان کو نااہل قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔ لیکن یہ احتجاج ناکام رہا اور عمران خان کی نااہلی ختم نہیں ہوئی۔ لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ [7]
26 نومبر 2022
عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی روکنے کے لیے 26 نومبر کو لانگ مارچ کی کال دی۔ یہ مارچ بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ [8]
22 دسمبر 2022
وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف عمران خان نے گورنر ھاؤس کے باہر احتجاج کی کال دی۔ [9]
24 جنوری 2023
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن لاہور آفس کے باہر احتجاج کیا اور محسن نقوی کے خلاف نعرے لگائے۔ [10]
26 فروری 2023
26 فروری کو عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی کال دی۔ پورے ملک میں سو افراد نے بھی گرفتاری پیش نہیں کی۔ یہ کال ناکام رہی۔ [11]
14 مارچ 2023
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کے لیے پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔ لیکن یہ احتجاج صرف زمان پارک کے ارد گرد محدود رہا اور پولیس پر حملے کیے گئے۔ [12]
22 اپریل 2023
پی ٹی آئی نے کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ [13]
9 مئی 2023
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جس میں فوجی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان حملوں اور احتجاج کی تیاری عمران خان کے حکم پر 7 مئی کو کر لی گئی تھی۔ [14]
جون 2023
جون میں پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کوئی کال نہیں آئی اور لوگ پارٹی چھوڑتے نظر آئے۔
8 جولائی 2023
عمران خان کی 9 مئی کے بعد پہلی بار احتجاج کی کال دی۔ لیکن بہت تھوڑے لوگ نکلے اور یہ کال ناکام رہی۔ [15]
حوالہ جات
- ↑ ملک بھر میں احتجاج کی کال
- ↑ 25 مئی لانگ مارچ
- ↑ مہنگائی کے خلاف مارچ 9 جون
- ↑ 22 جولائی حمزی شہباز کے خلاف احتجاج کی کال
- ↑ 22 اگست عمران خان کی گرفتاری روکنے کو احتجاج
- ↑ 27 ستمبر احتجاج کی فائنل کال
- ↑ 21 اکتوبر نااہلی کے خلاف احتجاج
- ↑ 26 نومبر آرمی چیف کے خلاف مارچ
- ↑ عمران خان کی گورنر ھاؤس کے باہر احتجاج کی کال
- ↑ 24 جنوری محسن نقوی کے خلاف احتجاج
- ↑ 26 فروری جیل بھرو تحریک کی کال
- ↑ 14 مارچ عمران خان کی گرفتاری روکنے کو احتجاج
- ↑ 22 اپریل بجلی کی بندش کے خلاف کال
- ↑ 9 مئی حملے اور احتجاج کی کال
- ↑ 8 جولائی احتجاج کی ناکام کال