سمیع ابراہیم

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 11:37، 22 اپريل 2024ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («پی ٹی آئی کے حامی اینکر سمیع ابراہیم ایک پروگرام میں دعوی کرتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان سے کچھ لوگ ملاقات کرکے چیزیں بہتری کی طرف لا رہے ہیں۔ اس کے چند دن بعد انہی الفاظ میں کہتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان کی کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ <ref...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

پی ٹی آئی کے حامی اینکر سمیع ابراہیم ایک پروگرام میں دعوی کرتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان سے کچھ لوگ ملاقات کرکے چیزیں بہتری کی طرف لا رہے ہیں۔ اس کے چند دن بعد انہی الفاظ میں کہتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان کی کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ [1]

پی ٹی آئی کے حامی صحافیوں شاہین صہبائی اور سمیع ابراہیم نے خبر دی کہ نسیم شاہ کو عمران خان کی تصویر کے ساتھ سلفی لینے پر ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالا گیا ہے۔ اس پر پی ٹی آئی نے فوج پر خوب تنقید کی۔ لیکن معروف صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ میری نسیم شاہ سے خود ملاقات ہوئی ہے۔ وہ کافی انجرڈ ہیں اور چند دنوں میں انکی سرجری ہے۔ [2]

پی ٹی آئی کے چند بڑے اکاونٹس بشمول سلمان احمد، سمیع ابراہیم اور سارہ تاثیر نے 'Quora' ویب سائیٹ سے امریکی ریاست میسوی کی ایک گندے سے قید خانے کی تصویر اٹھا کر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کی کہ عمران خان کو یہاں قید رکھا گیا ہے۔ [3]

  1. اینکر سمیع ابراہیم کی قلابازی
  2. نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے مشبر لقمان کا وی لاگ
  3. عمران خان کی قید خانے کی جعلی تصویر