ارشد شریف کا قتل

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 04:50، 21 مارچ 2023ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں) ("24 اگست 2022ء کو ارشد شریف کے خاندانی ذرائع سے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلی کہ کینیا نیروبی سے کچھ دور ارشد شریف کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پھر خبریں آئیں کہ وہ دبئی چھوڑ کر کینیا گئے تھے جہاں ان کے میزبان دو پاکستانی نژاد تھے۔ جن میں سے ایک اس کے سات..." سے مواد کی تبدیلی)

24 اگست 2022ء کو ارشد شریف کے خاندانی ذرائع سے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلی کہ کینیا نیروبی سے کچھ دور ارشد شریف کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پھر خبریں آئیں کہ وہ دبئی چھوڑ کر کینیا گئے تھے جہاں ان کے میزبان دو پاکستانی نژاد تھے۔ جن میں سے ایک اس کے ساتھ قتل کے وقت موجود تھا۔ کینیا پولیس کا ابتدائی موقف تھا کہ وہ ناکہ توڑنے پر پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ تاہم بعد میں آنے والے شواہد سے ظاہر ہوا کہ کینیا پولیس غلط بیانی کر رہی ہے اور ارشد شریف کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ پی ٹی آئی اور اس کے حامی صحافیوں نے قتل کا الزام فوری طور پر پاکستانی فوج پر لگادیا۔ لیکن شواہد ظاہر کر رہے تھے کہ قتل میں کچھ دیگر قوتیں اور غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔