عادل راجہ

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 11:20، 22 جنوری 2024ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («===سبین کیانی=== عادل رجا کی بیوی نے اس سے بذریعہ عدالت طلاق لی ہے۔ اس کی دوسری بیوی سبین کیانی پہلے سے دو بار طلاق یافتہ ہے۔ <ref>[https://twitter.com/SyedKamran_/status/1650404002977202181 سین کیانی دو بار طلاق یافتہ]</ref> عادل راجا اور سبین کیانی دونوں شراب پیتے ہیں۔ <ref>[https://...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

سبین کیانی

عادل رجا کی بیوی نے اس سے بذریعہ عدالت طلاق لی ہے۔ اس کی دوسری بیوی سبین کیانی پہلے سے دو بار طلاق یافتہ ہے۔ [1]

عادل راجا اور سبین کیانی دونوں شراب پیتے ہیں۔ [2]

عادل راجہ کی اپنی بیوی سبین کیانی کے ساتھ ایک گفتگو لیک ہوئی جس میں سبین کیانی بشری بی بی کو گشتی اور ناچنے والی قرار دے رہی ہیں۔ اسی گفتگو میں وہ کہتی ہیں کہ ریحام خان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ پریگننٹ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کا بچہ ابارشن کر کے قتل کروا گیا۔ سبین کیانی یہ بھی کہتی ہے کہ بشری بی بی کا پردہ صرف ایک ڈھونگ ہے۔ [3]

انڈین ایجنسی را کے ساتھ روابط

عادل راجہ کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی ایجنسی را کے ٹٹو سمجھے جانے والے صحافی روہت شرما کے ساتھ پاک فوج کے حوالے سے معلومات شئیر کر رہا ہے۔ [4] روہت شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں اس آڈیو کو اصلی قرار دیا ہے۔ [5]

عادل راجہ کے جھوٹ

4 نومبر 2023

میانوالی ائر بیس پر دہشتگردوں کے ناکام حملے پر عادل راجہ نے ٹویٹ کی کہ یہ فوج نے خود ائر فورس پر کروایا ہے۔ لیکن کئی شواہد سامنے آئے جس سے پتہ چلا کہ یہ حملہ انڈین ایجنسی را نے کروایا ہے۔ [6] [7]

1 نومبر 2203

عادل راجہ نے ٹویٹ کی کہ آرمی چیف چین کے خفیہ دورے پر ہیں اور ان سے چین سخت ناراض ہے۔ جب کہ آرمی چیف آزر بائجان کے دورے پر تھے اور وہاں کے میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا بھی اسکو کور کر رہا تھا۔ [8]

28 اکتوبر 2023

پی ٹی آئی یوٹیوبر عادل راجہ نے ٹویٹ کی کہ لیفٹیننٹ حبیب احمد نے فوجی افسران کے سولینز کے ساتھ برے روئیے پر خودکشی کر لی۔ اس پر غریدہ فاروقی سمیت کئی لوگوں نے تردید کی بتایا کہ اس کو گھریلو پریشانی تھی جس کی وجہ سے اسکو نفسیاتی مسائل تھے اور کافی عرصے سے وہ اپنا علاج بھی کروا رہے تھے۔ [9]

3 جنوری 2023

عادل راجہ نے تسنیم شاہ کے ساتھ ایک مشترکہ وی لاگ میں دعوی کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے جرم میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام برطانیہ میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں اور وہ پاکستان واپس نہیں جا سکیں گے۔ جب کہ مریم نواز جنوری میں اور نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آچکے ہیں۔ [10]

20 دسمبر 2022

عادل راجہ نے خبر دی کہ سیکٹر کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پرویز الہی کو پی ڈی ایم کا وزیراعلی بنایا جائے۔ پرویز الہی اج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ [10]

2 دسمبر 2022

عادل راجہ نے دعوی کیا کہ آرمی چیف عاصم منیر پہلا آفیشل دورہ افغانستان کا کرینگے۔ کیونکہ افغانستان انکی ترجیح ہے۔ جنرل عاصم منیر نے ابھی تک افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔

اسی تاریخ کو انہوں نے کہا کہ عاصم منیر 4 دسمبر کو آئی ایس پی آر اور 5 دسمبر کو آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ کرینگے۔ عاصم منیر نے فروری تک آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ نہیں کیا۔ [10]

9 نومبر 2022

عادل راجہ نے دعوی کیا کہ جنرل باجوہ کو مارچ 2023ء تک ایکسٹینشن ملے گی تاکہ وہ الیکشن کروا سکیں۔ جنرل باجوہ نومبر میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ [10]

8 اگست 2022

عادل راجہ نے مبینہ خاموش مجاہدوں کی اطلاع پر بتایا کہ 'آپریشن سائیکلون' کے تحت امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پاکستان میں ڈرون اڑتے نظر آئینگے۔ یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی نہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے نہ پاکستان میں کوئی امریکی ڈرون نظر آیا ہے۔ [10]

2 اگست 2022

بلوچستان میں ریسکیو آپریشن میں مصروف جنرل سرفراز کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ 6 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔ میجر عادل راجہ نے اس پر ٹویٹ کی کہ دراصل وہ رجیم چینج کے خلاف تھے اور انکے آرمی چیف بننے کا امکان تھا۔ اس پر فوج کی سازش قرار دے کر پی ٹی آئی نے پاک فوج کی خوب ٹرولنگ کی۔ بعد میں اس نے اپنی ٹویٹس خود ہی ڈیلیٹ کر دیں اور ٹویٹ کی کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ یہ بھی کنفرم ہوا کہ جنرل سرفراز سینیارٹی لسٹ میں بارہویں نمبر پر تھے اور آرمی چیف بننے کی دوڑ میں ہیں تھے۔ [11]

دیگر

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی وٹس ایپ سکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی عادل راجہ کا دیا گیا مواد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وائرل کرتی ہے۔ [12]

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دعوی کیا تھا کہ شیرافضل مروت اور عادل راجہ نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کچھ فنڈ اکھٹا کیا ہے دونوں اس فنڈ کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ [13]

بلو ورلڈ سٹی کے عادل راجہ کے خلاف لندن میں قانونی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بلو ورلڈ سٹی کا دعوی ہے کہ عادل راجہ نے ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ہے۔ [14]

عادل راجا نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ چین شریف خاندان کے ساتھ ملکر پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ [15]

عادل راجا نامی یوٹیوبر نے لندن کی عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے ایک حاضر سروس پاکستانی افسر کو بدنام کیا ہے۔ [16]

ایرانی حملے پر عادل راجہ نے پاک فوج پر تنقید کی اور پاکستانی فوج کر کرائے کی فوج قرار دیا۔ [17]

حوالہ جات