عمران خان زانی اور بدکار

Shahidlogs سے

عمران خان بارہا اعتراف کر چکے ہیں کہ میں نے کوئی پاک صاف زندگی نہیں گزاری ہے۔

تاہم ناقدین کہتے ہیں کہ عمران خان غلط تاثر دیتے ہیں کہ اس نے اب توبہ کر لی ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ سلسلہ ابھی نہیں رکا ہے اور حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیوز اسکا ایک ثبوت ہیں۔ [1]

سیتا وھائٹ نے عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اس کے عمران خان سے ناجائز تعلقات تھے جس کے نتیجے میں ان کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جس کا نام ٹیریان وھائٹ ہے۔ عمران خان نے کبھی ٹیریان وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا۔ تاہم ٹیریان وائٹ کی پرورش لندن میں اس کی پہلی بیوی جمائما کے گھر میں ہی ہوئی ہے۔ عمران خان کی سابق بیوی ریحام خان نے اپنی کتاب میں بھی یہی بات لکھی ہے۔ اس کے مطابق عمران خان کے اس کے علاوہ بھی کچھ ناجائز بچے ہیں۔ ریحام خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان ہم جنس پرست بھی ہیں اور راولپنڈی کے مشہور خواجہ سرا رمل علی کے ساتھ اس کے غیر فطری تعلقات تھے۔ ریحام خان عمران خان اور مراد سعید کے درمیان غیرفطری تعلقات کا الزام بھی لگاتی ہیں۔

یوسف صلاح الدین کی سابقہ بیوی انبساط مطلوب خان نے ایک اخباری انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان کو مفت خوری کی عادت ہے۔ اس کی وجہ سے میرا گھر ٹوٹا۔ وہ مجھ پر گندی نظر رکھتا تھا۔ [2]

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کئی آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں وہ مبینہ طور پر عائلہ ملک، عالیہ حمزی ملک، ریحام خان، قدسیہ اخلاق اور فرح بی بی سے انتہائی نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ ان آڈیوز کو کبھی عمران خان یا پی ٹی آئی نے فرانزک کے لیے چینلج نہیں کیا۔ انہوں نے اس کو ڈیپ فیک قرار دیا۔ تاہم اس پر اعتراض اٹھایا گیا کہ اگر یہ ٹیپ فیک ہیں تو ایسی ہی کوئی گفتگو بنا کر دکھائی جائے۔ ریحام خان کی عمران خان کے دور حکومت وزیراعظم ھاؤس کے دروازوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

عمران خان کی آڈیو لیکس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنسی عمل میں غیر فطری طریقوں سے لذت پانے کی کوشش کرتا ہے۔ [3]

عمران خان کے کسی دور میں جیسلین میکسویل کے ساتھ تعلقات تھے اور اسکا جہاز بھی استعمال کرتا تھا۔ جیسلین میکسویل 2015 میں امیروں کو سیکس کیلئے معصوم بچے سپلائی کرنے کے جرم میں پکڑی گئی۔ ساتھ اس کا ساتھی جیفری ایپی سٹئن بھی گرفتار ہے۔ [4]

عمران خان کے دور میں حریم شاہ وزیراعظم ھاؤس میں دندناتی پھرتی تھی اور لات مار کر دروازے کھولنے کی اس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔ [5]

عادل راجہ کی اپنی بیوی سبین کیانی کے ساتھ ایک گفتگو لیک ہوئی جس میں سبین کیانی بشری بی بی کو گشتی اور ناچنے والی قرار دے رہی ہیں۔ اسی گفتگو میں وہ کہتی ہیں کہ ریحام خان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ پریگننٹ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کا بچہ ابارشن کر کے قتل کروا گیا۔ سبین کیانی یہ بھی کہتی ہے کہ بشری بی بی کا پردہ صرف ایک ڈھونگ ہے۔ [6]

عمران خان کے اصلیت پر ایک ایکٹرس حاجرہ خان نے 2014 میں ایک کتاب لکھی تھی جو غائب کر دی گئی۔ اس کتاب میں عمران خان کے حوالے سے کئی انکشافات تھے۔ [7]

حوالہ جات