دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں

Shahidlogs سے

جنوری

18 جنوری 2023

جہاد یار محسود جو جماعت الاحرار کا کمانڈر تھا اور پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا کو ہلاک کر دیا گیا۔ [1]

اگست

7 اگست 2022

عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ شخص جماعت الاحرار کا امیر تھا اور تحریک طالبان پاکستان کا نائب امیر تھا۔ القائدہ، این ڈی ایس اور بھارتی را کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں کرتا رہا۔ [1]

جون

29 جون 2023

29 اور 30 جون کی رات سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ضلع ٹانک کے جنرل علاقے منزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔[2]

4 جون 2023

ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ دہشتگرد داعش جنوبی ایشیاء کا امیر ہونے کے ساتھ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ اور پشاور قصہ خوانی بازار میں موجود امام بارگاہ پر حملہ میں بھی ملوث تھا۔ [1]

مئی

31 مئی 2023

جماعت الاحرار کے نائب امیر مکمل شاہ عرف سربکف کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ شخص پشاور پولیس لائن مسجد اور ای-10 اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملہ میں ملوث تھا۔ [1]

اپریل

7 اپریل 2023

بلوچستان میں شرپسند اور بد امنی پھیلانے والے گلزار امام شنبے کو سیکورٹی فورسز نے ایک سے ذیادہ ممالک میں انتہائی پیچیدہ اور خفیہ آپریشن کر کے حراست میں لیا، شنبے انتہائی مطلوب دہشتگرد تھا اور کالعدم بی این اے کا سربراہ تھا۔ [1]

مارچ

15مارچ 2023

کمانڈر الیاس عرف ڈاکٹر حق یار جماعت الاحرار کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ شخص مہمند میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔ [1]

9 جنوری 2022

محمد علی عرف محمد خراسانی کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ دہشتگرد پشاور اے پی ایس حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بھی تھا۔ [1]

28 جنوری 2021

دہشتگرد منگل باغ کو ہلاک کر دیا گیا۔ منگل باغ لشکرِ اسلام کا امیر تھا اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔ [1]

حوالہ جات