عمران خان کی خون آشام سیاست

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 03:43، 13 دسمبر 2024ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''2014 دھرنے میں ہلاکتیں''' اسلام آباد میں دھرنے کے دوران تقریباً 7 سے 14 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں مظاہرین اور عام شہری بھی شامل تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے حملوں میں پولیس کے تق...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

2014 دھرنے میں ہلاکتیں

اسلام آباد میں دھرنے کے دوران تقریباً 7 سے 14 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں مظاہرین اور عام شہری بھی شامل تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے حملوں میں پولیس کے تقریباً 500 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق پولیس کا کم از کم 1 اہلکار شہید ہوا۔

ملتان جلسے کا واقعہ

ملتان جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران گرمی اور بھگدڑ کی وجہ سے متعدد لوگ بےہوش اور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب یہ عمران خان کو بتایا گیا اور پانی اور ایمبولنس کی درخواست کی گئی تو ان نے خاموش ہونے کا حکم دیا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔ بعد میں یہ بھی کہا کہ ان ہلاکتوں کی وجہ سے ہم جشن نہیں منا سکے۔ [1]