ٹی ٹی پی

Shahidlogs سے

خوارج ٹی ٹی پی

احادیث کی روشنی میں

بظاہر دیندار نظر آئنگے

1۔ ’’دین میں انتہا پسندی سے بچو کہ پہلی قومیں اسی انتہا پسندی کی بنا پر تباہ و برباد ہوگئیں۔‘‘

ابن ماجه، السنن، کتاب المناسک، باب قدر حصی الرمی، 2 : 1008، رقم : 3029

ٹی ٹی پی کی شدت پسندی اس حدیث کے منافی ہے۔

2۔ ’’اس کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو کتابِ اِلٰہی کی تلاوت سے زبانیں تر رکھیں گے، لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔‘‘

بخاری، الصحيح، کتاب المغازي، باب بعث علی بن أبي طالب وخالد بن الوليد إلی اليمن قبل حجة الوداع، 4 : 1581، رقم : 4094

ٹی ٹی پی کے خوارج بظاہر بڑی ذکر و تلاؤت کرتے ہیں لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے دل میں نہیں اترتا۔ اس لیے ان کے عمل میں نظر نہیں آتا۔

3۔ ’’اس کے (ایسے) ساتھی بھی ہیں کہ تم ان کی نمازوں کے مقابلے میں اپنی نمازوں کو حقیر جانو گے اور ان کے روزوں کے مقابلہ میں اپنے روزوں کو حقیر جانو گے۔‘‘

بخاری، الصحيح، کتاب الأدب، باب ماجاء في قول الرجل ويلک، 5 : 2281، رقم : 5811

ٹی ٹی پی کے خوارج بظاہر لمبی لمبی داڑھیاں رکھتے ہیں اور بڑے دیندار نظر آتے ہیں۔

4۔ ’’اس امت میں کچھ ایسے لوگ نکلیں گے۔ (جب کہ یہ نہیں فرمایا کہ اِس امت سے ایسے لوگ نکلیں گے)۔ جن کی نمازوں کے مقابلے میں تم اپنی نمازوں کو حقیر جانو گے، وہ قرآن مجید کی تلاوت کریں گے لیکن یہ (قرآن) ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا یا یہ فرمایا کہ ان کے نرخرے سے نیچے نہیں اترے گا اور وہ دین سے یوں خارج ہو جائیں گے جیسے تیر شکار سے خارج ہو جاتا ہے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الزکاة، باب ذکر الخوارج وصفاتهم، 2 : 743، رقم : 1064

اس حدیث میں بھی وہی بات کی گئی ہے جس اوپر بیان ہوئی۔

5۔ ’’وہ یہ گمان کریں گے کہ یہ قرآن ان کے حق میں دلیل ہے۔‘‘

شبير احمد عثمانی، فتح الملهم، 5 : 167

یعنی وہ یہ گمان کریں گے کہ قرآن ان کے باطل دعووں کے اثبات میں ان کے حق میں حجت ہے حالانکہ اس طرح نہیں ہے، بلکہ قرآن اﷲ تعاليٰ کے ہاں اُن کے خلاف دلیل اور حجت ہو گا۔ بلکل یہی معاملہ ٹی ٹی پی کا بھی ہے۔ وہ قرآن کو اپنے حق میں دلیل مانتے ہیں لیکن قرآن ان کے خلاف دلیل اور حجت ہے۔

ان کا نعرہ عوام کو حق پر محسوس ہوگا

6۔ ’’وہ لوگوں کے سامنے (دھوکہ دہی کے لئے) ’’اسلامی منشور‘‘ پیش کریں گے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الزکاة، باب التحريض علی قتل الخوارج، 2 : 746، رقم : 1066

ٹی ٹی پی نعرہ خوارج کی طرح نعرہ اسلام اور نفاذ اسلام کا ہی لگاتی ہے۔

7۔ ’’جس وقت حروریہ نے مسلح جد و جہد کا آغاز کیا اُس سے قبل وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، انہوں نے کہا : اللہ کے سوا کوئی حُکم نہیں کر سکتا، حضرت علی رضی اللہ عنہ : نے فرمایا : بات تو حق ہے مگر اس سے مقصود باطل ہے۔ بے شک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کے متعلق فرمایا تھا جن کی نشانیاں میں اِن لوگوں میں بخوبی دیکھ رہا ہوں، وہ اپنی زبانوں سے دین حق کی بات کہتے ہیں اور حق اس سے (یعنی ان کے حلق سے) متجاوز نہیں ہوتا۔ آپ نے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا اور کہا : یہ لوگ اللہ کی مخلوق میں مبغوض ترین ہیں۔ ان میں سے ایک شخص سیاہ رنگ کا ہے جس کا ہاتھ بکری کے تھن یا عورت کے پستان کے سر کی طرح ہے۔ جب حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ انہیں قتل کر چکے تو فرمایا : اس آدمی کی تلاش کرو، انہوں نے اسے ڈھونڈا مگر وہ نہ ملا، فرمایا : اس کو پھر جا کر تلاش کرو، بخدا نہ میں نے جھوٹ بولا ہے نہ مجھے (حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے) جھوٹ بتایا گیا ہے، یہ بات انہوں نے دو یا تین بار کہی، حتيٰ کہ لوگوں نے اسے بالآخر ایک کھنڈر میں ڈھونڈ لیا اور اس کی لاش لا کر حضرت علی کے سامنے رکھ دی۔ عبید اللہ کہتے ہیں : میں اس سارے معاملہ کا عینی گواہ ہوں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ان خوارج کے بارے میں ہی تھا۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الزکاة، باب التحريض علی قتل الخوارج، 2 : 749، رقم : 1066

ٹی ٹی پی بظاہر نعرہ حق کا لگاتی ہے لیکن مقصد باطل ہوتا ہے۔ کفر کے خلاف نعرہ لگا کر کفر کی آلہ کار بن کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف قتال کرتی ہے۔

8۔ ’’ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ خوارج کی طرف (ان سے جنگ کے لیے) نکلے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کا خاتمہ کیا پھر فرمایا : دیکھو بے شک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عنقریب ایسے لوگ نکلیں گے کہ حق کی بات کریں گے لیکن وہ کلمۂِ حق ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔‘‘

نسائي، السنن الکبری، 5 : 161، رقم : 8566

اس حدیث میں بھی وہی بات کی گئی ہے جو اوپر بیان کی۔

کم سن لڑکوں کا استعمال



مولانا طاہر القادری سمیت کئی علماء اور سکالرز نے ٹی ٹی پی کو دور جدید کے خوارج قرار دیا۔

ٹی ٹی پی مسلسل معصوم شہریوں کے قتل اور لوٹ مار کی کاروئیاں کر رہی ہے۔ [1]

دیگر

ٹی ٹی پی کے امیر نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے 4 ہزار نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں۔

حوالہ جات