سمیع ابراہیم

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 03:07، 22 مئی 2024ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

پی ٹی آئی کے حامی اینکر سمیع ابراہیم ایک پروگرام میں دعوی کرتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان سے کچھ لوگ ملاقات کرکے چیزیں بہتری کی طرف لا رہے ہیں۔ اس کے چند دن بعد انہی الفاظ میں کہتے ہیں کہ اٹک جیل میں عمران خان کی کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ [1]

پی ٹی آئی کے حامی صحافیوں شاہین صہبائی اور سمیع ابراہیم نے خبر دی کہ نسیم شاہ کو عمران خان کی تصویر کے ساتھ سلفی لینے پر ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالا گیا ہے۔ اس پر پی ٹی آئی نے فوج پر خوب تنقید کی۔ لیکن معروف صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ میری نسیم شاہ سے خود ملاقات ہوئی ہے۔ وہ کافی انجرڈ ہیں اور چند دنوں میں انکی سرجری ہے۔ [2]

پی ٹی آئی کے چند بڑے اکاونٹس بشمول سلمان احمد، سمیع ابراہیم اور سارہ تاثیر نے 'Quora' ویب سائیٹ سے امریکی ریاست میسوی کی ایک گندے سے قید خانے کی تصویر اٹھا کر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کی کہ عمران خان کو یہاں قید رکھا گیا ہے۔ [3]

اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں سمیع ابراہیم کو ایک کھسرے نے مارا۔ [4]

سمیع ابراہیم ایک ٹویٹ میں احسن اقبال کو شرم دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ نواز شریف کو رہا کروانے اور ججوں پر دباؤ ڈالنے عدالت گئے تھے تبھی آپ کو عدالت میں گھسنے نہیں دیا گیا۔ لیکن بلکل یہی عمل کرنے پر سمیع ابرہیم عمران خان کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ [5]

سمیع ابراہیم نے عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر آکر کہا کہ 'عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی عادل راجہ کو نہیں جانتا۔' [6]

حوالہ جات