شہباز گل
ایک ٹی وی پروگرام میں شہباز گل نے رمیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کے ٹکٹ پر آئے ہیں اور انہی سے استعفیٰ مانگ ہے ہیں۔ ان میں کوئی شرم حیا ہوتی تو پہلے خود استعفیٰ دیتے، یہ کرپٹ آدمی ہیں۔ جب میں پنجاب میں ہوتا تھا تو یہ (رمیش کمار) کینسر کی جعلی دوا بیچنے کے لیے وزیر اعظم آفس آئے تھے۔' اس پر رمیش کمار نے شہباز گل پر ہتک عزت کا دعوی بھی کر دیا۔ [1]
شہباز گل اور فرخ حبیب سمیت کئی پی ٹی آئی راہنماؤں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی قومی خزانے میں 22 ارب ڈالر چھوڑ کر گئی تھی۔ جب کہ سچ یہ ہے کہ جب وقت پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی اس وقت قومی خزانے میں 11.3 ارب ڈالر تھے۔ اس میں بھی 9 ارب ڈالر دوست ممالک نے صرف پارک کیے ہوئے تھے۔ جس میں چائنہ اور متحدہ ارب امارات کے 6 ارب ڈالر سعودی عرب 3 ارب ڈالر تھے۔ [2] [3]
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے شہباز گل پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر سے عمران خان کا موبائل فون چوری کیا تھا۔ [4]
شہباز گل نے دعوی کیا کہ ملکو نامی گلوکار کو پولیس نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ گلوکار ملکو نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔