عمران خان

Shahidlogs سے

کام اور کارنامے

عمران خان پاکستانی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ انکی کپتانی میں پاکستان نے پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔  

عمران خان نے شوکت خانم کے نام سے 200 بیڈ پر مشتمل پاکستان کی تاریخ میں پہلا کینسر اسپتال بنایا جہاں 75٪ علاج مفت ہوتا ہے۔

عمران خان نے میانوالی میں 'نمل' کے نام سے ایک یونیورسٹی بنائی ہے۔ [1]

عمران خان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 'اسلوموفوبیا' کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے اپنی حکومت میں عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی۔ جس میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج آپ کسی پرائیویٹ ہسپتال میں کروا سکتے تھے۔

عمران خان کی حکومت میں پشاور میں میٹرو بس کی طرز پر بی آر ٹی بس منصوبہ مکمل کیا گیا۔

عمران خان پر تنقید

شوکت خانم کینسر ہسپتال دو سو بیڈ پہ مشتمل ہے لیکن اس کے صرف 10٪ بیڈ پہ فری علاج ہے۔ لیکن اس کے لیے جمع ہونے والا اربوں روپے چندہ عمران خان ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا۔ دی اکانومسٹ کو آرٹیکل پبلش کرنے کے لیے 21 ہزار ڈالر اسی چندے سے بھیجے گئے ہیں۔ [2]

ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ ملک ریاض اور عمران خان میں انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ جہاں جہانگیر ترین کا جہاز نہیں جاتا تھا وہاں ملک ریاض کا جہاز جاتا تھا۔ [3]

الجزیرہ نے 2018ء انتخابات کے حوالے سے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اس کو فوج کا بچہ قرار دیا۔ [4]

حوالہ جات