"سانحہ 9 مئی" کے نسخوں کے درمیان فرق

Shahidlogs سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 63: سطر 63:


میٹرو بس کو جلا کر راکھ کر دیا۔ <ref>[https://twitter.com/TaminaMirza/status/1658363515147517953 میٹرو بس جلا دیا]</ref>
میٹرو بس کو جلا کر راکھ کر دیا۔ <ref>[https://twitter.com/TaminaMirza/status/1658363515147517953 میٹرو بس جلا دیا]</ref>
پی ٹی آئی کے 9 مئی کے حملوں پر انڈیا نے جشن منایا۔ <ref>[https://twitter.com/MalikJahangir90/status/1719334009774481677 9 مئی انڈین میڈیا]</ref>


=== حوالہ جات ===
=== حوالہ جات ===

نسخہ بمطابق 22:32، 1 نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ ان حملوں میں 'جناح ھاؤس' کے نام سے مشہور کور کمانڈر لاہور کا گھر مکمل طور پر جلا دیا گیا۔ کچھ جگہوں پر شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ ان حملوں میں سرکاری اور فوجی املاک کو کافی نقصان پہنچایا گیا۔

حکومت نے جواب میں انٹرنیٹ بند کر دیا۔ پولیس کی مدد سے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں اور راہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی راہنماؤں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے ابتداء میں اس کو انقلاب قرار دیا۔ لیکن جب گرفتاریاں شروع ہوئیں تو حملوں سے اظہار لاتعلقی کرنا شروع کر دیا۔ بہت سے راہنماؤں نے پارٹی چھوڑ شروع دی۔ عمران خان نے شروع میں حملوں کی مذمت سے انکار کر دیا تھا اور اس کو اپنی گرفتاری کا ردعمل کہتے رہے بعد میں جب قانونی گھیرا تنگ ہوا تو ان حملوں کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا اور حملوں میں ملوث لوگوں سے اظہار لاتعلقی کیا۔ ان حملوں میں ملوچ سو سے زائد حملہ آوروں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حملوں کا پس منظر

عمران خان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس ٹیم کئی بار وارنٹ لے کر زمان پارک گئی لیکن وہاں عمران خان کے کارکنوں نے پولیس پر حملے کر کے اسکی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ جس کے بعد پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا کہ 'عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے' اور جس نے یہ لائن عبور کرنے کی کوشش کی اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

9 مئی کو رانا ثناءاللہ کے حکم پر رینجرز نے عمران خان کو اسلام آباد ھائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری القادر ٹرسٹ کیس میں کی گئی۔ اس کیس میں نیب نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک ریاض کے ساتھ ایک ڈیل کی جس سے قومی خزانے کو 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

احتجاج اور حملے

پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیابات پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں پولیس اور بلوائیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ جن میں 8 افراد ہلاک ہوئے اور 290 کے قریب زخمی ہوئے۔ فوجی املاک کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ فوج نے کہیں بھی مظاہرین فائرنگ نہیں کی۔

ملک بھر میں درج ایف آئی آرز کے مطابق پی ٹی آئی بلوائیوں کے پاس آتشیں ہتھیاروں کے علاوہ ڈنڈے اور پٹرول بم بھی تھے۔ پی ٹی آئی کے تقریبا 1500 کارکنان نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ھاؤس) پر حملہ کیا اور اس کو پورا جلا ڈالا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے ’یہ جو دہشت گردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے‘ اور ’عمران کو رہا کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

مشتعل ہجوم نے اسلام آباد میں پولیس آفس، لاہور میں پولیس اسٹیشن، پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت، لوئر دیر میں چکدارا کے مقام پر اسکاؤٹس فورٹ کو نذر آتش کردیا۔ اسلام آباد میں جھڑپوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 17 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ مشتعل ہجوم نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ رمنا پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ترنول کے قریب ایک ریلوے ٹریک بھی اکھاڑ دیا۔ لاہور میں مشتعل افراد نے شادمان پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے کے بعد فرنیچر اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنوں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے مطابق 21 سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور 14 سرکاری عمارتوں پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بولا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ تصادم میں لاہور کے ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی، تین ایس پی اور درجنوں ایس ایچ او سمیت 150 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ گوجرانوالہ میں مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راشد نامی شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مناظر دیکھنے کو ملے اور مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قریب واقع ریڈیو پاکستان اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے دفاتر کی حامل عمارت پر حملہ کردیا۔

پشاور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جب پولیس نے خیبر روڈ پر اہم سرکاری تنصیبات کی جانب گامزن مشتعل ہجوم کو پیش قدمی سے روک دیا اور اس دوران تشدد کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہو گئے۔

اسی طرح دو افراد کوہاٹ میں جان کی بازی ہار گئے۔ منگل کو رات گئے چکدارا کے قریب جھڑپوں میں بھی مظاہرے میں شریک ایک فرد مارا گیا۔

حکومت کا ردعمل

حکومت نے کئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنائیں۔ ملک کے کئی حصوں میں انٹرنیٹ بند کر دیا۔

گرفتاریاں اور ٹرائل

پاکستان بھر میں فسادات اور فوجی تنصیابات پر حملوں میں ملوث ہزاروں پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں پنجاب میں ہوئیں۔

راولپنڈی جی ایچ کیو اور آرمی چیک پوسٹ حملہ میں مفرور ملزم باسط امجد چوہدری طورخم بارڈر کراس کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ ملزم نے پٹرول بم استعمال کیے۔ ملزم اور اسکا بھائی منیب امجد چوہدری پہلے بھی ٹریننگ حاصل کرنے فاٹا اور افغانستان جاتے رہے ہیں اور وہاں انکے ملک دشمن عناصر سے قریبی تعلقات بھی ہیں۔ [1]

حملوں کے بعد

حملوں کے بعد پی ٹی آئی بلوائیوں کے خلاف بہت بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنماؤوں نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی راہنماؤوں اور کارکنوں کے اعترافات

تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان کہہ رہے تھے کہ انھیں ’لیڈر عمران خان، شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور کور کمیٹی کے دیگر ممبران نے ہدایت کی ہے کہ ہر طرف آگ لگا دو اور املاک کی توڑ پھوڑ کرو تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔‘

سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار کون؟

پی ٹی آئی کا موقف

عمران خان نے دعوی کی کہ ہمارے پاس ویڈیو ایوڈنس ہے کہ 9 مئی کا حملہ ہمارے خلاف سازش تھی۔ [2]

عمران خان نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی حملوں کی تحقیقات صرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے تحت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، اس کی بھی تحقیقات ہونا چاہیے۔ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران کچھ ویڈیو کلپس چلائیں اور دعویٰ کیا کہ احتجاج میں نامعلوم افراد بھی شامل تھے جو لوگوں کو تشدد پر اکساتے رہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیسے لاہور میں لوگ لبرٹی چوک سے کور کمانڈر کی رہائش گاہ تک پہنچے اور کسی نے انہیں روکا نہیں؟

عمران خان نے کہا کہ انہیں احتجاج کے دوران خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے 3500 کارکن پکڑے گئے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی گرفتاری پر کہا کہ یہ فوج کے ماتحت محکمے رینجرز نے کی اور پوری دنیا سے اسے دیکھا۔

عمران خان 9 مئی نے دعوی کیا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والے ہمارے لوگ ہیں تھے۔ [3]

فوج کا موقف

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کور کے افسران سے خطاب میں ’نو مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا۔‘

حکومت کا موقف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے اور اسے عوامی ردعمل نہیں کہا جا سکتا۔

’عمران خان کے لیے نکلنے والے وہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جنہیں عمران خان نے ٹرین کیا۔ اس انارکی اور فساد کے لیے اس شخص (عمران خان) نے لوگوں کو ٹریننگ دی۔ اس جماعت پر پابندی لگانے کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔9 سے 11 مئی کے دوران پاکستان میں احتجاج نہیں تھا بلکہ اس دوران دکانوں کو لوٹا گیا، تو احتجاج کہاں تھا؟ انہوں نے تو دکانوں اور مویشی منڈیوں کو لوٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں تک کو آگ لگائی گئی، سرکاری عمارتوں اور دوسری املاک کو جلایا گیا۔ قائد اعظم ہاؤس سے سوئی تک لوٹ لی گئی اور پھر آگ لگائی گئی۔‘

دیگر

پی ٹی آئی کارکنوں نے چوک پر لگائے گئے جنگی جہاز کے ماڈل کو آگ لگائی۔ [4]

میٹرو بس کو جلا کر راکھ کر دیا۔ [5]

پی ٹی آئی کے 9 مئی کے حملوں پر انڈیا نے جشن منایا۔ [6]

حوالہ جات