"عمران خان کے یوٹرن" کے نسخوں کے درمیان فرق

Shahidlogs سے
سطر 101: سطر 101:
'''ایمنسٹی سکیم پر'''   
'''ایمنسٹی سکیم پر'''   


عمران خان ماضی میں کہا کرتے تھے کہ ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے لائی گئی ہے اور وہ کبھی ایمنسٹی سکیم نہیں دینگے۔ لیکن اپنی حکومت بننے کے 9 ماہ بعد ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا اور ملک بھر میں کالا دھن رکھنے والوں کو پیشکش کی کہ چند فیصد ہمیں دیں تو کوئی حساب نہیں لیا جائیگا کہ دولت کہاں سے آئی۔ <ref>[https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/491523 عمران خان ایمنسٹی سکیم پر یوٹرن]</ref>   
عمران خان ماضی میں کہا کرتے تھے کہ ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے لائی گئی ہے اور وہ کبھی ایمنسٹی سکیم نہیں دینگے۔ لیکن اپنی حکومت بننے کے 9 ماہ بعد ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا اور ملک بھر میں کالا دھن رکھنے والوں کو پیشکش کی کہ چند فیصد ہمیں دیں تو کوئی حساب نہیں لیا جائیگا کہ دولت کہاں سے آئی۔ <ref>[https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/491523 عمران خان ایمنسٹی سکیم پر یوٹرن]</ref>
 
'''پرویز الہی پر'''
 
عمران خان پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیتا تھا۔ بعد میں اسی پرویز الہی کو اپنی پارٹی کا صدر بنا لیا۔ <ref>[https://m.facebook.com/watch/?v=1205149936917958&paipv=0&eav=AfYwtB3hkcVctkDciTwVBDTYam7ZpBYna_Sb7V3jRQ2F4v5RfH0PROnVGkA54FyRyFA&_rdr پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو]</ref>   


روس کے دورے پر یوٹرن
روس کے دورے پر یوٹرن


=== حوالہ جات ===
=== حوالہ جات ===

نسخہ بمطابق 02:45، 27 اکتوبر 2023ء

عمران خان اکثر اپنی کہی ہوئی باتوں سے پلٹ جاتے ہیں۔ یا ایک موقف اپناتے ہیں پھر خود ہی اس کی تردید کر دیتے ہیں یا اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتے ہیں۔ سیاسی مخالفین اس کو یوٹرن کا نام دیتے ہیں۔ اس کے دفاع میں عمران خان کہتے ہیں دنیا کا ہر عظیم لیڈر یوٹرن لیتا ہے۔ [1]

فوج مخالف مہم پر

عمران خان جب حکومت میں تھے تو پی ڈی ایم کی فوج مخالف مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ہم فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں ورنہ باقی مسلمان ممالک کی طرح تباہ ہوچکے ہوتے۔ [2] لیکن جب حکومت گئی تو فوج کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم چلائی اور وہی سارے الزامات فوج پر لگانے شروع کر دئیے جو پی ڈی ایم لگاتی تھی۔

جو بھی اس وقت ہماری فوج کو اٹیک کر رہا اور کمزور کر رہا ہے یہ بہت بڑا فتنہ کر رہا ہے۔ [3] بعد میں انہی خطوط پر فوج پر حملہ آور ہوا۔

جنرل باجوہ پر

جب اقتدار میں تھے تو جنرل باجوہ کو سوبر، سلجھا ہوا اور بہترین جنرل قرار دیتے رہے۔ [4] [5] لیکن جوں ہی حکومت ہاتھ سے گئی تو اسی جنرل باجوہ کو میر جعفر اور میر صادق قرار دینے لگے۔

پرویز مشرف پر

ابتداء میں پرویز مشرف کو ووٹ دیا کہ یہ سیاسی جماعتیں ختم کر دے گا۔ بعد میں انہی سیاسی جماعتوں کے ساتھ پرویز مشرف کے ساتھ اتحاد کیا کہ یہ جماعتیں ڈکٹیٹر شپ ختم کردینگی۔

فوج کے نیوٹرل رہنے پر

تحریک عدم اعتماد میں فوج کو غیر جانبدار رہنے پر کہا کہ 'نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے'۔ بعد میں بیانیہ تبدیل کیا اور کہا کہ فوج نے ہی میری حکومت گرائی ہے اور فوج کو سیاسی معاملات میں نیوٹرل رہنا چاہئے۔

لیڈر کی کرپشن پر

جب بھی لیڈر کرپشن کرتا ہے تو فوج کے پاس ایجنسیاں ہوتی ہیں۔ جن کو سب پتہ لگتا ہے۔ تبھی وہ حکومتیں فوج اور ایجنسیوں کے خلاف ہوتی ہیں۔ [6]

نواز شریف کی نااہلی پر

عمران نے نوازشریف پر الزام لگایا کے وہ پاناما کرپشن کیس میں نااہل ہوئے۔ بعد میں فرمایا کہ نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے نااہل کیا تھا۔ اسی طرح شہباز شریف پر میٹرو میں کرپشن کا الزام لگایا لیکن عدالت میں مکر گیا۔ [7]

امریکی سازش پر

عمران خان نے پچاس سے زائد جلسے اس پر کیے کہ میری حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔ لیکن جب امریکہ کو منانے کے لیے لابنگ فرمز ھائر کیں تو اپنے اس موقف سے پھر گیا اور کہا کہ میری حکومت امریکہ نے نہیں بلکہ جنرل باجوہ نے گرائی تھی۔ [8]اس کے بعد کچھ اور لوگوں پر الزمات لگائے۔ [9]

پاکستان میں امریکی مداخلت پر

پاکستان میں امریکی مداخلت پر مسلسل تنقید کی کہ امریکہ کو پاکستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ بعد میں اچانک امریکہ سے پاکستان میں مداخلت کی اپیلیں کرنے لگا کہ امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈالے۔

اپنی حکومت میں کیے گئے فیصلوں پر

اپنی حکومت کے دوران عمران خان نے ایک میٹنگ میں کہا کہ سارے فیصلے میں کرتا ہوں اور میری مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ حکومت جانے کے بعد اس نے کہا کہ آرمی چیف سپر کنگ تھا اور وہی سارے فیصلے کرتا تھا۔

آئی ایم ایف پر

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لیا تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔ لیکن جب اسکی حکومت ختم ہوئی تو اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لینا کوئی حل نہیں ہے۔ [10]

میٹرو بس پر

عمران خان نے ہمیشہ میٹرو بس پراجیکٹ پر تنقید کی کہ ایسے پراجیکٹس کے ملک ترقی نہیں کرتے۔ لیکن پھر پشاور میں اسی طرز کے بس پراجیکٹ بی آر ٹی کا دفاع کرتے رہے۔ [11]

جیلوں میں اے کلاس پر

جب حکومت میں تھے تو بیان دیا تھا کہ اربوں روپے کی چوری کرنے والے سیاستدان بھی عام جیلوں میں ہونے چاہئیں۔ جب کئی ارب روپے کی کرپشن میں جیل گئے تو اپنے لیے جیل میں اے کلاس کی متعدد درخواستیں دیں۔ [12]

فرانس میں گستاخی پر

عمران خان کے اپنی حکومت میں فرانس میں ہونے والی گستاخی پر پاکستان میں مظاہروں پر تنقید کی تھی۔ لیکن جب انکی حکومت چلی گئی تو سویڈن میں گستاخی پر اس نے مظاہروں کی کال دی۔ [13]

عدالتوں میں جلدی سماعت پر

عمران خان نواز شریف کے پانامہ کیس کی روزانہ سماعت کی تعریف کیا کرتا تھا۔ لیکن جب توشہ خانہ کیس روزانہ سماعت کے لیے مقرر ہوا تو اس پر تنقید کرنی شروع کر دی۔ [14]

خود کے احتساب پر

عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ احتساب مجھ سے شروع کرو۔ لیکن جب اس سے احتساب شروع کیا گیا تو اپنی صفائی دینے کے بجائے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگا۔

پی ڈی ایم سے بات چیت پر

عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ میں چوروں (پی ڈی ایم) سے بات نہیں کرونگا۔ لیکن جب اس کو احساس ہوا کہ اسکی گرفتاری قریب ہے تو پی ڈی ایم کو مزاکرات کی دعوت دی۔ [15]

سیاستدانوں پر پابندی پر

نواز شریف پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے اور عدالت کو ایسا فیصلہ کرنے کا پورا اختیار ہے۔ عمران خان (2018) عدالت کسی قومی سیاست دان کو سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا اختیار نہین رکھتی۔ عمران خان (2023) [16]

علیم خان پر

علیم خان کے بارے میں عمران خان اپنی تقاریر میں کہا کرتا تھا کہ "مڈل کلاس کا آدمی جس کا باپ دادا سیاست میں نہیں تھا۔ ایسے لوگوں کو اوپر لے کر آئیں جو محنت کر کے اوپر آئے ہیں۔" [17] بعد میں جب وہ عثمان بزدار کے مقابلے میں وزارت اعلی کا امیدوار ہوا تو اسی علیم خان کو کرپٹ قرار دیا۔

سائفر پر

عمران خان نے ہمیشہ کہا سائفر امریکہ کی سازش ہے۔ بعد میں کہا یہ جنرل باجوہ کی سازش ہے۔

استعفوں پر

عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے اور منظور نہ ہونے پر تنقید کی۔ لیکن بعد میں مکر گیا کہ اب ہم اسمبلی واپس جانا چاہتے ہیں اور استعفے منظور ہوئے تو اس پر تنقید کرنے لگا۔

ایکسٹیشن پر

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کسی جنرل کو ایکسٹیشن نہیں دینگے۔ پھر نہ صرف جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دی بلکہ مزید ایکسٹینشن کی آفر بھی کی۔ ساتھ ہی جنرل فیض کو بھی بطور ڈی جی آئی ایس آئی ایکسٹیشن دینے کی کوشش کی۔

شیخ رشید پر

شیخ رشید کے بارے میں عمران خان نے ایک ٹاک شو میں کہا کہ اس کو تو میں اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں۔ پھر وہی شیخ رشید اس کی پارٹی میں اس کا قریب ترین ساتھی بنا اور اسکو وزیر ریلوے بنایا۔

بابر اعوان پر

عمران خان بابر اعوان کو چور کہتا تھا۔ پھر اسے ہی اپنا مستقل وکیل اور مشیر بنایا۔

لطیف کھوسہ پر

عمران خان لطیف کھوسہ کو 'گنجا دلال' کہتا تھا۔ پھر اسے اپنا وکیل بنا لیا اور اسی سے ساری امیدیں باندھ لیں۔

ایمنسٹی سکیم پر

عمران خان ماضی میں کہا کرتے تھے کہ ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے لائی گئی ہے اور وہ کبھی ایمنسٹی سکیم نہیں دینگے۔ لیکن اپنی حکومت بننے کے 9 ماہ بعد ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا اور ملک بھر میں کالا دھن رکھنے والوں کو پیشکش کی کہ چند فیصد ہمیں دیں تو کوئی حساب نہیں لیا جائیگا کہ دولت کہاں سے آئی۔ [18]

پرویز الہی پر

عمران خان پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیتا تھا۔ بعد میں اسی پرویز الہی کو اپنی پارٹی کا صدر بنا لیا۔ [19]

روس کے دورے پر یوٹرن

حوالہ جات