"پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا" کے نسخوں کے درمیان فرق
(←اپریل) |
(←مئی) |
||
(ایک ہی صارف کا 10 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے) | |||
سطر 4: | سطر 4: | ||
اس مضمون میں پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبروں یا پروپیگنڈے کو ترتیب وار جمع کیا جا رہا ہے۔ | اس مضمون میں پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبروں یا پروپیگنڈے کو ترتیب وار جمع کیا جا رہا ہے۔ | ||
===2024ء=== | ===2024ء=== | ||
==== مئی ==== | |||
'''24 مئی 2024''' | |||
اسلام آباد میں ایک گاڑی کے ٹکر سے جماعت اسلامی کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ جس پر پی ٹی آئی کے [[عادل راجہ]] نے ٹویٹ کی کہ گاڑی جنرل ندیم انجم کا بیٹا چلا رہا تھا۔ وہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ <ref>[https://x.com/dtnoorkhan/status/1794032562139972097 جنرل ندیم انجم کا بیٹا گاڑی کی ٹکر]</ref> | |||
پی ٹی آئی کے [[احمد نورانی]] وغیرہ نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس افسر کی تصاویر وائرل کیں تاکہ اس کا ہراساں کیا جا سکے۔ تاہم لوگوں نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں سینیٹر مشتاق اس پولیس افسر کو بلکل اسی انداز میں دھمکی دے رہا ہے۔ <ref>[https://x.com/Ahmad_Noorani/status/1794077916730470667 احمد نورانی پولیس افسر کی تصاویر]</ref> <ref>[https://x.com/dtnoorkhan/status/1794272372922421682 سینیٹر مشتاق کی پولیس سے بدتمیزی]</ref> | |||
'''18 مئی 2024''' | |||
کرغیستان میں مقامی اور غیر ملکی طلباء میں لڑائی پر پی ٹی آئی نے خوب پروپیگنڈا کی اور پاکستانی طلباء کے ہلاک ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ اس کے علاوہ کئی جھوٹی ویڈیوز بھی وائرل کیں۔ <ref>[https://x.com/syed_bacha/status/1791751518070116595 کرغیستان پر پی ٹی آئی پروپیگنڈا اور اصلیت]</ref> انڈیا کی تصاویر بھی پھیلائیں۔ <ref>[https://x.com/MariamMalik1947/status/1792105636244643922 کرغیستان پر انڈین تصاویر]</ref> <ref>[https://x.com/FarhanKVirk/status/1791827493563007262 کرغیستان ایشو پر انڈیا]</ref> یوتھیا صحافی رائے ثاقب کھرل نے یہ ٹویٹ بھی کی کہ میرے پاس پاکستانی لڑکیوں کی ایسی وڈیوز ہیں کہ بتا نہیں سکتا۔ جس پر پاکستان میں بچیوں کے والدین مزید پریشان ہوئے۔ <ref>[https://x.com/AliRazaShaaf/status/1791759395334103146 رائے ثاقب کھرل بچیوں کا ریپ]</ref> | |||
==== اپریل ==== | ==== اپریل ==== | ||
'''23 اپریل 2024''' | |||
بلوچستان ھائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بیان دیا کہ مسنگ پرسن پر سیاست نہ کی جائے۔ جس کو پی ٹی آئی نے تومروڑ کر ایسا پیش کیا گویا وہ کہہ رہا ہو کہ اب میں بھی مسنگ پرسنز کی جنگ لڑونگا۔ <ref>[https://twitter.com/QaimKhanisays/status/1782787659900895364 چیف جسٹس بلوچستان مسنگ پرسنز]</ref> | |||
'''21 اپریل 2024''' | |||
ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے اس فارم کے والے سے ویڈیوز اپلوڈ کر کے پروپیگنڈا شروع کر دیا جو پولنگ سے پہلے دستخط کروایا جاتا ہے کہ بیلٹ باکس خالی تھا۔ اس کو فارم 42 کہتے ہیں۔ <ref>[https://twitter.com/dtnoorkhan/status/1782036866327261685 فارم 42 کا پروپیگنڈا]</ref> | |||
'''20 اپریل 2024''' | '''20 اپریل 2024''' | ||
سطر 13: | سطر 32: | ||
پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی نامی خاتون صحافی پر رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا جس نے مشعال کو 1 کروڑ 70 لاکھ کی گاڑی دینے کی خبر بریک کی تھی۔ جس کے بعد وہ نوٹیفیکشن کینسل کرنا پڑا۔ <ref>[https://twitter.com/AminMashal01/status/1781256670380785870 مشعال یوسفزئی گاڑی نادیہ صبوحی]</ref> | پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی نامی خاتون صحافی پر رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا جس نے مشعال کو 1 کروڑ 70 لاکھ کی گاڑی دینے کی خبر بریک کی تھی۔ جس کے بعد وہ نوٹیفیکشن کینسل کرنا پڑا۔ <ref>[https://twitter.com/AminMashal01/status/1781256670380785870 مشعال یوسفزئی گاڑی نادیہ صبوحی]</ref> | ||
'''17 اپریل 2024''' | |||
شیر افضل مروت نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں یہ جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان نے بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے خلاف امریکہ کو دس دن کے اندر دو اڈے دے رکھے ہیں۔ یہ دعوی مبینہ طور پر ایرانی صدر کے دورے کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا۔ <ref>[https://twitter.com/MarkhorTweets/status/1780651670466146339 امریکہ کو دو اڈے]</ref> | |||
شاندانہ گلزار نے [[حامد میر]] کے پروگرام میں دعوی کیا کہ ایک مغربی ملک کے سفیر نے مجھے بلا کر کہا کہ آپ کی حکومت ختم ہورہی ہے۔ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔ لیکن اس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ محض ہوائی اڑا رہی ہیں ورنہ سفیر کا نام لے لیں۔ کیونکہ نام لینگی تو فوراً تردید آجائیگی۔ <ref>[https://twitter.com/najamwalikhan/status/1780641382186566024 غیر ملکی سفیر کی دھمکی جھوٹ]</ref> | |||
'''14 اپریل 2024''' | '''14 اپریل 2024''' | ||
پی ٹی آئی کے جلیل آفریدی نے [[حامد میر]] کا حوالہ دے کر امریکہ سے شکایت کی کہ پاکستان میں آزادی نہیں ہے اور 6 ججز نے استعفی دے دیا ہے۔ جب کہ کسی جج نے استعفی نہیں دیا تھا۔ <ref>[https://twitter.com/lailatweets_/status/1780110890194329692 حامد میر جلیل آفریدی امریکہ سے شکایت]</ref> | پی ٹی آئی کے جلیل آفریدی نے [[حامد میر]] کا حوالہ دے کر امریکہ سے شکایت کی کہ پاکستان میں آزادی نہیں ہے اور 6 ججز نے استعفی دے دیا ہے۔ جب کہ کسی جج نے استعفی نہیں دیا تھا۔ <ref>[https://twitter.com/lailatweets_/status/1780110890194329692 حامد میر جلیل آفریدی امریکہ سے شکایت]</ref> | ||
[[صابر شاکر]] نے دبئی کی ویڈیو ٹویٹ کر کے دعوی کیا کہ یہ پاکستانی میٹرو کی حالت ہے بارش میں۔ سوشل میڈیا صارفین کی نشاندہی کے باؤجود نہ انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی نہ معذرت کی۔ <ref>[https://twitter.com/Sindbadbaloch/status/1780845247309975564 میٹرو کی جھوٹی ویڈیو]</ref> | |||
'''12 اپریل 2024''' | '''12 اپریل 2024''' |
حالیہ نسخہ بمطابق 08:27، 25 مئی 2024ء
عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی نے مخالف سیاسی جماعتوں اور قومی اداروں خاص طور پر افواج پاکستان کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پروپیگنڈا مہم چلائی۔ اس مہم کے لیے عمران خان کو نہ صرف سوشل میڈیا کے بڑے اکاؤنٹس اور یوٹیوبرز کی خدمات حاصل تھیں بلکہ 5000 سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو تنخواہ پر بھی بھرتی کیا تھا۔ ان 5000 ایکٹیوسٹس کو تنخواہ پی ٹی آئی کے پی حکومت کے سرکاری خزانے سے ادا کرتی تھی۔
اس مضمون میں پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبروں یا پروپیگنڈے کو ترتیب وار جمع کیا جا رہا ہے۔
2024ء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
24 مئی 2024
اسلام آباد میں ایک گاڑی کے ٹکر سے جماعت اسلامی کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ جس پر پی ٹی آئی کے عادل راجہ نے ٹویٹ کی کہ گاڑی جنرل ندیم انجم کا بیٹا چلا رہا تھا۔ وہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ [1]
پی ٹی آئی کے احمد نورانی وغیرہ نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس افسر کی تصاویر وائرل کیں تاکہ اس کا ہراساں کیا جا سکے۔ تاہم لوگوں نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں سینیٹر مشتاق اس پولیس افسر کو بلکل اسی انداز میں دھمکی دے رہا ہے۔ [2] [3]
18 مئی 2024
کرغیستان میں مقامی اور غیر ملکی طلباء میں لڑائی پر پی ٹی آئی نے خوب پروپیگنڈا کی اور پاکستانی طلباء کے ہلاک ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ اس کے علاوہ کئی جھوٹی ویڈیوز بھی وائرل کیں۔ [4] انڈیا کی تصاویر بھی پھیلائیں۔ [5] [6] یوتھیا صحافی رائے ثاقب کھرل نے یہ ٹویٹ بھی کی کہ میرے پاس پاکستانی لڑکیوں کی ایسی وڈیوز ہیں کہ بتا نہیں سکتا۔ جس پر پاکستان میں بچیوں کے والدین مزید پریشان ہوئے۔ [7]
اپریل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
23 اپریل 2024
بلوچستان ھائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بیان دیا کہ مسنگ پرسن پر سیاست نہ کی جائے۔ جس کو پی ٹی آئی نے تومروڑ کر ایسا پیش کیا گویا وہ کہہ رہا ہو کہ اب میں بھی مسنگ پرسنز کی جنگ لڑونگا۔ [8]
21 اپریل 2024
ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے اس فارم کے والے سے ویڈیوز اپلوڈ کر کے پروپیگنڈا شروع کر دیا جو پولنگ سے پہلے دستخط کروایا جاتا ہے کہ بیلٹ باکس خالی تھا۔ اس کو فارم 42 کہتے ہیں۔ [9]
20 اپریل 2024
جنگ زدہ ممالک پر آئی ایم ایف سرچارج ختم کر دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی ان کو بھی جنگ زدہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا جائے۔ یہ درخواست قبول کر لی گئی۔ جس پر حامد میر نے طنزیہ ٹویٹ کی اور پی ٹی آئی نے اس پر خوب پروپیگنڈا کیا۔ [10] [11]
18 اپریل 2024
پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی نامی خاتون صحافی پر رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا جس نے مشعال کو 1 کروڑ 70 لاکھ کی گاڑی دینے کی خبر بریک کی تھی۔ جس کے بعد وہ نوٹیفیکشن کینسل کرنا پڑا۔ [12]
17 اپریل 2024
شیر افضل مروت نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں یہ جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان نے بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے خلاف امریکہ کو دس دن کے اندر دو اڈے دے رکھے ہیں۔ یہ دعوی مبینہ طور پر ایرانی صدر کے دورے کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا۔ [13]
شاندانہ گلزار نے حامد میر کے پروگرام میں دعوی کیا کہ ایک مغربی ملک کے سفیر نے مجھے بلا کر کہا کہ آپ کی حکومت ختم ہورہی ہے۔ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔ لیکن اس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ محض ہوائی اڑا رہی ہیں ورنہ سفیر کا نام لے لیں۔ کیونکہ نام لینگی تو فوراً تردید آجائیگی۔ [14]
14 اپریل 2024
پی ٹی آئی کے جلیل آفریدی نے حامد میر کا حوالہ دے کر امریکہ سے شکایت کی کہ پاکستان میں آزادی نہیں ہے اور 6 ججز نے استعفی دے دیا ہے۔ جب کہ کسی جج نے استعفی نہیں دیا تھا۔ [15]
صابر شاکر نے دبئی کی ویڈیو ٹویٹ کر کے دعوی کیا کہ یہ پاکستانی میٹرو کی حالت ہے بارش میں۔ سوشل میڈیا صارفین کی نشاندہی کے باؤجود نہ انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی نہ معذرت کی۔ [16]
12 اپریل 2024
پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ کے فوراً بعد اے ایس ایف کے ایک اہلکار کی ائرپورٹ پر ایک بچی کو دھکا دینے کی پرانی ویڈیو دوبارہ شئیر کرنی شروع کردی۔ جب کہ اس اہلکار کے خلاف سال پہلے ہی اس ناشائستہ رویے پر محکمانہ کاروائی کی جاچکی تھی۔ [17]
پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے ایک اہلکار اور پی ٹی آئی سپورٹر محمد فیصل خان بیچ نمبر 6811 بیج نے اپنی وردی کو آگ لگائی جس پر پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ پنجاب پولیس کے اہلکار بہاولنگر واقعہ پر بڑی تعداد میں استعفے دے رہے ہیں۔ لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ وہ اہلکار پی ٹی آئی کا سپورٹر ہے اور اس کو پی ٹی آئی نے اس کام کے لیے ھائر کیا ہے۔ [18]
حماد اظہر سمیت کئی یوتھیے صحافی بشمول صابر شاکر اور دیگر پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس نے پولیس پر ٹی ایل پی ورکرز پر 2021ء میں کیے گئے حملوں کی تصاویر کو بہاولنگر واقعہ سے جوڑ کر پروپیگنڈا کیا۔ [19]
مارچ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
24 مارچ 2024
پی ٹی آئی نے مسلسل واویلا کیا کہ عمران خان پر جیل میں بہت سختی ہورہی ہے اور اس کی ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے۔ لیکن جب اس کی تفصیلات سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ عمران خان نے 179 دن میں 976 ملاقاتیں کی ہیں۔ 30 لاکھ سے زائد ان کے کھانے کا بل بنا ہے جب کہ ان کے سیل کو ان کے لیے سیٹ کرنے پر 1 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ [20]
14 مارچ 2024
پی ٹی آئی نے ایک افغان فوجی کی گاڑی سے گرنے کی ویڈیو شئیر کر کے اس کو پاک فوج کا سپاہی قرار دیتے ہوئے ٹرولنگ کی۔ [21]
سلمان درانی نے دعوی کیا کہ بھارت کے پاس 51 بلٹ ٹرینیں ہیں۔ لیکن بھارت کے پاس ابھی تک ایک بھی بلٹ ٹرین نہیں ہے۔ [22]
فروری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
21 فروری 2024
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے قادیانیوں کو اپنی مرضی کا قرآن کریم چھاپنے کی اجازت دے دی ہے اور توہین قرآن کا مرتکب ہوا ہے۔ جب کہ یہ فیک نیوز تھی اور اسکی تردید ہوچکی تھی۔ [23] [24]
19 فروری 2024
پی ٹی آئی نے ایک ویڈیو وائرل کی جس میں دعوی کیا گیا کہ اٹک PP-3 سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار نے اپنی جیتی نشست چھوڑ کر تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کردیا۔ جب کہ PP-3 میں الیکشن جیتنے والے پارٹی ہی پی ٹی آئی ہے۔ [25]
18 فروری 2024
پی ٹی آئی کے حامی صحافی رائے ثاقب کھرل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک جگہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہورہی تھی۔ لیکن جلد ہی وہ ویڈیو جعلی ثابت ہوئی جس کے رائے ثاقب نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔
17 فروری 2024
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن 2024 میں دھاندلی کا اعتراف کر کے استعفی دے دیا۔ لیکن اس حوالے سے جب حقائق سامنے آنے لگے تو بہت سے مبصرین نے اسکو ایک سازش اور سوچی سمجھی چال قرار دیا۔
14 فروری 2024
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا کہ سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا کو گولیاں ماری گئی ہیں۔ لیکن تیمور خان جھگڑا نے اس خبر کی تردید کر دی۔ [26]
11 فروری 2024
جاوید اختر لنڈ نامی آزاد امیدوار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی کہ مجھے زبردستی الیکشن جتوایا گیا پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں۔ جب کہ سچ یہ ہے کہ فارم 47 کے مطابق جاید اختر لنڈ پی پی 286 سے تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ اس نے محض جھوٹ بول کر یہ پروپیگنڈا ویڈیو بنائی۔ عمران ریاض نے بغیر تصدیق کیے یہ خبر آگے چلا دی۔ [27]
پی ٹی ائی نے پرانی ویڈیوز چلا کر پروپیگنڈا کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے والے وسیم قادر کے گھر پر حملہ کر دیا ہے۔ [28]
10 فروری 2024
زلفی بخاری نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور دعوی کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نواز شریف کے حق میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے نشاندہی کی کہ بلیٹ پیپر سبز نہیں بلکہ سفید ہے اور صوبائی امیدوار کا ہے۔ [29]
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان نے کچھ ھائی پروفائل لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ لیکن غریدہ فاروقی نے اس خبر کو غلط قرار دیا اور انکشاف کیا کہ محض عمران خان نے وکلاء نے ہی اس سے ملاقات کی ہے۔ [30]
پی ٹی آئی کے عمران افضل راجا سمیت کئی بڑے اکاؤنٹس نے پروپیگنڈا کیا کہ ڈی پی او نے اوپر سے آنے والے احکامات نہیں مانے تو اس پر تشدد کیا گیا۔ لیکن سچ یہ تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین پر تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل کے حامیوں نے فارم 47 کی حصولی کے دوران حملہ کیا جس وجہ سے وہ زخمی ہوئے انکے باقاعدہ آفس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ [31] [32]
سائرہ بانو نے فوج کے مانیٹرنگ روم کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور طنز کر کے یوں ظاہر کیا گویا فوج الیکشن کنٹرول کر رہی ہے۔ [33]
پی ٹی آئی کے حامی اینکرز اور انکی سوشل میڈیا ٹیم اصل آزاد امیدواروں کو بھی پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ظاہر کرتی رہی۔ [34] [35]
12 فروری 2024
اسد طور نے دعوی کیا کہ جنرل ساحر شمشاد نے عمران سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ مگر جن دنوں یہ ملاقات کروائی تب چئیرمین جوائنٹ سٹاف آف کمیٹی جنرل ساحر سعودیہ میں ائر شو میں شریک تھے۔ [36] [37]
9 فروری 2024
صابر شاکر نے ایک الیکشن میں دھاندلی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ لیکن وہ ویڈیو پی ٹی آئی انسائیڈر نامی اکاؤنٹ نے دو دن پہلے پبلش کی تھی کہ شکست کی صورت میں پی ٹی آئی اس قسم کی ویڈیوز شئیر کر کے پروپیگنڈے کا دعوی کرینگی۔ [38]
جنوری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
31 جنوری 2024
پی ٹی آئی باجوڑ سے گل ظفر کو پروموٹ کرتی رہی۔ لیکن جب ریحان زیب کا قتل ہوا تو پی ٹی آئی مکر گئی اور یہ کہنے لگے کہ ہمارا ٹکٹ تو ریحان زیب کا تھا۔ [39]
22 جنوری 2024
پی ٹی آئی کے حامی اینکرز اور صحافیوں نے پروپیگنڈا کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں میڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔ لیکن یہ خبر سچ نہیں تھی۔ [40]
21 جنوری 2024
پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ پاکستان آنے والے انتخابات میں عالمی میڈیا کو نہیں بلا رہا۔ اس کے جواب میں کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان عالمی صحافیوں کی فہرست جاری کی جن کو انتخابات کی کوریج کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ [41]
17 جنوری 2024
ایرانی حملے پر پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبر عادل راجہ نے دعوی کیا کہ پاکستان ایران میں دہشتگردی کر رہا ہے جس کا انہوں نے جواب دیا ہے۔ لیکن اسی حملے پر حیدر مہدی نے دعوی کیا کہ ایران نے یہ حملہ جنرل عاصم منیر کے کہنے پر کیا تاکہ الیکشنز ملتوی کرائے جا سکیں۔ [42]
15 جنوری 2024
پی ٹی آئی کے حامی صحافی طارق متین نے عطا تارڑ کی 9 مئی سانحے کے بعد 19مئی 2023 کو پاک فوج ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی پُرانی ریلی کی وڈیوز 15 جنوری 2024 کو شئیر کی اور اسکو الیکشن مہم قرار دیا۔ اس ویڈیو کو پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے سرکولیٹ کیا۔ [43]
2023ء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دسمبر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
25 دسمبر 2023
صابر شاکر اور عمران ریاض سمیت پی ٹی آئی کے بڑے اکاؤنٹس نے خبر چلائی کہ متفاح اسمعیل نے بیان دیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز پی ڈی ایم ممبرز اور میڈیا میں بانٹے گئے۔ مفتاح اسعمیل نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا۔ [44]
24 دسمبر 2023
عمران ریاض، صابر شاکر اور سیاست ڈاٹ پی کے سمیت کئی بڑے پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے بلال ورک پر تشدد کی جھوٹی خبر چلائی۔ سچائی سامنے آنے پر عمران ریاض نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [45]
23 دسمبر 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے چیف جسٹس فائز عیسی کے خلاف جعلی خط سرکولیٹ کرنے والے پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تفصیلات شائع کیں۔ [46]
پی ٹی آئی کے بڑے اکاؤنٹس نے حنیف عباسی کی پرانی گرفتاری کی ویڈیو سرکولیٹ کر کے پروپیگینڈا کیا کہ ہمارے نمائندوں کو کاغذات جمع کرتے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ [47]
مونس الہی کی والدہ سے کاغذات چھیننے کی ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ قرار دیا۔ [48]
20 دسمبر 2023
پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے جاوید ھاشمی سے بیان منسوب کیا کہ وقت نے عمران خان کو ٹھیک اور مجھے غلط ثابت کر دیا۔ لیکن جاوید ھاشمی نے اس بیان کی تردید کردی۔ [49]
پی ٹی آئی کے مختلف اکاؤنٹس نے ایک ہندوستانی ڈانسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ خواجہ آصف کی فیملی ہے۔ [50]
19 دسمبر 2023
پی ٹی آئی کے لیے پلانٹ مضامین پبلش کرنے والے 'دی انٹرسپٹ' نامی نیوز چینل نے لیک ڈاکومنٹ والا اپنا سابقہ بیان بدل دیا۔ [51]
15 دسمبر 2023
شہباز گل سمیت کئی بڑے پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے دعوی کیا کہ ملکو نامی گلوکار کو اس بنا پر گرفتار کیا گیا ہے کہ اس کے گانے میں عمران خان کی تعریف تھی۔ لیکن اس گلوکار ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا۔ [52]
پی ٹی آئی نے وزیراعظم انور کاکڑ کے اسرائیل کے حوالے سے دو قومی حل پر تنقید کی۔ جب کہ عمران خان خود بھی کچھ عرصہ پہلے یہی حل پیش کر چکا ہے۔ [53]
نومبر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
21 نومبر 2023
پی ٹی آئی کے کئی ویریفائیڈ اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی کپتانی پڑھائی جاتی تھی تبھی ہم ورلڈ کپ جیت رہے ہیں۔ لیکن یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی۔ [54]
4 نومبر 2023
میانوالی ائربیس پر ٹی ٹی پی نے پروپیگنڈہ کیا کہ انہوں نے پاکستان کے 40 طیارے تباہ کر دئیے ہیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے چند بڑے اکاؤنٹس نے بھی 9 مئی کے حملوں کی تصاویر شئیر کر کے کہا کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان کے 40 طیارے تباہ کر دئیے۔ جب کہ آفیشل ذرائع کے مطابق حملہ ناکام رہا تھا اور چند طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ [55]
2 نومبر 2023
پی ٹی آئی نے چار ماہ پرانی ویڈیو سرکولیٹ کر کے پروپیگنڈہ کیا کہ نادرا کی گاڑی منگوا کر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔ [56] [57]
1نومبر 2023
عادل راجہ کی ٹویٹ پر پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ آرمی چیف چین کے خفیہ دورے پر ہیں اور ان سے چین سخت ناراض ہے۔ جب کہ آرمی چیف آزر بائجان کے دورے پر تھے اور وہاں کے میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا بھی اسکو کور کر رہا تھا۔ [58]
پی ٹی آئی کے کئی اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سلو پوائزن کیا جارہا ہے۔ لیکن بعد میں پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے اپنے ڈاکٹر نے اس خبر کی تردید کر دی۔ [59]
اکتوبر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
31 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی نے ایک فیک ویڈیو بنا کر دعوی کیا کہ لمز یونیورسٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے کیونکہ طلبہ نے وزیراعظم سے سخت سوال کیے تھے۔ لیکن وہ ویڈیو جعلی ثابت ہوئی اور اس کی تردید آئی جی پنجاب نے بھی کی۔ [60]
پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ عمران خان کو جیل میں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔ اس پر خوب واویلا کیا گیا پھر پی ٹی آئی کے وکیل نے خود ہی اپنے دعوے کی تردید کر دی۔ [61]
30 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پروپیگنڈہ کیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف جنگ بندی قرار داد میں ووٹ نہیں ڈالا۔ حالانکہ پاکستان نے ووٹ ڈالا تھا۔ [62]
28 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی یوٹیوبر عادل راجہ نے ٹویٹ کی کہ لیفٹیننٹ حبیب احمد نے فوجی افسران کے سولینز کے ساتھ برے روئیے پر خودکشی کر لی۔ اس پر غریدہ فاروقی سمیت کئی لوگوں نے تردید کی بتایا کہ اس کو گھریلو پریشانی تھی جس کی وجہ سے اسکو نفسیاتی مسائل تھے اور کافی عرصے سے وہ اپنا علاج بھی کروا رہے تھے۔ [63]
26 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ کاشف عباسی نے ارشد شریف کے حوالے سے پروگرام کرنا تھا جس کی وجہ سے اس کو آف ائر کر دیا گیا۔ [64] منصور علی خان نے انکشاف کیا کہ یہ جھوٹ ہے۔ میری ان سے بات ہوئی تھی وہ پاکستان سے دو ہفتوں کے لیے باہر گئے ہیں۔ [65]
23 اکتوبر 2023
نواز شریف کے جلسے کے دوران پولیس پی ٹی آئی کے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کیا جو ایک بچے کو پیسے دے کر اس سے جھوٹ بلوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ [66]
20 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کو 155ایم شیل دے رہا ہے۔ اس پر کچھ صارفین نے سوال کیا کہ پھر وہی روس پاکستان کو کیسے سستی گندم اور تیل دے رہا ہے اور ہمارے نگران وزیراعظم سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ نیز اس خبر کا سورس وہی اخبار 'دی انٹرسپٹ' کیوں ہے جس کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی نے لابنگ کے لیے ھائر کیا ہے؟
18 اکتوبر 2023
علی محمد خان اور صابر شاکر سمیت کئی پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس اور راہنماؤں نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں بظاہر فوجیوں کے حصار میں ایک شخص اپنا گریبان پھاڑ کر کہہ رہا ہے کہ میں پریس کانفرنس نہیں کرونگا۔ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو چھ سال پرانی ہے اور یہ فوجی نہیں کوسٹ گارڈ والے ہیں۔ یہ شخص ایک سمگلر تھا جس کے پاس 1400 کلو چرس پکڑی گئی تھی۔ اس پرانی ویڈیو پر پی ٹی آئی نے ڈبنگ کی تھی۔ [67]
ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے خبر پھیلانی شروع کی کہ اسکا ایک ٹکڑا بلوچستان میں گرا ہے۔ یہ تاثر بھی دیا گویا تجربہ ناکام رہا ہے۔ لیکن یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ میزائل تجربہ کامیاب رہا تھا۔ [68]
16 اکتوبر 2023
کراچی طارق روڈ سمگل شدہ کپڑوں کے گوداموں پر کسٹم والوں نے چھاپہ مارا تو ان پر اڑھتیوں نے حملہ کر دیا۔ جس پر پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے پروپیگنڈہ کیا کہ رینجرز اور پولیس پر افغانیوں نے حملہ کیا ہے اور وہ بھاگ رہے ہیں۔ سچ یہ تھا کہ رینجرز اور پولیس بعد میں پہنچی کسٹم والوں کو ریسیکیو کرنے۔ [69]
15 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر بظاہر سکول کے بچوں کی ایک ویڈیو شئیر کی جو نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ رہے تھے۔ اس کے بعد ایک لڑکے کا انٹرویو شئیر ہوا جو کہہ رہا تھا کہ ہمیں پوسٹرز پھاڑنے کے لیے ایک شخص نے فی پوسٹر 200 روپے دئیے۔ [70]
شاہین صہبائی اور شہباز گل نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی راہنما فرخ حبیب کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ان کی یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ [71]
14 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی کے حامی صحافی شاہین صہبائی نے ٹویٹ کی کہ عمران ریاض کو کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا اور اس پر ان کے وکیل تک نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس پر عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے جواب دیا کہ یہ بلکل جھوٹ ہے اور شاہین صہبائی صرف مشہوری چاہتے ہیں۔ عمران ریاض سے روزانہ سینکڑوں لوگ مل رہے ہیں۔ [72]
13 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی جنید صفدر کی طلاق پر اس کی سابقہ بیوی کے نام سے ایک جعلی انسٹاگرام سکرین شاٹ بنا کر سرکولیٹ کی۔ [73]
11 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ حکومت نے ان کا فارم ھاؤس گرا دیا ہے۔ جب کہ درحقیقت وہ 123 کنال پر محیط پر بہرام ولاز نامی ایک غیر قانونی سوسائٹی تھی جس عوام کو بےوقوف بنا کر پلاٹ بیچ رہی تھی۔ شیر افضل مروت اس زمین کی ملکیت کے کوئی کاغذات پیش نہ کرسکے۔ [74]
پی ٹی آئی کے حامی اینکر شاہین صہبائی نے دعوی کیا کہا پی ٹی آئی راہنما فرخ حبیب کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ان کی یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ [75]
10 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی نے صداقت عباسی کا ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں وہ بظاہر 9 مئی والے دن لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کررہا تھا۔ پھر کچھ لوگوں نے صداقت عباسی کی 9 مئی والے دن کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ لوگوں کو حملوں کے لیے اکسا رہے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دوسری ویڈیو اس نے حال ہی میں بنائی تھی۔
8 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ فلک جاوید اور کنول شاہزیب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس اپلوڈ کیں کہ ہم قرآن پر حلف اٹھاتے ہیں کہ ہمیں عمران خان نے 9 مئی حملوں کا نہیں کہا نہ ہم نے وہ حملے کیے۔ جواب میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز اور وٹس ایپ سکرین شاٹس شئیر کیں جن میں وہ فوج پر حملے کر رہے تھے یا حملوں کے لیے اکسا رہے تھے۔ [77]
7 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی کے حامی دانشور اوریا مقبول نے جان عثمان ڈار کے انٹرویو کی ایک کلپ شئیر کی اور دعوی کیا کہ پیچھے شیشے میں ایک مبہم سی شبیہ میں کوئی فوجی نظر آرہا ہے۔ تاہم لوگوں نے نشاندہی کی کہ اس کے بال فوجیوں جیسے نہیں نہ ہی کلپ میں اس کی وردی نظر آرہی ہے۔ [78]
6 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی کے ایک بڑے اکاؤنٹ نے ٹی ٹی پی کی نشر کردہ ایک پرانی ویڈیو دوبارہ نشر کی جس میںفوج سے بھاگا ہوا ایک سپاہی فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔ [79]
5 اکتوبر 2023
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی نے عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلائے۔ لیکن کچھ صارفین نے عمران خان کے پاسپورٹ کی تصویر شئیر کی جس کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 5 نومبر ہے۔ [80]
1 اکتوبر 2023
پی ٹی آئی کے چند بڑے اکاونٹس بشمول سلمان احمد، سمیع ابراہیم اور سارہ تاثیر نے 'Quora' ویب سائیٹ سے امریکی ریاست میسوی کی ایک گندے سے قید خانے کی تصویر اٹھا کر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کی کہ عمران خان کو یہاں قید رکھا گیا ہے۔ [81]
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر سرکولیٹ کرنی شروع کی کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو ایک سال کی ایکسٹنشن دی گئی ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے متعلق یہ خبریں چلائی گئیں کہ انکو ڈی جی آئی ایس آئی لگایا جارہا ہے۔ یہ دونوں خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ثابت ہوئیں۔ [82]
ستمبر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
30 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے سینیٹر افنان اللہ کے حوالے سے ایک جعلی خط سرکولیٹ کیا۔ [83]
29 ستمبر 2023
پی ٹی آئی کے حامی صحافیوں شاہین صہبائی اور سمیع ابراہیم نے خبر دی کہ نسیم شاہ کو عمران خان کی تصویر کے ساتھ سلفی لینے پر ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالا گیا ہے۔ اس پر پی ٹی آئی نے فوج پر خوب تنقید کی۔ لیکن معروف صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ میری نسیم شاہ سے خود ملاقات ہوئی ہے۔ وہ کافی انجرڈ ہیں اور چند دنوں میں انکی سرجری ہے۔ [84]
27 ستمبر 2023
باجوڑ میں ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل کو کارسرکار میں مداخلت پر ڈپٹی کمشنر نے گرفتار کروا لیا۔ جس پر اس سکول کے ٹیچرز نے طلباء کی مدد سے سڑک کر بند کروا دیا۔ اتنے میں وہاں ایف سی کی گاڑی آئی تو اس کو روک دیا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ جس پر انہوں نے ہوائی فائرنگ کر کے ہجوم کو منتشر کیا۔ اس پر پی ٹی آئی نے پراپیگینڈا کیا کہ ایف سی نے بچوں پر فائرنگ کر دی ہے۔ [85]
25 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر خبریں چلائیں کہ چین سی پیک پروجیکٹ پر مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ [86]
24 ستمبر 2023
شہباز گل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس والے ایک گھر کے اندر سے ایک خاتون کو مارپیٹ کر گھسیٹ رہے تھے۔ اس نے ویڈیو کو 9 مئی کے بعد ہونے والی گرفتاریوں سے جوڑ کر آئی جی پنجاب کی تصویر ساتھ لگائی۔ جس کو پی ٹی آئی کارکنوں بہت بڑا ظلم قرار دیا۔
تاہم بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو 5 اپریل 2021ء کی ہے جب پی ٹی آئی کی اپنی حکومت تھی۔ شہباز گل پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔ [87]
پی ٹی آئی نے ایک 4 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ محمد بن سلمان عمران خان سے ناراض نہیں ہے۔ [88]
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ خالد جمیل نامی صحافی کو اغواء کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کو پولیس اور ایف آئی اے نے ملکر انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ [89]
19 ستمبر 2023
پی ٹی آئی کے کچھ اکاؤنٹس نے دعوی کی نواز شریف اور مریم نواز توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو گاڑیاں لگے گئی۔ ایک صارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ دونوں بی ایم ڈبلیوں گاڑیاں عمران خان کے زیر استعمال رہیں۔ جن میں سے ایک وہ اپنے ساتھ زمان پارک لے گئے تھے۔ [90]
17 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے دی انٹرسپٹ نامی بدنام امریکی جریدے میں مبینہ طور پر ایک اور سٹوری پلانٹ کی کہ پاکستان یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ دے رہا ہے۔ تاہم کئی ذرائع نے اس سٹوری کو من گھڑت قرار دیا۔ [91]
11 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ ارشد شریف کی بیوہ سُمیہ ارشد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ خبر جھوٹی نکلی۔ [92]
8 ستمبر 2023
میاں شوکت لالیکا گاڑی کے حادثے میں جانبحق ہوئے تو پی ٹی آئی پروپیگنڈہ کیا کہ وہ اپنی گرفتار کے ڈر سے بھاگ رہے تھے تو جلدی میں حادثہ پیش آیا۔ جب کہ سچائی یہ سامنے آئی کہ موٹر موے پر انکا ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔ [93]
5 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے 2019ء کی ایک خبر دوبارہ شئیر کی جو ایک فوجی افسر کے کرپشن کی تھی۔ جب کہ مذکورہ افسر کو سزا بھی ہوچکی ہے۔ [94]
4 ستمبر 2023
پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی راہنما کے گھر سے 97 ارب روپے برآمد ہونے کا انکشاف کیا۔ لیکن یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور تصویر میں میکسیکو کے ایک ڈرگ لارڈ کے گھر سے برآمد ہونے والے پیسوں کی استعمال کی گئی۔ [95]
اگست[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
30 اگست 2023
تحریک انصاف کے امریکہ میں مقیم ایکٹیوسٹس نے ایک وڈیو شئیر کی کہ عوام باہر نکل کر عمران خان کے حق میں پاک فوج کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔ جب کہ وہ ویڈیو شیعہ کمیونٹی کیطرف سے اپنے جامعہ اسکردو کے صدر کیخلاف کاٹی گئی FIR کیخلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرہ تھا۔ [96]
28 اگست 2023
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ پاکستان نے سی پیک میں چین کیساتھ درامدی کوئلے اور درمدی فیول پہ چلائے جانے والے پاور پلانٹوں کے بدترین معاہدے کئے ہیں۔ لیکن کچھ صارفین نے معاہدوں کی تفصیلات شائع کیں کہ مذکورہ دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔ [97]
25 اگست 2023
لطیف کھوسہ سمیت پی ٹی آئی کے گنجائش سے زائد وکلاء لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ پھنس گئی۔ ان کو کچھ دیر بعد نکال لیا گیا لیکن باہر آکر انہوں نے اس کو بھی قتل کی سازش قرار دے کر نعرے مارے اور سوشل میڈیا ٹرینڈ بھی چلایا۔ [98]
پی ٹی آئی نے مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کی فیک کنوریشن سرکولیٹ کی۔ [99]
22 اگست 2023
پاک فوج نے بٹگرام میں چئیرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کیا۔ [100] پی ٹی آئی نے پروپگینڈا کہ ریسکیو آپریشن دراصل ایک مقامی نوجوان نے چارپائی تاروں پر باندھ کر مکمل کیا۔ لیکن تصاویر اور ریسکیو ہونے والے افراد کے انٹرویوز نے پی ٹی آئی کا دعوی جھوٹا ثابت کر دیا۔ [101] [102] [103]
21 اگست 2023
حریم شاہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی کہ شہباز شریف لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ تاہم صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانی ہے ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے۔ ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے۔ [104]
17 اگست 2023
پی ٹی آئی نے ارسلان نسیم نامی ایک لڑکے کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا پولیس نے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔ بعد میں اسکی تصویر اور برتھ سرٹیفیکیٹ بھی سامنے آیا۔ اس کی عمر 20 سال نکلی۔ اس لڑکے نے اپنا 13 سال کا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوایا ہوا تھا اور اس لڑکے کا وکیل انتظار حسین پنجوتھہ تھا۔ یہ لڑکا عسکری ٹاور حملے میں شامل تھا اور شناخت پریڈ کیلئے جیل میں قید تھا۔ [105]
13 اگست 2023
معید پیرزادہ نے انگلش اور اردو سب ٹائٹل میں مریم نواز کے سیکرٹری کو جج دلاور بنا کر ٹویٹ کی۔ جب پتہ چلا کہ یہ جج دلاور نہیں ہیں تومعافی مانگے بغیر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [106]
شہباز گل نے ایک ویڈیو شئیر کر کے کہا محب وطن پاکستانیوں پر یہ ظلم نامنظور۔ صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو سال پرانی ہے اور یہ لڑکا دفعہ 144کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔ روکنے کی بجائے پولیس والوں کو گالیاں نکال رہا تھا۔ [107]
11 اگست 2023
پی ٹی آئی نے علی محمد خان کی جیل کی تصویر کو ایڈیٹ کر کے اس پر عمران خان کا سر لگا دیا ہے۔ جس میں وہ قرآن پڑھ رہے ہیں۔ اس کو خوب وائرل کیا گیا۔ [108]
6 اگست 2023
شاندانہ گلزار 23 فروری 2022 کی جیل بھرو تحریک جس کو پرویز خٹک اور اسد قیصر لیڈ کررہے تھے اُسکی وڈیوز شئیر کر کے اٹک جیل سے جوڑا۔ اس کو پی ٹی آئی نے خوب وائرل کیا۔ [109]
5 اگست 2023
پی ٹی آئی اکاونٹس نے پشاور میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نکلنے والی ایک ریلی کی ویڈیو شئیر کی۔ لیکن لوگوں نے نشاندہی کی کہ ویڈیو میں لوگوں نے گرم چادریں، کوٹ اور سویٹر پہنے ہوئے ہیں۔ جس کا مطلب ہے یہ سردیوں کی ویڈیو ہے اور پرانی ہے۔ [110]
3 اگست 2023
معید پیرزادہ سمیت کئی پی ٹی آئی بڑے اکاؤنٹس نے اچانک سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ انڈین آرمی پاکستان پر حملہ کرنے والی ہے اور پاک فوج اسکا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ [111]
2 اگست 2023
پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے جسٹس دلاؤر کے مبینہ فیس بک اکاؤنٹ کی ویڈیو سرکولیٹ کرنے شروع کی جس میں عمران خان کے خلاف پوسٹس تھیں۔ تاہم صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو فیک ہے اور پوسٹس پر نظر آنے والی تاریخوں سے بعض ہندسے غائب ہیں۔ بعد میں ایف آئی اے نے بھی تصدیق کی کہ تمام سکرین شاٹس اور ویڈیوز فیک تھیں۔ [112]
1 اگست 2023
باجوڑ کے میں سانحے کے بعد پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم اکاؤنٹس نے ایک وڈیو سرکولیٹ کرنی شروع کی جس میں کچھ لوگ چند ایف سی جوانوں کو مسجد سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔ اس حوالے سے حقائق کے لیے ریفرنس ملاحظہ کیجیے۔ [113]
جولائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
20 جولائی 2023
انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے بتایا کہ انور مقصود کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں،اور اُن کی طرف سے منسوب آرمی مخالف اور PTI کے حق میں پوسٹس سے اُن کا کوئی تعلق نہیں۔ [114]
9 جولائی 2023
پی ٹی آئی کے حامی اینکر اور صحافی خاور گھمن نے ٹویٹ کی کہ ملک ریاض کا پیسہ عمران خان نے نہیں رکھا بلکہ سپریم کورٹ میں جمع کرویا۔ یوں تاثر دینے کی کوشش کی گویا کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ اس پر لوگوں نے نشاندہی کی کہ وہ پیسہ برطانیہ نے پاکستان نے دیا تھا جو عمران خان نے ملک ریاض پر سپریم کورٹ کے جرمانے میں ایڈجسٹ کر دیا۔ [115]
8 جولائی 2023
پی ٹی آئی کے حامی صحافی ہارون رشید نے دعوی کیا کہ عمران خان نے اپنے دور میں 21 یونیورسٹیاں بنائیں۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر نام پوچھے تو وہ ان کی فہرست جاری نہ کر سکے۔ [116]
6 جولائی 2023
پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کا جعلی خط سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کیا جس میں اپنی خودکشی کی وجہ ملکی حالات بتائے۔ [117]
5 جولائی 2023
عمران خان اور پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ 9 مئی حملوں میں گرفتار خواتین کو جیلوں میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فوزیہ وقار نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔ جس میں ان کو گرفتار خواتین نے بتایا کہ پولیس کا رویہ بہت اچھا ہے اور ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ [118]
1 جولائی 2023
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک سال پرانی ویڈیو شئیر کی اور دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے لوئر کوہستان میں ریلی نکالی ہے۔ [119]
مئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
19 مئی 2023
پی ٹی آئی نے ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کی جو کچھ باوردی لوگوں کے سامنے کھڑی تھی۔ لیکن ایک غیر ملکی چینل سمیت کئی لوگوں نے نشاندہی کی کہ یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی چینل سے پی ٹی آئی کی دو ویڈیوز بھی ایکسپوز کیں کہ یہ پاکستان کی نہیں ہیں۔ [120]
اسی تاریخ کے پی ٹی آئی کے حامی صحافی شاہین صہبائی نے ایک ویڈیو شیئر کی کہ سیکیورٹی فورسز پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کر رہی ہیں۔ وہ ویڈیو 2009ء سوات آپریشن کی ثابت ہوئی۔ لوگوں کی نشاندہی پر اس نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ [121]
18 مئی 2023
عادل راجا نے نئے کور کمانڈر لاہو کے تعئناتی کے حوالے سے جھوٹی خبر ٹویٹ کی۔ جس کو پی ٹی آئی نے سرکولیٹ کیا۔ [122]
17 مئی 2023
عمران خان نے ایک سروے دیکھایا کہ اور کہا کہ 70٪ عوام میرے ساتھ ہیں۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے انکشاف کیا کہ جس ادارے کا یہ انٹرویو ہے یہ ایک ریٹائرڈ ایس پی کا ہے جس کی فالونگ سو سے بھی کم ہے۔ [123]
29 مئی 2023
عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی کہ ان کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور نہ چھوڑنے پر ان کے ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ جس پر کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جو وڈیو آپ نے شئیر کی ہے یہ نوشہرہ میں آئل ڈپو میں آگ لگنے کے موقع پر بنائی گئی ہے۔ [124]
9 مئی 2023
مبشر زیدی سمیت کئی پی ٹی آئی کے حامی اکاؤنٹس نے پروپیگینڈہ کیا کہ عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ جب کہ سچ یہ تھا کہ اس کو ملک ریاض کو 190 ملین پاؤنڈ بخشنے پر گرفتار کیا گیا۔ [125]
اپریل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
24 اپریل 2023
کبل سوات تھانے میں رکھا بارودی مواد پھٹ گیا۔ یہ ایک حادثہ تھا جس پر پی ٹی آئی نے دہشتگردی کا پروپگینڈا کیا اور فوج پر تنقید کرتے ہوئے اس کو کسی طرح سیاسی رخ دینے کی بھی کوشش کی۔ [126] [127]
22 اپریل 2023
ایک ٹریفک حادثے کے حوالے سے پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا کہ ایک میجر نے جو ایک فوجی گاڑی چلا رہا تھا بچوں کو کچل ڈالا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ گاڑی فوجی نہیں تھی۔ اس کو دو نچلے رینک کے فوجی چلا رہے جن کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔ [128]
21 اپریل 2023
پی ٹی آئی نے ایک شخص کا ویڈیو پیغام سرکولیٹ کیا جس نے الزام لگایا کہ مجھے سیکیورٹی اداروں نے پکڑ کر پیشاب پلایا۔ بعد میں وہ شخص جھوٹا ثابت ہوا۔ [129]
2 اپریل 2022
پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبر عادل راجا نے ٹویٹ کی کہ بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب شہید ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹرز خراب ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں کو نہیں منتقل کیا جا رہا۔ اس پر فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر کافی لے دے ہوئی۔
سچ یہ ہے کہ جنرل سرفراز کی شہادت کے بعد بلوچستان میں رات کے وقت ہیلی کاپٹرز کی پروازیں بند کی گئی ہیں اور شہداء کی لاشیں اسی وقت پنجگور پہنچا دی گئی تھیں جہاں سے صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنے آبائی گھروں کو روانہ کر دی گئیں۔
1 اپریل 2022
پی ٹی آئی کا ایک بڑے حامی اینکر اور تجزیہ کار خاور گھمن نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس کے ساتھ لکھا کہ تمام انڈسٹری قبرستان بن رہی ہے۔ اس کو قاسم سوری سمیت کئی پی ٹی آئی راہنماؤوں نے ٹویٹ کیا۔
لیکن چیک کیا گیا تو وہ ویڈیو 2017ء کی تھی۔ لیکن پی ٹی آئی نے اس کو تازہ ویڈیو کے طور پر سرکولیٹ کرنا شروع کیا۔
مارچ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
21 مارچ 2023
عمران ریاض 3 سال قبل کرونا کے باعث ملتوی ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی سکرین شاٹ شئیر کر کے دعوی کیا کہ یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔ [130]
20 مارچ 2023
عمران ریاض اور سلمان درانی نے 2019 میں ملتان میں دکانوں میں ڈاکہ ڈالنے والی خواتین کی گرفتاری ویڈیوز وائرل کر کے ان کو پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس ظاہر کیا۔ [131]
8 مارچ 2023
عمران ریاض نے عمران خان حکومت کی 2019 کے احتجاج پر تشدد کی تصاویر شئیر کر کے پروییگنڈا کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ [132]
31 مارچ 2022
پی ٹی آئی کے حامی اینکر اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے خبر ٹویٹ کی کہ 'پاکستان کا پہلا جہاز اسرائیل کی بندرگاہ پر اترا گیا۔' جس کے بعد پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر حکومت اور فوج کو گالیاں دینی شروع کر دیں۔
جس کے بعد لوگوں نے نشاندہی کی کہ جس آرٹیکل کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس میں کسی بحری جہاز کا ذکر نہیں۔ دوسری بات یہ عمران خان کے دور کا واقعہ ہے جنہوں نے پاکستانی نژاد شہری فیصل کو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کا اجازت نامہ جاری کیا۔
24 مارچ 2022
پی ٹی آئی کے حامی اینکر اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے مینار پاکستان کی ایک پرانی تصویر لگا کر جھوٹی خبر چلائی کہ وہاں عمران خان کا جلسہ روکنے کے لیے پانی بھرا گیا ہے۔
20 مارچ 2022
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنیس کا یہ بندہ ہمارے کارکنوں کو اشتعال دلا رہا ہے۔ رپلائیز میں بہت سے لوگوں نے نشاندہی کی کہ یہ آپ کی پارٹی کا کونسلر ہے تو ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور معذرت تک نہیں کی۔ تاہم اس وقت تک ٹویٹ کو تقریباً 45 ہزار لوگ دیکھ چکے تھے۔
10 مارچ 2022
پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ٹیگ کر کے ایک تصویر شئیر کرنی شروع کی۔ جس میں کچھ لوگ الٹے لیٹے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ پشت پر بندے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی کا دعوی تھا کہ یہ پی ٹی آئی کارکن ہیں اور پولیس ان کے ساتھ یہ ظلم کر رہی ہے۔
تاہم راولپنڈی پولیس نے انہی لوگوں کی مزید تصویر ٹویٹ کر کے بتایا کہ یہ پرانی تصویر ہے اور یہ قبضہ گروپ کے لوگ ہیں جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ تھا اور پولیس نے ان کو گرفتار کیا تھا تب یہ تصاویر لی گئی تھیں۔
7 مارچ 2022
ظل شاہ کی موت کی اطلاع پر عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی نے فوری طور پر اس کے قتل کا الزام پولیس پر لگایا اور اس کو اسپتال چھوڑ کا جانے والی کالی ویگو کو ایجنسیوں کی گاڑی قرار دے کر فوج کو گالیاں دی گئیں۔
آخر 10 مارچ کو ظل شاہ کی لاش چھوڑ کر بھاگنے والے پکڑے گئے تو وہ گاڑی اور بندے دونوں پی ٹی آئی کے ثابت ہوئے۔ جنہوں اعتراف کیا کہ ان کی موت حادثے میں ہوئی تھی۔ 12 مارچ کو یاسمین راشد نے اعتراف کیا کہ ان کو پہلے دن سے پتہ تھا کہ لاش چھوڑ کر بھاگنے والی گاڑی اور بندے ان کے اپنی پارٹی کے تھے۔
2022ء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نومبر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
5 نومبر 2022
اعظم سواتی نے روتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کی جس میں دعوی کیا کہ انٹلی جنس ایجنسیوں نے ان کی اور انکی اہلیہ کی خلوت کی ویڈیو بنا کر اسکی بیٹی کو بھیجی ہے۔ لیکن جب تحقیقات ہوئیں تو اعظم سواتی کا یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔ [133]
اگست[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
2 اگست 2022
بلوچستان میں ریسکیو آپریشن میں مصروف جنرل سرفراز کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ 6 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔ میجر عادل راجہ نے اس پر ٹویٹ کی کہ دراصل وہ رجیم چینج کے خلاف تھے اور انکے آرمی چیف بننے کا امکان تھا۔ اس پر فوج کی سازش قرار دے کر پی ٹی آئی نے پاک فوج کی خوب ٹرولنگ کی۔ بعد میں اس نے اپنی ٹویٹس خود ہی ڈیلیٹ کر دیں اور ٹویٹ کی کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ یہ بھی کنفرم ہوا کہ جنرل سرفراز سینیارٹی لسٹ میں بارہویں نمبر پر تھے اور آرمی چیف بننے کی دوڑ میں ہیں تھے۔ [134]
اپریل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شہباز گل اور فرخ حبیب سمیت کئی پی ٹی آئی راہنماؤں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی قومی خزانے میں 22 ارب ڈالر چھوڑ کر گئی تھی۔ جب کہ سچ یہ ہے کہ جب وقت پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی اس وقت قومی خزانے میں 11.3 ارب ڈالر تھے۔ اس میں بھی 9 ارب ڈالر دوست ممالک نے صرف پارک کیے ہوئے تھے۔ جس میں چائنہ اور متحدہ ارب امارات کے 6 ارب ڈالر سعودی عرب 3 ارب ڈالر تھے۔ [135] [136]
مارچ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
7 مارچ 2022
پی ٹی آئی نے پہلی بار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج کو 'نیوٹرل' کہہ کر ٹرولنگ شروع کر دی۔
پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس نے دعوی کیا کہ یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔ [137]
5 مارچ 2022
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے حکومت کو مکمل حمایت حاصل ہے۔ تاہم انکا یہ دعوی جھوٹ ثابت ہوا۔ [138]
3 مارچ 2022
اپوزیشن کا راستہ روکنے کے لیے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑنے کے لیے پٹرول کی قیمت دس روپے کم کی لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب واویلا کیا کہ یہ ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا ہے۔ [139]
2 مارچ 2022
پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ سندھ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکی حمایت میں نکلی ہے۔ لیکن جلسے کور کرنے والے اینکرز نے سوال کیا تو لوگوں نے بتایا کہ ان کو پیسے دے کر لایا گیا ہے۔ [140]
2018ء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
9 ستمبر 2018
پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ عمران خان کی اپیل پر پاکستانی نژاد ارب پتی بزنسمین شاہد خان نے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر چندہ دینے کا اعلان کیا۔ لیکن یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور شاہد خان نے خود بھی اسکی تردید کی۔ [141]
حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- ↑ جنرل ندیم انجم کا بیٹا گاڑی کی ٹکر
- ↑ احمد نورانی پولیس افسر کی تصاویر
- ↑ سینیٹر مشتاق کی پولیس سے بدتمیزی
- ↑ کرغیستان پر پی ٹی آئی پروپیگنڈا اور اصلیت
- ↑ کرغیستان پر انڈین تصاویر
- ↑ کرغیستان ایشو پر انڈیا
- ↑ رائے ثاقب کھرل بچیوں کا ریپ
- ↑ چیف جسٹس بلوچستان مسنگ پرسنز
- ↑ فارم 42 کا پروپیگنڈا
- ↑ آئی ایم ایف جنگ زدہ ممالک کی فہرست
- ↑ پاکستان کو جنگ زدہ قرار دینا آئی ایم ایف
- ↑ مشعال یوسفزئی گاڑی نادیہ صبوحی
- ↑ امریکہ کو دو اڈے
- ↑ غیر ملکی سفیر کی دھمکی جھوٹ
- ↑ حامد میر جلیل آفریدی امریکہ سے شکایت
- ↑ میٹرو کی جھوٹی ویڈیو
- ↑ اے ایس ایف اہلکار کی پرانی ویڈیو
- ↑ پنجاب پولیس اہلکار وردی کو آگ
- ↑ ٹی ایل پی پولیس 2021ء ویڈیو پروپیگنڈا
- ↑ عمران خان کے جیل اخراجات اور ملاقاتیں
- ↑ افغان فوجی گرنے کی ویڈیو
- ↑ سلمان درانی بھارت 51 بلٹ ٹرینیں
- ↑ قاضی فائز عیسی قادیانیوں کا قرآن
- ↑ قاضی فائز عیسی کے فیصلے کی تفصیل
- ↑ پی پی 3 میں جیتی سیٹ
- ↑ تیمور جھگڑا پر فائرنگ کا جھوٹ
- ↑ جاوید اختر لنڈ کی جیت کی جھوٹی خبر
- ↑ وسیم قادر کے گھر پر حملے کی جھوٹی ویڈیوز
- ↑ زلفی بخاری کی جعلی ویڈیو
- ↑ عمران خان سے ملاقات کی جھوٹی خبر
- ↑ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے پروپیگنڈا
- ↑ ڈی پی او کے حوالے سے جھوٹ
- ↑ سائرہ بانو فوج مانیٹرنگ ویڈیو
- ↑ اصل آزاد امیدوار
- ↑ صوبائی اصل آزاد امیدوار
- ↑ جنرل ساحر شمشاد سے عمران خان کی ملاقات
- ↑ جنرل ساحر شمشاد عمران خان ملاقات
- ↑ صابر شاکر کی فیک ویڈیو دھاندلی
- ↑ گل ظفر کا ٹکٹ ریحان زیب کا
- ↑ جسٹس قاضی فائز عیسی میڈیا پر پابندی
- ↑ انتخابات کی کوریج پر جھوٹ
- ↑ ایرانی حملے پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا
- ↑ طارق متین عطار طارڑ کی پرانی ویڈیو
- ↑ مفتاح اسعمیل کے حوالے سے جھوٹی خبر
- ↑ بلال ورک پر تشدد کی جھوٹی خبر
- ↑ فائز عیسی کے خلاف پی ٹی آئی منظم پروپیگنڈہ
- ↑ حنیف عباسی کی گرفتاری کی ویڈیو پر
- ↑ مونس الہی کی والدہ سے کاغذات چھیننے کا ڈرامہ
- ↑ جاوید ھاشمی سے جھوٹا بیان منسوب
- ↑ ہندوستانی ڈانسر خواجہ آصف کی فیملی
- ↑ دی انٹرسپٹ کا لیک ڈاکومنٹ کا بیان
- ↑ ملکو سنگر کے حوالے سے جھوٹ
- ↑ اسرائیل دو قومی حل پر تنقید
- ↑ رکی پونٹنگ سے جھوٹا بیان منسوب
- ↑ میانولی حملے پر پروپیگنڈہ
- ↑ نادرا گاڑی کا پروپیگنڈہ
- ↑ نادرہ گاڑی کے بارے میں پروپیگنڈہ
- ↑ آرمی چیف کے دورہ چین پر جھوٹ
- ↑ عمران خان کو سلو پوائزن
- ↑ لمز پر چھاپہ کی فیک ویڈیو
- ↑ عمران خان کو سلو پوائزن
- ↑ جنگ بندی قرار داد میں ووٹ
- ↑ لیفٹیننٹ حبیب کی خودکشی پر پروپیگنڈہ
- ↑ کاشف عباسی ارشد شریف
- ↑ منصور علی خان کا انکشاف کاشف عباسی
- ↑ یوٹیوبر رنگے ہاتھوں گرفتار
- ↑ سمگلر کی 6 سال پرانی ویڈیو
- ↑ ابابیل میزائل تجربہ
- ↑ کراچی میں آڑھتیوں کا حملہ
- ↑ نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کا ڈرامہ
- ↑ شاہین صہبائی کی فرخ حبیب کے حوال سے جھوٹی خبر
- ↑ شاہین صہبائی کی عمران ریاض سے متعلق جھوٹی خبر
- ↑ جنید صفدر کی بیوی فیک سکرین شاٹ
- ↑ شیر افضل مروت کی غیر قانونی سوسائٹی
- ↑ فرخ حبیب کے قتل کی جھوٹی افواہ
- ↑ صداقت عباسی کی ویڈیو
- ↑ پی ٹی آئی راہنماؤں کے 9 مئی حملوں کے حوالے سے حلف
- ↑ عثمان ڈار کے انٹرویو پر اوریا مقبول جان کا دعوی
- ↑ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کی پروپگینڈا ویڈیو شئیر کی
- ↑ عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے پروپیگنڈا
- ↑ عمران خان کی قید خانے کی جعلی تصویر
- ↑ آرمی جنرلز کی ایکسٹینشز سے متعلق جھوٹی خبر
- ↑ افنان اللہ کے حوالے سے جعلی لیٹر
- ↑ نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے مشبر لقمان کا وی لاگ
- ↑ باجوڑ ایف سی کی فائرنگ کا واقعہ
- ↑ سی پیک کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پروپگینڈا
- ↑ شہباز گل کا جھوٹ
- ↑ محمد بن سلمان کی پرانی ویڈیو
- ↑ خالد جمیل کی گرفتار پر پروپیگنڈہ
- ↑ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں
- ↑ پاکستان یوکرین کو اسلحہ
- ↑ ارشد شریف کی بیوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- ↑ شوکت لالیکا پر پروپیگنڈہ
- ↑ فوجی افسر کرپشن پرانی خبر
- ↑ 97 ارب روپے کا جھوٹ
- ↑ شیعہ کمیونٹی کے احتجاج پر پروپیگنڈہ
- ↑ سی پیک میں بجلی پیدواری منصوبوں پر تنقید
- ↑ لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گیا
- ↑ مریم نواز اور رانا ثناءاللہ فیک آڈیو
- ↑ بٹگرام ریسکیو آپریشن
- ↑ بٹگرام ریسکیو آپریشن
- ↑ صاحب خان کی چارپائی
- ↑ بٹگرام پی ٹی آئی ٹرولنگ
- ↑ حریم شاہ شہباز شریف کی پرانی ویڈیو
- ↑ ارسلان نسیم 20 سال کا نوجوان
- ↑ معید پیرزادہ کی جسٹس دلاؤر پر جھوٹی ٹویٹ
- ↑ شہباز گل پرانی ویڈیو پر پروپیگنڈہ
- ↑ علی محمد خان کی ایڈٹ کردہ تصویر
- ↑ شاندانہ گلزار نے پرانی وڈیو شئیر کی
- ↑ سردیوں کی وڈیو
- ↑ انڈین حملے کا واویلا
- ↑ جسٹس دلاؤر کے اکاؤنٹ کی فیک ویڈیو
- ↑ باجوڑ سانحہ اور مسجد میں ایف سی اہلکار
- ↑ انور مقصود کا فیک اکاؤنٹ
- ↑ خاور گھمن کی ملک ریاض کے حوالے سے ٹویٹ
- ↑ عمران خان نے 21 یونیورسٹیاں بنائیں
- ↑ جہانگیر ترین کے بھائی کا جعلی خط
- ↑ پی ٹی آئی خواتین پر جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام
- ↑ لوئر کوہستان کی پرانی ریلی کی ویڈیو
- ↑ اے آئی سے تیار کردہ خاتون کی تصویر
- ↑ شاہین صہبائی نے سوات کی پرانی ویڈیو شئیر کی
- ↑ کور کمانڈر لاہور کی تعئناتی کے حوالے سے
- ↑ عمران خان کا بوگس سروے
- ↑ عمران خان کی جھوٹی ٹویٹ
- ↑ مبشر زیدی کا پروپیگنڈہ
- ↑ کبل سوات تھانے میں بارودی مواد کا دھماکہ
- ↑ کبل دھماکے کے بارے میں مزید
- ↑ بچوں کے ساتھ ٹریفک حادثے پر
- ↑ پیشاب پلانے کا جھوٹ
- ↑ یوم پاکستان کی پریڈ پر عمران ریاض کا جھوٹ
- ↑ عمران ریاض ڈکیت خواتین کی پرانی ویڈیوز
- ↑ عمران ریاض تشدد کی پرانی تصاویر
- ↑ اعظم سواتی کی لیک ویڈیو
- ↑ میجر عادل راجہ کی منافقت
- ↑ قومی خزانے میں 22 ارب ڈالر کی حقیقت
- ↑ دوست ممالک کی پارک کی رقم
- ↑ روس یوکرین جنگ میں ثالثی
- ↑ اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ
- ↑ شہباز گل پٹرول کی قیمتیں کم کرنے پر
- ↑ پانچ سو اور ہزار روپے پر لوگوں کو جلسہ
- ↑ شاہد خان 1 ارب ڈالر چندہ کی خبر