TopicLogs.com
🌐 اردو
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں — #121 —

کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال

ShahidLogs لاگ تخلیق کار: ShahidLogs
پیلٹ گنز کو "نان-لیتل ویپن" یعنی غیر مہلک ہتھیار کے طور پر متعارف کرایا گیا، لیکن ان کے نتائج انتہائی سنگین ثابت ہوئے۔ یہ گنز سینکڑوں دھاتی چھروں کو ایک ساتھ فائر کرتی ہیں، جو آنکھوں اور چہرے پر شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انڈین فورسز نے کشمیریوں کے خلاف اسکا بےدریغ استعمال کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اِن مظاہروں میں اب تک کم از کم 2 ہزار 400 لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں 600 سے زائد پیلٹ چھروں کا شکار بنے، اور 210 افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ کم از کم تین افراد، اِن پیلٹ گنز کی وجہ سے مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، جن میں 14 سالہ انشا ملک میں بھی شامل ہے، جبکہ 23 لوگ اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوئے۔

تصاویر

ڈی ڈبلیو نیوز
واپس موضوع ہوم