TopicLogs.com
🌐 اردو

رہنمائی

اس صفحے پر TopicLogs.com کے استعمال، موضوعات، لاگز، انعامات اور عمومی اصول سے متعلق اہم رہنمائی موجود ہے۔


یہ صفحہ شاہد لاگز کے استعمال کی جامع رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہاں درج اصول پلیٹ فارم کو صاف، مفید اور قابلِ اعتماد رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

1) تعارف

شاہد لاگز ایک پلیٹ فارم ہے جہاں آپ مختلف موضوعات (Topics) پر معلوماتی، تحقیقی یا شواہد پر مبنی لاگز (Logs) شامل کرتے ہیں۔ منظوری کے بعد یہ مواد عوامی طور پر نظر آتا ہے، تاکہ دوسرے لوگ بھی مستند معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

2) اکاؤنٹ بنانا اور لاگ اِن

  1. اوپر مینو سے اکاؤنٹ بنائیں پر جائیں اور بنیادی معلومات درج کریں، یا Google کے ذریعے سائن اِن کریں (اگر آپشن فعال ہو).
  2. لاگ اِن ہونے کے بعد آپ نیا موضوع بنا سکتے ہیں، لاگز شامل کر سکتے ہیں، والٹ دیکھ سکتے ہیں اور نوٹیفکیشنز حاصل کرتے ہیں۔

3) موضوعات (Topics)

  1. تمام موضوعات سے کسی بھی موضوع کا صفحہ کھولیں، وہاں اس موضوع سے متعلق تمام منظور شدہ لاگز نظر آئیں گے۔
  2. نیا موضوع بنانے کیلئے اوپر "+" آئیکن یا نیا موضوع بٹن استعمال کریں۔ واضح اور مخصوص عنوان، مختصر خلاصہ اور بنیادی تفصیل دیں۔
  3. موضوع کے صفحے پر ہدایات (اگر دستیاب ہوں) لاگ لکھتے وقت معیار اور فوکس واضح کرتی ہیں، انہیں غور سے پڑھیں۔
  4. کوشش کریں کہ جو چیز پہلے سے موجود موضوع میں آ سکتی ہو اس کیلئے نیا موضوع نہ بنائیں بلکہ اسی موجودہ Topic میں لاگ شامل کریں۔

4) لاگز (Logs) شامل کرنا

  1. موضوع کے اندر لاگ شامل کریں پر کلک کریں، عنوان، متن اور (اگر چاہیں) تصویری/میڈیا شواہد اپلوڈ کریں۔
  2. لاگ پہلے Pending حالت میں جاتا ہے؛ منظوری کے بعد عوامی ہوتا ہے۔
  3. اختصار، حوالہ جات، اور واضح زبان کا خیال رکھیں۔ غیر مصدقہ دعوؤں، افواہوں اور ذاتی حملوں سے گریز کریں۔
  4. اگر آپ پہلے سے موجود لاگ میں معمولی سی بہتری کرنا چاہتے ہیں تو نیا لاگ بنانے کے بجائے، وہی لاگ ایڈٹ کر کے اپڈیٹ کریں (جہاں یہ آپشن دستیاب ہو)۔ ایک ہی موضوع پر ایک ہی متن/مواد والا لاگ دوبارہ جمع کرانا اجازت نہیں۔

5) تصویریں/میڈیا

  • واضح، متعلقہ اور مناسب سائز کی فائلیں اپلوڈ کریں (بہتر ہے 2–3 MB سے کم)۔
  • جہاں ممکن ہو سورس/کریڈٹ کا ذکر کریں، خاص طور پر اگر تصویر کسی نیوز ایجنسی یا فوٹوگرافر کی ہو۔
  • ایسی تصاویر نہ اپلوڈ کریں جن میں غیر ضروری تشدد، عریانی یا کسی کی بے عزتی ہو، جب تک وہ واضح صحافتی/تحقیقی مقصد کے تحت اور پالیسی کے مطابق نہ ہو۔

6) منظوری (Moderation) کا عمل

  • ایڈمن اور موڈریٹرز رہنما اصول کے مطابق لاگز کا جائزہ لیتے ہیں اور انہیں منظور یا مسترد کرتے ہیں۔
  • رد ہونے پر آپ کو وجہ/مشورہ دیا جا سکتا ہے؛ بہتری کے بعد آپ دوبارہ بہتر لاگ جمع کر سکتے ہیں، لیکن وہ پہلے لاگ کی کاپی نہیں ہونا چاہیے۔
  • اگر کوئی لاگ قواعد کی سنگین خلاف ورزی کرے تو اسے حذف بھی کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

7) فالو اور نوٹیفکیشن

  • موضوع کے صفحے پر فالو بٹن سے آپ اس Topic کی نئی منظوریوں اور اہم تبدیلیوں کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔
  • اپنی نوٹیفکیشنز اوپر گھنٹی آئیکن سے دیکھیں، جہاں آپ کو منظور شدہ لاگز، انعامات، والٹ اپڈیٹس وغیرہ کی معلومات ملتی ہیں۔

8) باؤنٹی/انعام (اگر فعال ہو)

  • کچھ موضوعات پر انعام (Reward) فعال ہو سکتا ہے، جس کی تفصیل موضوع کے صفحے پر ہائی لائٹ ہوتی ہے۔
  • انعام جاری کرنے کا اختیار ایڈمن کے پاس ہوتا ہے اور اصول واضح طور پر بیان کیے جاتے ہیں؛ معیار پر پورا اترنے والے لاگز کو ہی انعام ملتا ہے۔
  • صرف انعام کی خاطر جلدی میں ناقص یا ڈپلیکیٹ مواد جمع نہ کریں، ورنہ وہ رد بھی ہو سکتا ہے اور اکاؤنٹ ریویو کے تحت بھی آ سکتا ہے۔

9) والٹ (Wallet)

  • اپنے والٹ کی صورتحال اوپر والٹ آئیکن سے دیکھیں؛ وہاں بیلنس، انعامات اور لین دین کی تفصیل ملتی ہے۔
  • رقومی ہدایات/پالیسی کے مطابق جمع/نکالنے کے مراحل ایڈمن کے ذریعے پروسیس ہوتے ہیں؛ ہر درخواست کو کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

10) عمومی اصول

  • قابلِ احترام زبان، غیر جانب دارانہ انداز، اور جہاں ممکن ہو ٹھوس حوالہ جات استعمال کریں۔
  • نفرت انگیز، ذاتی حملہ آور، غیرقانونی یا اشتعال انگیز مواد ممنوع ہے۔
  • کاپی رائٹ، پرائیویسی اور مقامی قوانین کا احترام کریں؛ دوسروں کی تحریر/تصویر کو صرف مناسب حوالہ اور اجازت کے ساتھ استعمال کریں۔

11) ڈپلیکیٹ موضوعات اور ڈپلیکیٹ لاگز سے گریز

  • ایک ہی موضوع دو بار نہیں بنایا جائے گا۔
    اگر کسی واقعہ، ملک، تنظیم یا بحث کے بارے میں پہلے سے Topic موجود ہو تو اسی Topic کو استعمال کریں۔ صرف عنوان کے الفاظ بدل کر نیا موضوع بنانا ڈپلیکیٹ سمجھا جائے گا۔
  • نئے Topic کی اجازت تب دی جاتی ہے جب موضوع واقعی الگ ہو، مثلاً: "سری لنکا کی خانہ جنگی — عمومی تعارف" اور "سری لنکا کی خانہ جنگی — 2009 کے بعد کی سیاسی صورتِ حال" دو الگ فوکس ہوں تو الگ Topic ممکن ہے۔
  • ایک ہی Topic پر ایک ہی لاگ دوسری بار نہیں لگایا جائے گا۔
    اگر آپ نے پہلے ہی اسی موضوع پر تقریباً وہی مواد/وہی دلائل اور وہی پیراگراف کے ساتھ ایک لاگ جمع کر دیا ہے تو اسی کو اپڈیٹ کریں؛ کاپی پیسٹ کر کے دوسرا لاگ بنانا قواعد کے خلاف ہے۔
  • معمولی لفظی تبدیلی، ترتیب بدلنے یا چند جملے آگے پیچھے کرنے سے لاگ "نیا" نہیں بن جاتا؛ اگر مجموعی مواد وہی ہو تو اسے ڈپلیکیٹ تصور کیا جائے گا اور مسترد کیا جا سکتا ہے۔
  • موڈریٹرز کو اختیار ہے کہ وہ ڈپلیکیٹ موضوعات کو ضم (merge)، ری ڈائریکٹ یا حذف کر دیں، اور ڈپلیکیٹ لاگز کو مسترد کر دیں تاکہ پلیٹ فارم صاف اور منظم رہے۔

سوالات؟

اگر آپ کو کسی اصول کے بارے میں ابہام ہو، یا سمجھ نہ آ رہا ہو کہ نیا Topic بنانا ہے یا موجودہ میں لاگ شامل کرنا ہے، تو پہلے موجود موضوعات کو اچھی طرح تلاش کریں، پھر بھی مسئلہ ہو تو سپورٹ/ایڈمن سے رابطہ کریں۔