TopicLogs.com
🌐 English
افغانستان کی پاکستان دشمنی — #87 —

وزیراعظم لیاقت علی خان کا قتل

افغانستان سے آنے والے مہاجر سید اکبر بیبرج نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو قتل کیا تھا۔ سولہ اکتوبر1951 کا دن تھا۔ وزیر اعظم پاکستان لیاقت علی خان کو کمپنی باغ راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ کے جلسۂ عام سے خطاب کرنا تھا۔ لیاقت علی خان مائیک پر آئے۔وزیر اعظم نے ابھی ’برادران ملت‘ کے الفاظ ہی ادا کیے تھے کہ پستول کے دو فائر سنائی دیے۔ اگلی صف میں بیٹھے افغان باشندے سید اکبر نے پستول نکال کر وزیر اعظم پر یکے بعد دیگرے دو گولیاں چلائیں۔ پہلی گولی وزیر اعظم کے سینے اور دوسری پیٹ میں لگی۔وزیرِ اعظم گر پڑے۔ انکے اخری الفاظ تھے "خدا پاکستان کی حفاطت کرے!"

Images

Back to topic Home