عمران خان کی خون آشام سیاست

Shahidlogs سے
نظرثانی بتاریخ 08:04، 13 دسمبر 2024ء از Shahidkhan (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

2014 دھرنے میں ہلاکتیں

اسلام آباد میں دھرنے کے دوران تقریباً 7 سے 14 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں مظاہرین اور عام شہری بھی شامل تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے حملوں میں پولیس کے تقریباً 500 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق پولیس کا کم از کم 1 اہلکار شہید ہوا۔

ملتان جلسے کا واقعہ

ملتان جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران گرمی اور بھگدڑ کی وجہ سے متعدد لوگ بےہوش اور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب یہ عمران خان کو بتایا گیا اور پانی اور ایمبولنس کی درخواست کی گئی تو ان نے خاموش ہونے کا حکم دیا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔ بعد میں یہ بھی کہا کہ ان ہلاکتوں کی وجہ سے ہم جشن نہیں منا سکے۔ [1]

فائنل کال

فائنل کال کے نام پر احتجاج میں پی ٹی آئی نے 2 پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر اور 3 رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا کر انکو شہید کردیا۔ سینکڑوں اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز سمیت 170 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کو گولیاں لگیں اور 25 شدید زخمی ہوئے۔ [2]

پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ جوابی آپریشن میں ان کے سینکڑوں لوگ ہلاک ہوگئے۔ بعد میں دعوی کیا کہ 12 لوگ ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد 2 لوگوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا جس میں سے ایک بشری بی بی کی گاڑی کے نیچے آکر کچلا گیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]