عمران خان کی حکومت پر تنقید

Shahidlogs سے

معاشی تباہی

ٹائم میگزین نے اپنے ایک آرٹیکل میں پاکستانی کی معاشی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا۔ [1]

عمران خان کی حکومت نے 52 ارب ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ لیا۔ [2] روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی اور ڈالر 187 تک پہنچا۔ جس کی وجہ سے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ [3]

شوکت ترین نے اعتراف کیا کہ قیام پاکستان کے بعد سے آج تک جتنا قرضہ پاکستان نے لیا اس کا 76٪ پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔ [4]

عمران خان کے دور میں ہونے والی اس معاشی تباہی کا ذمہ دار آئی ایم ایف معاہدے کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس معاہدے میں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے کیا کہ ڈالر کو مارکیٹ پر آزاد چھوڑا جائیگا، نیز پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی نہیں دی جائیگی۔

عمران خان پاکستان کی تاریخ کا واحد حکمران مانا جاتا ہے جس نے فلسطین سے بھی امداد لی۔ حتی کہ ایدھی فاؤنڈیشن سے بھی مدد لی۔ [5]

عمران خان کے دور میں سٹیل مل بند رہی۔ جب کہ پی آئی اے اور ریلوے کے خسارے میں اضافہ ہوا۔ عمران خان نے اپنی حکومت میں بھرپور کوشش کی تھی ریلوے کی نجکاری کرنے کی۔ [6] غلام سرور نے پی ٹی آئی پائلٹوں کی ڈگریاں جعلی قرار دیں جس سے بہت سے ملکوں نے پی آئی اے کو بین کیا۔ [7] عمران خان کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں 56٪ اضافہ ہوا۔ [8]

سٹیٹ بینک کو قانون سازی کے ذریعے ریاست کی گرفت سے آزاد کیا جس کا نقصان ہوا۔

عمران خان نے اور پی ٹی آئی راہنماؤوں نے بارہا یہ اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔ نیز موجودہ مہنگائی آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہے جو مزید بڑھے گی۔ [9]

عمران خان کا احساس پروگرام قوم کو بےنظیر انکم سپورٹ کی طرح قوم کو بھکاری بنانے کا پروگرام تھا جس میں دولت پیدا نہیں کی جاتی بلکہ لوگوں کو کھانا دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سارا کچھ سلالی ٹرسٹ دے رہا تھا جس کا کریڈٹ عمران خان لیتا رہا۔

عمران خان نے معیشت کو امپورٹ پر رکھا جس کا بےپناہ نقصان ہوا اور ملک سے ڈالرز ختم ہوگئے۔ عمران خان کے دور میں ریکارڈ 82 ارب ڈالر کی امپورٹس کی گئیں۔ شبر زیدی کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ انٹرویو اس حوالے سے انکشافات سے بھرپور ہے۔

اسی شبرزیدی نے 2021ء میں ایک تقریر میں کہا کہ پاکستان تقریباً دیوالیہ ہوچکا ہے۔ [10]

عمران خان کے دور میں ترسیلات زر میں اضافے کی دو وجوہات بتائی جاتی ہیں۔ کرونا میں یورپ اور برطانیہ نے عوام کو آسان قرضے دئیے۔ اس پر بہت سارے پاکستانیوں وہ پاؤنڈز پاکستان بھیج کر پراپرٹی کی فائلز خرید لیں۔ اسی طرح عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوا کر اس پہ ڈالرز کے اوپر بھاری شرح سود دیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے باہری ممالک سے ایک فیصد مارک اپ پہ قرضہ لیکر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رکھا کیونکہ گورنمنٹ اس پہ چھ یا دس فیصد تک مارک اپ دے رہی تھی۔ جب کہ آئی ایم ایف قرضے پر آدھا فیصد سود ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے ایک پروگرام میں اعتراف کیا کہ ہمیں چند ماہ پہلے پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہوسکتی ہے۔ تبھی عمران خان نے دس روپے پٹرول اور پانچ روپے بجلی سستی کی اور بارودی سرنگیں بچھائیں۔ [11]

ڈاکٹر حفیظ پاشا نے مارچ 2022ء میں ندیم مالک کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنینشل ریٹنگ ایجنسی کہہ رہی ہے کہ اس وقت تین ممالک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان، سری لنکا اور کمبوڈیہ۔ [12]

آئی ایم ایف معاہدہ

شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں بجلی اور پٹرول مہنگا کرنا پڑ رہا ہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ پٹرول کی اس وقت قیمت 220 روپے ہے۔ ہم 70 ارب سبسڈی دے رہے ہیں۔ اسی تقریر میں 10 روپے مزید سستا کرنے کا اعلان کیا جس کے دس دن بعد تحریک عدم اعتماد ٹیبل ہوئی۔ [13]

عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے ایک ماہ بعد شوکت ترین اور عمر ایوب نے ایک پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے پٹرول 300 سے اوپر جائیگا۔ اس پر سوالات اٹھے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں آپ نے ایسا کیا طے کیا کہ اپنی حکومت ختم ہونے کے محض ایک ماہ بعد آپ یہ پیشن گوئی کر رہے ہیں؟ [14]

سفارتی محاذ پر ناکامی

عمران خان نے ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے اردگان کو او آئی سی طرز پر مسلمان ممالک کا ایک ادارہ بنانے کا مشورہ دیا۔ مہاتیر نے کانفرنس بلوا لی۔ اس پر سعودی عرب ناراض ہوگیا۔ سعودی عرب کے دباؤ پر عمران خان نے کانفرس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے ملائشیا اور ترکی بھی ناراض ہوگئے۔[15] جس کے بعد اردگان نے دورہ ترکی پر عمران خان کا استقبال نہیں کیا۔ [16]

عمران خان نے روس کا دورہ عین اس وقت کیا جب وہ یوکرین پر حملہ کرنے والا تھا۔ عمران خان کو اپنے پاس بیٹھا کر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کر دیا اور عمران خان اس پر احتجاج تک نہ کر سکا۔

عمران خان نے جلسوں جلوسوں میں امریکہ اور مغرب کو تڑیاں لگائیں۔ جس کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے۔

عمران خان نے اپنے دورہ ایران کے دوران دعوی کیا کہ 'پاکستانی سرزمین ایران میں دہشتگردانہ حملوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔' [17]

عمران خان نے سی پیک پر کام سست کر دیا جس پر چین ناراض ہوا۔ [18]

افغانستان خالی ہوگیا تھا اور پاکستان کے پاس یہ خلا پر کرنے کا بہترین موقع تھا جو عمران خان نے ضائع کر دیا۔ امریکہ کے کہنے پر افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد انڈیا واپس افغانستان آگیا۔

عمران خان کے دور میں انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کو عمران خان نہ رکوا سکا۔ جب دباؤ بڑھا تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا 'تو میں کیا کروں؟ انڈیا پر حملہ کردوں؟' [19] [20]

عمران خان نے یہ بھی کہا جس نے کشمیری مجاہدین کی مدد کی وہ پاکستان کا غدار ہوگا۔ عمران خان نے ابی نندن کو آرام سے واپس کر دیا بدلے میں کچھ نہیں لیا۔

ایک انڈین صحافی جین نے دعوی کیا کہ نریندر مودی نے عمران خان کی تقریباً 200 کروڑ کی فنڈنگ کی تھی جس کی وجہ سے ہمیں کمشیر پر آسانی ہوئی۔ [21]

عمران خان نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو فون کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیکن وہ میرا فون نہیں اٹھا رہے۔ [22]

عمران خان کی حکومت میں سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔ [23]

22 ممالک کے سفیروں نے پاکستان کے اس موقف پر احتجاج کیا کہ پاکستان نے جنگ اور روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت نہیں کی۔ [24]

کرپشن

عمران خان کی حکومت میں پاکستان کرپشن کی عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلا گیا۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے کوڑیوں کے مول تحائف خرید کر انتہائی مہنگے داموں بیچے۔ اس میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا اور کم از کم 6 سے 7 ارب روپے کی کرپشن کی۔ [25]

حکومت برطانیہ نے ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی رقم ضبط کر کے حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ عمران خان نے وہ رقم ملک ریاض کی طرف سے کراچی بحریہ میں عدالت کی طرف سے کیے گئے کئی سو ارب روپے جرمانے میں ایڈجسٹ کی اور بدلے میں سینکڑوں کنال زمین ملک ریاض سے تحفے میں وصول کی۔ [26]

القادر یونیورسٹی نہٰں بلکہ ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر ہے۔ جس میں طلباء کی تعداد محض 37 ہے۔ لیکن اسکی کمائی 281 ملین روپے ظاہر کی گئی۔ [27]

پی ٹی آئی حکومت نے مالم جبہ کی 270 ایکڑ زمین غیر قانونی طریقے سے لیز پر دی۔ [28]

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی پشاور میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 4 ارب 72 کروڑ 29 لاکھ روپے کی کرپشن اور خردبرد کا انکشاف کیا ہے۔ [29] اس کے علاوہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں تاخیر کی گئی جس سے اس کی لاگت دگنی ہوگئی۔ [29]بی آر ٹی میں کئی ملین ڈالرز کی کرپشن پر الجزیرہ نے بھی سٹوری کی۔ [30]

عمران خان کی بیوی بشری بی بی نے عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ساتھ ملکر بےپناہ کرپشن کی۔ بلیو ورلڈ کے مالک چودھری سعد نذیر نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ عثمان بزدار نے ریونیو رپورٹ جاری کرنے کے لئے 28 کروڑ مانگے اور زلفی بخاری کے والد نے گھر بلا کر (ارتغرل بلانے کی اجازت دینے پر) 4 کروڑ رشوت مانگی۔ [31]

'دی کی مین' نامی کتاب کے مطابق عمران خان نے اپنی حکومت میں ابراج گروپ کے عارف نقوی سے دو ملین ڈالر رشوت لی۔ [32]

پی ٹی آئی راہنما علی زیدی پر 18 کروڑ کے ایک عوض ایک شہری پر پلاٹ کی جعلی فائل بیچنے کا الزام ہے۔ [33]

2020 میں مراد سعید کی وزارت پاکستان پوسٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 118 ارب روپے کے میگا سکینڈل کا انکشاف کیا۔ لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ مبینہ طور پر مراد سعید اس کانٹریکٹ پر HBL بینک سے 7 ارب روپے رشوت لی تھی۔ [34]

رنگ روڈ سکینڈل

عائلہ ملک پی ٹی آئی کے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں یہ ذکر ہے کہ عائلہ ملک کو فارن فنڈنگ کے 70 لاکھ روپے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف کہ عمران خان کی حکومت میں 600 افراد اور اداروں کو 3 ارب ڈالر صفر شرح سود پر دئیے گئے۔ اس کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ بعض شخصیات کو 15 ارب تک قرضہ دیا گیا۔ قرض لے کر مشینری درآمد کی گئی جو استعمال ہی نہیں ہوئی۔

عمران خان نے تین بار ٹیلی تھون کر کے سیلاب زدگان کے لیے 15 ارب روپے جمع کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن اس رقم کا کہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ وہ کہاں رکھی گئی اور کہاں خرچ کی گئی۔

اقرباء پروری

عمران خان کی بہن نے نواں کوٹ لیہ میں سینکڑوں کنال زمین جس کی مالیت 6 ارب روپے تھی 13 کروڑ میں خرید لی۔ کیونکہ اس کا بھائی وزیراعظم تھا۔

عمران خان کو جب اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر نے اس کی بیوی اور فرح گوگی کی کرپشن کی رپورٹ پیش کی تو عمران خان نے ناراض ہوکر اس کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹوا دیا۔

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے چند وکلاء کے ساتھ ملکر ایک کارڈیالوجی ہسپتال پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ لیکن عمران خان نے اپنے بھانجے کو سزا نہیں ہونے دی۔

عمران خان کے قریب سمجھے جانی والی حریم شاہ نے پاؤنڈز کے کئی بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ جاری کی۔ اندازہ تھا کہ رقم پاکستان سے بذریعہ منی لانڈرنگ لے جائی گئی ہے۔ تاہم عمران خان کی حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ [35]

عمران خان کی اپنی کابینہ میں آئی پی پیز کے مالکان بیٹھے تھے۔ جن میں صرف رزاق داؤود کو 30 ارب روپے منافع دیا گیا۔ [36]

بدانتظامی

عمران خان کی حکومت نے چینی کی پیدوار کا غلط تخمینہ لگایا اور چینی مل مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ساتھ ہی اس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی۔ لیکن اس عمل سے ملک میں اچانک چینی کی قلت پیدا ہوگئی اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اس میں 500 ملین ڈالر قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ [37] [38]

عمران خان نے ن لیگ کی حکومت میں قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی کا 15 سالہ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ جس کے کچھ ہی عرصے میں قطر سے ہی انتہائی مہنگی گیس خریدنی پڑی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا۔ [37]

سال 2019ء میں پی ٹی آئی حکومت نے دعوی کیا کہ گندم ہمارے ٹارگٹ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے۔ جب کہ گندم ٹارگٹ سے 7 لاکھ ٹن کم پیدا ہوئی تھی۔ لہذا گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی اور ساڑھے چھ لاکھ ٹن گندم برآمد کر لی گئی۔ جس کے نتیجے میں اچانک ملک میں آٹے اور گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ جس کے بعد حکومت نے مہنگے داموں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔ [37]

عمران خان نے رحمت العالمین اتھارٹی بنائی جسکا سربراہ ڈاکٹر اعجاز اکرم کو لگایا۔ اعجاز اکرم کے خلاف لبرلز نے شور مچایا تو عمران خان پریشر میں آگیا اور فوراً اس کو ہٹا دیا۔ اس کی جگہ ڈاکٹر انیس جیسے بڈھے کو لگا دیا جو بیچارہ کچھ نہیں کر پارہا تھا لہذا اس نے بھی استعفی دے دیا۔ یوں وہ اتھارٹی ختم ہوگئی۔

عمران خان کی حکومت نے تسلیم کیا کہ پی آئی اے کے ایک تہائی پائلٹوں کے پاس لائسنس نہیں ہیں۔ جس پر پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا اور پی آئی اے کو مزید نقصان ہوا۔ [39]

عمران خان حکومت نے بظاہر ’فرنس آئل مافیا‘ کو خوش کرنے کے لیے سستی LNG چھوڑ کر کئئ گنا مہنگی بجلی فرنس آئل سے بجلی بنائی اور قومی خزانے کو کم از کم 122 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ [40]

عمران خان نے شیخ اختر حسین کو پچیس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سی ای او لگایا۔ یہ موصوف 2001 میں 51 ملین کی خرد بر کے کیس میں نیب کو مطلوب تھا۔ جس سے بچنے کے لیے اس نے خود کو مردہ ظاہر کیا تھا۔ بعد میں جعلی PhD ڈگری پر گرفتار بھی ہوا۔ [41]

دہشتگردوں کو واپس لانا

عمران خان کو مخالفین 'طالبان خان' بھی کہتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ افغان طالبان کے علاوہ وہ ٹی ٹی پی کے لیے بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ وہ ٹی ٹی پی کا پاکستان میں دفتر کھلوانے کے حق میں تھے اور ان کے خلاف آپریشنز کے مخالف تھے۔

اپنے دور حکومت میں اس نے ہزاروں مفرور ٹی ٹی پی جنگجؤوں کو واپس پاکستان میں لابسایا۔ [42] [43] اس کے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے حملوں کی ایک نئی لہر آئی۔ ان کے علاوہ سینکڑوں کو جیلوں سے رہا کیا۔ [44] سوات سے فوج کو نکال دیا گیا اور گریژن خالی کر دیا۔ جس کے بعد سوات میں دوبارہ حالات خراب ہوگئے۔ [45]

عمران خان ہمیشہ دہشتگردوں کے لیے جنگجو یا فائٹر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ [46]

ٹی ٹی پی نے عمران خان کے حق میں کئی بیانات جاری کیے ہیں۔ ٹی ٹی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انتخابات میں عمران خان کو سپورٹ کرینگے اور ان کے مخالفین پر حملے کرینگے۔

عمران خان کی حکومت میں کے پی کو صرف دہشتگردی سے نبٹنے کے لئے 417 ارب روپیہ دیا گیا مگر پشاور تک میں سیف سٹی کیمرے نہیں لگائے گئے۔ [47]

شاہ خرچیاں اور اللے تللے

پی ٹی آئی کے صدر علوی صاحب نے 2019 میں میں طوطوں کا پنجرہ بنانے کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے کا ٹینڈر نوٹس جاری کیا۔ [48]

منصوبوں میں التواء

مردان میں امیر محمد خان پارک کا منصوبہ بدستور مکمل نہ ہوسکا جو وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے شروع کیا تھا اور 2014 میں مکمل ہونا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں 11 سال سے یہ منصوبہ زیر التوا ہے۔ [49]

دیگر

عمران خان کے دور میں کئی ایسے کام ہوئے جو فوج نے کر کے دئیے لیکن اسکا کریڈٹ عمران خان لیتا رہا۔ جیسے ریکوڈک کا جرمانہ معاف کروانا، ترکی کا جرمانہ معاف کروانا اور کئی ممالک سے پاکستان کے لیے امداد کا حصول۔

کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں پاکستان بھر میں ہر شخص کو زبردستی کرونا ویکسین لگائی گئی جس کے سائیڈ ایفکٹس اب ظاہر ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنا اور عمران خان کا اسمبلیاں توڑنا آئین شکنی تھی۔ عمران خان کے مشرف کے ریفرنڈم کو سپورٹ کیا تھا اور اس کے لیے ووٹ مانگا تھا۔ اس نے الیکشن میں پرویز مشرف کے ساتھ اتحاد کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ جس کو پاکستان میں آئین شکن کہا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ہماری رولنگ غلط تھی۔ [50]

عمران خان کی حکومت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد سمیت کئی ہسپتالوں میں پانی بھر گیا تھا۔ [51]

اس انٹرویو میں ایک غیر ملکی خاتون اس سے اسکی کارکردگی کا پوچھ رہی ہیں۔ جس کے جواب میں عمران خان کہتا ہے کہ میرا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے۔ [52]

توشہ خانہ سکینڈل سامنے لانے والے صحافی کو عمران خان کی حکومت کے جبر کا سامنا کرنا پڑا۔ [53]

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر ان پر آنسو گیس سے شیلنگ کی گئی۔ [54]

عمران خان کی حکومت میں سال 2019 میں سابق چیف جسٹس عطا بندیال کی بیٹی سحر عطاء بندیال کو پیمرا میں بھاری تنخواہ و دیگر مراعات پر نوکری دی گئی۔ [55]

عمران خان نے اپنی حکومت میں ہزاروں لڑکوں کو صرف پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے لیے بھرتی کیا۔ جب کہ انکو تنخواہ کے پی کے سرکاری خزانے سے ادا کی جاتی تھی۔ [56] [57]

سال 2023ء میں بورڈ کے امتحان میں کے پی کے آدھے بچے فیل ہوگئے۔ اس پر ذمہ دار عمران خان کی حکومت کو ٹہرایا گیا جس نے کرونا میں بغیر امتحانات کے بچوں کو پروموٹ کیا اور ان کو سیاسی سوشل میڈیا کی سرگرمیوں میں لگایا۔ [58]

عمران خان نے اپنی حکومت میں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کرنے والے افسر کو تمغے سے نوازا تھا۔ [59]

عمران خان نے ہمیشہ نااہل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپیں۔ جس کی ایک مثال شبر زیدی کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعئناتی تھی ہے۔ [60]

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان کی فوج نے تیار کیا۔ یہ بیان تب دیا جب وہ وزیراعظم تھے۔ [61]

عمران خان نے اپنی حکومت کے آغاز میں ایک منصوبہ پیش کیا تھا کہ ہم نے غریب لوگوں کو اوپر اٹھانے کے لیے ایک بہت بہترین طریقہ ڈھونڈا ہے۔ ہم ان کو دیسی مرغیاں اور انڈے دینگے تاکہ وہ انکو پال کر پیسے کمائیں۔ اس پر عمران خان کا بہت مذاق بنا اور اس کو شیخ چلی کا منصوبہ قرار دے دیا گیا۔ [62]

سیلانی ٹرسٹ کے مولانا بشیر فاروقی نے انکشاف کیا کہ لنگر خانوں میں حکومت ایک روپیہ نہیں لگا رہی۔ یہ سارا کام ہم خود کر رہے ہیں۔ [63]

تیل کی قیمتیں 10 روپے کم کیں لیکن ساتھ ہی گھی کی قیمتوں 24 روپے اضافہ کر دیا۔ [64]

عمران خان پر واٹس ایپ پر تنقید کرنے کے الزام میں سابق اولمپیئن رشید الحسن پر ہاکی فیڈریشن نے دس سال کی پابندی عائد کر دی۔ [65]

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق جس دن عمران خان نے حلف اٹھایا پاکستان میں 22 ملین بچے سکول سے باہر تھے۔ لیکن جس دن اسکی حکومت ختم ہوئی ملک میں 26 ملین بچے سکول سے باہر تھا۔ اسکا مطلب ہے عمران خان کے چار سال میں 40 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوئے۔ [66]

عمران خان پر گلگت کے ایک نمائندے نے الزام لگایا کہ عمران خان نے گلگت کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کر کے لی اور پھر گلگت کے 7 ارب روپے علی امین گنڈا پور کو دئیے جو وہ دبا کر بیٹھ گیا۔ [67]

عمران خان کی حکومت میں پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں پابندی لگی۔

عمران خان پر الزام ہے کہ اس نے مریم نواز کے سیل میں کیمرے لگوائے تھے۔

حوالہ جات

  1. ٹائم میگزین کی رپورٹ
  2. عمران خان کا لیا گیا بیرونی قرضہ
  3. عمران خان کے دور میں روپے کی ناقدری اور مہنگائی
  4. پی ٹی آئی حکومت 76٪ قرضہ
  5. عمران خان نے فلسطین سے بھی مدد لی
  6. ریلوے کی نجکاری کی کوشش
  7. پی ٹی آئی کے وزیر ہوابازی کا پائلٹس کے حوالے سے بیان
  8. پی آئی اے کے خسارے میں اضافہ
  9. عمران خان اور شیخ رشید کے پاکستان دیوالیہ ہونے کے اعترافات
  10. شبر زیدی نے کہا تھا پاکستان دیوالیہ ہوچکا
  11. بارودی سرنگیں شیخ رشید
  12. ڈاکٹر حفیظ پاشا کا انکشاف پاکستان دیوالیہ
  13. مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف
  14. آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ
  15. جاوید چودھری کا کالم سعودی عرب کی عمران خان سے ناراضگی
  16. اردگان نے استقبال نہیں کیا
  17. عمران خان کا ایران میں اعتراف
  18. عمران خان کے دور میں سی پیک پر کام سست ہوا
  19. کیا انڈیا پر حملہ کردوں؟
  20. کشمیر پر عمران خان کی ناکامی
  21. عمران خان کی انڈین فنڈنگ
  22. نریندر مودی کو فون کرنے کی کوشش
  23. سویڈن نے اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
  24. 22 ممالک کے سفیروں کا احتجاج
  25. توشہ خانہ سکینڈل
  26. القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے؟
  27. القادر ٹرسٹ کی کمائی
  28. مالم جبہ سکینڈل کیا ہے؟
  29. 29.0 29.1 بی آر ٹی میں کرپشن اور خرد برد کا انکشاف
  30. بی آر ٹی کرپشن پر الجزیرہ کی سٹوری
  31. عثمان بزدار کی کرپشن
  32. عارف نقوی سے 2 ملین ڈالر کی رشوت
  33. علی زیدی 18 کروڑ کا فراڈ
  34. مراد سعید کی 7 ارب کی کرپشن
  35. حریم شاہ کے پاس غیر ملکی کرنسی
  36. رزاق داؤود کو 30 ارب روپے کا منافع
  37. 37.0 37.1 37.2 عمران خان کے دور میں چند مشہور کرپشن سکینڈلز
  38. چینی اور گندم کی مس مینیجمنٹ
  39. پی آئی اے کا مذاق بنا
  40. فرنس آئل سے بجلی 122 ارب کا نقصان
  41. شیخ اختر حسین جیسے کرپٹ کی تعئناتی
  42. عمران خان کا ٹی ٹی پی کو واپس لانا
  43. دہشتگردوں کو دوبارہ پاکستان میں آبادکاری
  44. دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کرنا
  45. عمران خان کا دہشتگردوں کو واپس لانے کا اعتراف
  46. عمران خان دہشتگردوں کو جنگجو اور فائٹر کہتا ہے
  47. 417 ارب روپے دہشتگردی سے نمٹنے کو
  48. 20 لاکھ طوطوں کا پنجرہ
  49. امیر محمد خان پارک زیر التواء
  50. اسد قیصر کا بیان
  51. ایوب میڈیکل کمپلیکس میں پانی
  52. کے پی میں آپ کی کاکردگی کیا رہی؟
  53. توشہ خانہ سکینڈل سامنے لانے والا صحافی
  54. سرکاری ملازمین پر شیلنگ
  55. عطابندیال کی بیٹی کو نوکری
  56. سرکاری پیسوں پر سوشل میڈیا ٹیم بھرتی
  57. 870 ملین روپے سوشل میڈیا ٹیم
  58. کے پی میں سکول کے بچے فیل
  59. والدین کے قاتل کو تمغہ
  60. چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی
  61. دہشتگردوں کو فوج نے تیار کیا
  62. مرغیاں انڈے اور بچے
  63. لنگر خانوں میں کوئی پیسہ نہیں لگا رہی
  64. تیل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی
  65. ہاکی اولمپئن پر 10 سال کی پابندی
  66. عمران خان کے دور میں تعلیم سے محرومی
  67. گلگت کے 7 ارب روپے عملی امین گنڈا پور